دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam kay Bunyadi Aqeeday | اِسلام کے بُنیادی عَقیدے

book_icon
اِسلام کے بُنیادی عَقیدے

وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا كَآفَّةً لِّلنَّاسِ بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ (۲۸)   (پ۲۲،  سبا: ۲۸)

ترجمۂ کنزالایمان:  اور اے محبوب ہم نے تم کو نہ بھیجا مگر ایسی رسالت سے جو تمام آدمیوں کو گھیرنے والی ہے خوشخبری دیتااور ڈر سناتا لیکن بہت لوگ نہیں جانتے ۔

سوال:  سب ادیان اپنے ماننے والوں کو اچھے اعمال کرنے کا حکم دیتے ہیں تو انسان مسلمان ہی بن کر اچھے عمل کیوں کرے یا مسلمان ہونا ہی کیوں ضروری ہے؟

جواب: قرآن کریم میں اللّٰہ رب العالمین ارشاد فرماتا ہے:

اَلْیَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِیْنَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْكُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًاؕ-  (پ۶،  المائدہ: ۳)

ترجمۂ کنزالایمان:   آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کردیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا۔

                   مزید ارشاد فرماتاہے:

اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰهِ الْاِسْلَامُ۫-  (پ۳،  ال عمران: ۱۹)

ترجمۂ کنزالایمان: بے شک اللّٰہ کے یہاں اسلام ہی دین ہے۔

          پھر فرماتاہے:

وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْهُۚ-وَ هُوَ فِی الْاٰخِرَةِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ (۸۵)   (پ۳،  اٰل عمرٰن: ۸۵)

ترجمۂ کنزالایمان:  اور جو اسلام کے سوا کوئی دین چاہے گا وہ ہر گز اس سے قبول  نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں زیاں کاروں  (نقصان اٹھانے والوں میں )  سے ہے۔

          اسلام اللّٰہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے،  اس میں انسانیت کیلئے کامل ہدایت موجود ہے،  اسلام اُن غلطیوں کی اصلاح کرتا ہے جو پچھلے زمانوں میں ادیان کے اندر داخل ہوگئیں ،  اُن کا تعلق عقائد سے ہو یا اعمال سے ،  جیسا کہ کسی بھی ملک میں جب ایک نیا قانون بنتا ہے تو وہ پہلے قانون کو منسوخ کرتا ہے اورپچھلے قوانین پر ترجیح پاتا ہے،  اسلام نے آکر سب ادیان کو منسوخ کردیا،  اب دین صرف اسلام ہے،  لہٰذا اچھے اعمال کی قبولیت کا دار ومدار اسلام کو اختیار کرنے پر ہے کیونکہ اس کی تعلیمات نہ بدلیں اور نہ منسوخ ہوئیں ۔

          بے شک سارے ادیان خاص کر جو آسمانی ادیان ہیں  (مثلا عیسائیت ،  یہودیت اور دین اسلام)  اچھے اخلاق،  دیانت داری،  امن وغیرہ کی تعلیم دیتے ہیں لیکن اسلام کی خصوصیت یہ ہے کہ اسلام اس سے بہت آگے ہے کہ وہ صرف لوگوں کودیانتدار اور کھرارہنے کی تعلیم دے بلکہ اسلام بیماری کی تشخیص کرتا ہے اور پھر اس کا علاج بھی بتاتا ہے۔

          اسلام انسان کے مسائل کا عملی حل پیش کرتا ہے،  انفرادی اور اجتماعی برائی کو ختم کرتا ہے،  اسلام خالق کائنات کی طرف سے انسانیت کے لیے ہدایت ہے اور خالق ہی بہتر جانتا ہے کہ اس کی مخلوق کے لیے کیا بہتر ہے،  اسی لیے اسلام کو انسانوں کا فطری دین ماناگیا ہے۔

حرفِ آخر

ہم اپنے قارئین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے آپ سے یہ سوال پوچھیں کہ اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور غلط معلومات پھیلانے کے پیچھے کون سا جذبہ اور ایجنڈا چھپا ہو ا ہے،  اگر اسلام بھی کسی عام مذہب کی طرح جھوٹا مذہب ہوتا ،  سمجھ اور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن