دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam kay Bunyadi Aqeeday | اِسلام کے بُنیادی عَقیدے

book_icon
اِسلام کے بُنیادی عَقیدے

کرے،  چاہے تو سنبھال کر رکھ لے اور جو چاہے اس مال کے ساتھ کرے،  کسی دوسرے شخص کو اس کا اختیار نہیں ہے کہ وہ اس کے حصے پر کسی قسم کا دعویٰ کرے اور اس کے مدِّمقابل جو مرد کو ملتا ہے وہ اس کے مال کا حصہ بن جاتا ہے جس میں سے اُس نے اپنے بال بچوں پر،  گھر کی خواتین پر اور اپنی ضرورتوں پر خرچ کرنا ہے لہٰذا اُس کے حصے میں جو آیا وہ تسلسل کیساتھ کم ہوتا ر ہتا ہے۔

فرض کرو کوئی شخص فوت ہوگیا اور اس نے ایک بیٹا اور ایک بیٹی پیچھے چھوڑے،  بیٹا جب مہر ادا کرے گا اور اپنی بیوی کا نان و نفقہ دے گا توا س کی وراثت کا حصہ استعمال ہوگا بلکہ جب تک اس کی بہن کی شادی نہیں ہوجاتی وہ اپنی بہن پربھی خرچ کرے گا،  مزید پیسے کے لیے اُسے کام کرنا پڑے گا،  بہرحال اس کی بہن کا حصہ ویسے ہی محفوظ رہے گا اور اگر وہ اس رقم کو کسی کاروبار میں لگادے تو شاید اس کا حصہ اور بڑھ جائے،  جب اس کی شادی ہوگی تو خاوند سے مہر وصول کرے گی اور اس کا خرچہ بھی اس کا خاوند اُٹھائے گا اور اس پر کسی قسم کی معاشی ذمے داری بھی بالکل نہیں ڈالی گئی،  یہ سب دیکھتے ہوئے ایک مرد شاید اس نتیجے پر پہنچے کہ اسلام نے عورت کو مرد پر ترجیح دی ہے اور عورت کو مرد سے زیادہ دولت عطا کی ہے۔

اس کے علاوہ مسلمان کو یہ بھی اختیار ہے کہ وہ اپنی جائیداد کا تیسرا حصہ اپنی صوابدید کے مطابق کسی ایسے شخص کے نام وصیت کر جائے جس کا وراثت میں حصہ مقرر نہیں ہے،  وہ چاہے تواُس تیسرے حصے سے کسی غریب مردو عورت یا کسی دور کے رشتے دار کی مدد کرنے کی وصیت کرجائے اور انسان یہ بھی کرسکتا ہے کہ اس تیسرے حصے کو کسی کارِ خیر،  نیکی کے کام میں لگانے کی وصیت کر جائے تاکہ مرنے کے بعد اُسے ثواب ملتا رہے۔

اِسلام اور د     ہشت گردی

سوال:  جہاد کیا ہے؟

جواب:  مغربی معاشرے میں عموماً بہت غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں ،  جتنا شدید ردِ عمل لفظ  ’’ جہاد ‘‘  پر سامنے آتا ہے شاید ہی کسی اور اِصطلاح پر آتا ہو۔

عربی لفظ جہاد کے معنی عمومی طور پر مغربی دنیا میں  ’’  مقدس جنگ ‘‘ (Holy    war)  کے سمجھے جاتے ہیں حالانکہ اس کا لغوی معنی ہے  ’’ کوشش کرنا اور کسی کام میں خوب تگ ودو کرنا ‘‘ ،  یہ بات غلط ہے کہ لفظِ جہادہمیشہ لڑائی اور جنگ کا مترادف ہے جب کہ لفظِ جہاد کے معانی کا صرف ایک پہلو جنگ ہے۔

جہاد سے مراد یہ ہے کہ اچھا کام کرنے کی کوشش کرتے رہنا اور ظلم کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنا،  اپنے آپ اور معاشرے کو برائیوں سے بچانے کے لیے تگ و دو کرنا،  یہ جدوجہد کبھی روحانی ہوتی ہے،  کبھی معاشرتی ہوتی ہے ،  کبھی معاشی ہوتی ہے اور کبھی سیاسی ہوتی ہے۔

دراصل جہاد ایسا عمل ہے جو زندگی بھر جاری رہتا ہے اور اس کا دائرہ بہت وسیع ہے،  لفظ جہاد صرف ہتھیار اُٹھا کر جنگ لڑنے تک محدود نہیں ہے بلکہ حق کی طرف دعوت،  حق بات کی شہادت و گواہی اور مضبوط دلائل سے حق کی وضاحت کرنا،  یہ سب جہاد ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اپنی روح کو پاک و صاف کرنے کی کوشش کرتے رہنا،  اپنے ایمان کو مضبوط کرنا،  اچھے کاموں کی طرف میلان پر اپنے نفس کو مجبور کرنااور برائیوں اور ناجائز خواہشات سے اپنے آپ کو دور رکھنا۔

 پھر جہاد مال سے بھی ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ کئی طرح کے اچھے کاموں میں اپنا مال خرچ کرنا،  اس میں صدقہ و خیرات اور دیگر رفاہِ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن