دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam kay Bunyadi Aqeeday | اِسلام کے بُنیادی عَقیدے

book_icon
اِسلام کے بُنیادی عَقیدے

عامہ کے کام شامل ہیں ۔ اپنی ذات کے ذریعے جہاد کرنا،  اس سے مراد یہ ہے کہ مسلمان اچھے کام کرے،  مثلاً نیکی کی دعوت دینا،  برائی سے منع کرنا اور جائز طریقے سے ظلم اور بربریت کے خلاف ہتھیار اُٹھانا وغیرہ۔

 کسی غیر ملک کے تسلط،  کسی حکمران کا لوگوں کی آزاد ی کو چھین لینا،  انصاف و اخلاق کے اصول اور قدریں مٹا دینا اور لوگوں کوحق کہنے یا حق کے راستے سے منع کرنا یہ وہ مظالم ہیں کہ اسلام نے جہاد کے نام پر ان سے حفاظت کی ضمانت عطافرمائی ہے۔

           جہاد کا یہ مطلب بھی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے بارے میں عقائد کی ترویج و اشاعت میں کوشش کرنا،  صرف اُسی کی عبادت کی دعوت دینا،  اچھی قدریں اپنانا ،  اخلاقِ حسنہ اور نیک کاموں کی اچھے انداز میں ترغیب و دعوت دینا،  یہ سب جہاد ہے۔

          اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

اُدْعُ اِلٰى سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَ جَادِلْهُمْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُؕ-اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ (۱۲۵)  (پ۱۴،  النحل: ۱۲۵)

ترجمۂ کنزالایمان:  اپنے رب کی راہ کی طرف بلاؤ پکی تدبیر اور اچھی نصیحت سے اور ان سے اس طریقہ پر بحث کرو جو سب سے بہتر ہوبے شک تمہارا رب خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکا اور وہ خوب جانتا ہے راہ والوں کو۔

جہاد کے نام پر اسلام معاشرے کی اصلاح اور جہالت،  توہمات،  غربت،  بیماریاں اور نسل پرستی کے خاتمے کی دعوت دیتا ہے،  جہاد کا ایک بڑا ہدف یہ بھی ہے کہ معاشرے کے کمزور اور پسے ہوئے افراد کی طاقتور اور اثر ورسوخ والے افراد سے حفاظت کی جائے،  اسلام ظلم کی شدید مذمت کرتا ہے اگرچہ ان لوگوں پر ہی کیوں نہ ہو جو کہ دین اسلام کی مخالفت کرتے ہیں ۔

          اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

وَ لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ عَلٰۤى اَلَّا تَعْدِلُوْاؕ-  (پ۶،  المائدہ: ۸)

ترجمۂ کنزالایمان:  اور تم کو کسی قوم کی عداوت اس پر نہ ابھارے کہ انصاف نہ کرو۔

اللّٰہ تعالیٰ نے اہلِ ایمان کو ان لوگوں کے بارے میں حکم فرمایا جنہوں نے مسلمانوں کو مسجد حرام میں داخل ہونے سے روک دیا تھا:

وَ لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ اَنْ صَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اَنْ تَعْتَدُوْاۘ-   (پ۶،  المائدہ: ۲)

ترجمۂ کنزالایمان:   اور تمہیں کسی قوم کی عداوت کہ انہوں نے تم کو مسجد حرام سے روکا تھا زیادتی کرنے پر نہ ابھارے ۔

بعض افراد یا کسی قوم کی دشمنی مسلمانوں کو اس چیز پر نہ اُبھارے کہ وہ ان پر ظلم کریں یا ان کے حقو ق پامال کریں ۔

جہاد کی اقسام میں ایک بڑا جہاد یہ ہے کہ ظالم حکمران کے سامنے کلمۂ حق کہا جائے،  اپنے آپ کو گناہوں سے بچانا بھی عظیم جہاد ہے اور ایک جہاد یہ بھی ہے کہ اس وقت ہتھیار اُٹھالیں جب مسلمانوں پر یا مسلمان ملک پر حملہ ہو یا حملہ ہونے کا امکان ہو اور مسلمان اُسکی حفاظت کریں لیکن یہ آخری قسم کا جہاد جس کی جنگ سے تعبیر کی جاتی ہے مسلمانوں پر اس وقت فرض ہوتا ہے جب کہ اس کا اعلان ایک صحیح مسلمان حکومت کے حکمران کی طرف سے ہو جو کہ شرعی شرائط کے مطابق مسلمانوں کا خلیفہ ماناجاتاہو۔

جہاد کا مطلب بہت وسیع ہے صرف جنگ نہیں ہے جیسا کہ مغرب میں سمجھا جاتا ہے، جب ظلم کیا جارہا ہو،  آزادی چھینی جارہی ہو اور حق تلف کیے جارہے ہوں نیز مذاکرات اور پر امن کوششیں ناکام ہوجائیں تو ان کے مسائل کا آخری حل جنگ ہے اور اس کو ہر عقل مند سمجھ سکتا ہے،  جہاد کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ لوگوں پر زبردستی کرکے انہیں مسلمان بنایا جائے یا ان کی جائیدادوں پر قبضہ کرلیا جائے یا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن