دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam kay Bunyadi Aqeeday | اِسلام کے بُنیادی عَقیدے

book_icon
اِسلام کے بُنیادی عَقیدے

          اللّٰہ تعالیٰ کو دنیا میں دیکھنا یہ ہمارے آقا حضرت محمد مصطفیصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے ساتھ خاص ہے۔ ([1])   

          حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے معراج کی رات اللّٰہ تعالیٰ کا جاگتے ہوئے سر کی آنکھوں سے دیدار کیا۔ ([2])   

          باقی انبیاء عَلَیْہِمُ السَّلَام نے مراقبہ یا خواب کی حالت میں اللّٰہ تعالیٰ کا دیدار کیا۔ ([3])   

            روایت ہے کہ حضرت امام ابوحنیفہرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے خواب میں سو 100سے زیادہ مرتبہ اللّٰہ تعالیٰ کا دیدا رکیا۔  ([4])   

          اس سے معلوم ہوا کہ انبیاءعَلَیْہِمُ السَّلَام کے علاوہ بعض اولیاء اللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کوبھی خواب میں اللّٰہ تعالیٰ کا دیدار ہوتا ہے۔

          اللّٰہ تعالیٰ مَالِک الْمُلک یعنی سب سے بڑا بادشاہ ہے،  وہ جو چاہے جب چاہے جیسے چاہے اپنی مرضی سے کرتا ہے کسی کا اس پر قبضہ یاتسلط نہیں ہے اور کوئی اس کے ارادہ سے اُسے پھیر نہیں سکتا۔اللّٰہ تعالیٰ کو نہ اونگھ آتی ہے اور نہ نیند وہ سارے جہانوں کو ہمیشہ دیکھتا ہے۔اللّٰہ تعالیٰ نہ کبھی تھکتا ہے اور نہ اداس ہوتا ہے،  اللّٰہ تعالیٰ کے سوا کوئی بھی اس کائنات کی حفاظت کرنے والا نہیں ،  وہ سب سے زیادہ برداشت کرنے والا ،  خیال رکھنے والا ،  اور ماں باپ سے بھی زیادہ رحم کرنے والا ہے، اس کی رحمت ٹوٹے ہوئے دلوں کا چین ہے،  ساری شانیں اور عظمتیں صرف اسی کے لیے ہیں ۔  ([5])   

نبوت پر ایمان

          مسلمان کے لیے انبیاءعَلَیْہِمُ السَّلَام کی صفات ِ حمیدہ کو ماننا ایسے ہی ضروری ہے جیسے اللّٰہ تعالیٰ کی صفات کو ماننا ضروری ہے،  نبوت کے بارے میں اتنا اور صحیح علم ضروری ہے کہ جس کی وجہ سے انبیاءعَلَیْہِمُ السَّلَام کی طرف غَلَط باتیں منسوب کرنے،  غَلَط عقیدے اختیار کرنے اور ان کی عظمت و مرتبہ کے خلاف کچھ کہنے یا سننے سے بچ سکیں ۔

انبیاءعَلَیْہِمُ السَّلَام سب انسان تھے

          نبی ایک ایسا انسان ہے جس پر انسانوں کی ہدایت کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے وحی نازل ہوتی ہے،  ایسے انسان کو اللّٰہ کا رسول بھی کہتے ہیں ۔

          جتنے بھی نبی تشریف لائے سب کے سب انسان اور مرد تھے،  کسی عورت کو کبھی بھی نبی کے مرتبے پر فائز نہیں کیا گیا ،  اللّٰہ تعالیٰ پر یہ ضروری نہیں تھا کہ وہ انبیاءعَلَیْہِمُ السَّلَام کو بھیجے۔ بہرحال یہ اس کا حد درجہ کرم اور اس کی مہربانی ہے کہ اس نے انسان کی ہدایت کے لیے نبیوں کو بھیجا،  نبی صرف وہی ہوتا ہے جس پر وحی نازل ہوتی ہے،  وہ وحی چاہے فرشتے کے ذریعے سے ہو یا کسی اور ذریعے سے۔ ([6])   

اللّٰہ تعالٰی کے چند معزز نبیوں کے اَسماء

 



[1]    بہار شریعت ، حصہ۱ ،  ۱ / ۲۰

[2]    بہار شریعت ، حصہ۱ ،  ۱ / ۶۸

[3]    بہار شریعت ، حصہ۱ ،  ۱ / ۲۱

[4]    منح الروض الازہر، ص۱۲۴ و  بہار شریعت ، حصہ۱ ،  ۱ / ۲۱

[5]    بہار شریعت ، حصہ۱ ،  ۱ / ۲۲  ماخوذًا

[6]    بہار شریعت، حصہ ۱ ،۱ / ۲۸ ماخوذًا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن