دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam kay Bunyadi Aqeeday | اِسلام کے بُنیادی عَقیدے

book_icon
اِسلام کے بُنیادی عَقیدے

دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کی کتاب  ’’ پردے کے بارے میں سوال جواب ‘‘  اس حوالے سے پڑھنا بہت ضروری ہے کہ اس میں دیگر بہت ساری معلومات کے ساتھ ساتھ عورت کی نوکری کے حوالے سے شرائط لکھی ہیں ۔

           ایک خاندان کسی بھی انجمن ، اورگنائزیشن یا جماعت کی طرح ایک قیادت اور نظم و ضبط کا تقاضا کرتا ہے لہٰذا قرآنِ مقدس نے اس چیز کو بیان فرمایا کہ خاوند کو اس کی بیوی پر ایک درجہ بڑا مرتبہ عطا کیا گیا ہے،  اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے ہاتھ میں گھر کو چلانا اور گھر کی حفاظت کرنا ہے،  یہا ں اس بات کو نوٹ کرنا بہت اہم ہے کہ یہ جو گھر چلانے اور گھر والوں کی حفاظت کی ذمہ داری مرد کو دی گئی ہے یہ اِس بات کا لائسنس نہیں ہے کہ وہ اپنے گھر والوں پر ظلم یا زیادتی کرے بلکہ یہ اُس کی بیوی اور بچوں کا ایک بوجھ ہے جو شریعت نے اس کے کندھوں پر ڈالا ہے،  اس معاملے میں بھی عور ت کو ہر طرح کی تکلیف اور مشکل سے بچایا گیا ہے اور جو تکلیف والا پہلو ہے وہ مرد کے کندھوں پر ڈالا گیا ہے۔

سوال:  مسلمان عورتیں اپنا چہرہ کیوں چھپاتی ہیں ؟

جواب: مسلمان عورتوں کا اس طرح کا لباس پہننا کہ جس میں ان کا پورا چہرہ چھپا ہوا ہو کچھ لوگوں کو ایسا لگتاہے کہ یہ درست نہیں ہے، خاص کر آج کل کے مغربی معاشرے میں کچھ لوگ اس کو عجیب سمجھتے ہیں لیکن اسلامی اعتبار سے اِس عمل کے اندر اَخلاقی،  معاشرتی اور قانونی پہلو موجود ہیں ۔

          اسلام نے مرد و عورت کے کردار اور ان کی ذمہ داریوں کی وضاحت کردی ہے اور ان کے جو حقوق ایک دوسرے پر ہیں اُن کی بھی وضاحت کردی ہے اور یہ سب اس لیے ہے کہ معاشرے کے اندر ایک زبردست توازُن رہے۔

          جب مرد و عورت باقاعدہ اسلامی لباس پہنتے ہیں تو وہ نہ صرف اپنی عزت اور مقام و مرتبے کی حفاظت کررہے ہوتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ معاشرے کے امن اور نظم و ضبط کو بھی مضبوط کررہے ہوتے ہیں ۔

          اسلام نے عورت کے لباس کے بارے میں بڑی واضح ہدایات دے دی ہیں ،  اُن کا لباس بالکل چست نہ ہو کہ جس سے جسم کے اُتار چڑھاؤ واضح ہوں اور اتنا باریک نہ ہو کہجلد کی رنگت نظر آئے۔

          ایسا لباس ہو کہ پورے کا پور اجسم ڈھکے،  مسلمان عورتیں اس طرح کا لباس اس لیے نہیں پہنتیں کہ ان کے باپ یا بھائی یا خاوند کا حکم ہے اور ان کی اطاعت کرتے ہوئے ایسا کررہی ہیں بلکہ وہ اس لیے کرتی ہیں کہ یہ اللّٰہ تعالیٰ کا حکم ہے،  اللّٰہ تعالیٰ کے حکم کی اطاعت کے جذبے کے تحت اور ثواب کے لیے وہ یہ کام کرتی ہیں ۔

          مرد اور عورت دونوں سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے کردار او ر اَخلاق میں صاف ستھرے اور عفت مآب ہوں اور اس طرح کا لباس نہ پہنیں کہ جس میں دوسروں کے لیے خواہش یا شہوت کی دعوت موجود ہو،  دونوں کویہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ صرف وہی دیکھ سکتے ہیں جس کے دیکھنے کی اجازت ہے تاکہ وہ اس طرح سے اپنی پاکیزگی اور طہارت کی حفاطت کرسکیں ،  اللّٰہ تعالیٰ مردوں اور عورتوں کو قرآنِ پاک میں آنکھوں کی حفاظت کرنے کی تعلیم دیتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے:

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن