30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہی سلامتی مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں گا اور جس دن زندہ اٹھایا جاؤں گا یہ ہے عیسٰی مریم کا بیٹا سچی بات جس میں شک کرتے ہیں اللّٰہ کو لائق نہیں کہ کسی کو اپنا بچّہ ٹھہرائے پاکی ہے اس کو جب کسی کام کا حکم فرماتا ہے تو یونہی کہ اس سے فرماتا ہے ہوجا وہ فوراً ہو جاتا ہے اور عیسٰی نے کہا بے شک اللّٰہ رب ہے میرا اورتمہارا تو اس کی بندگی کرو یہ راہ سیدھی ہے۔
سوال: کیا اسلام سائنس اور علم کی مخالفت کرتا ہے؟
جواب: اسلام علم اور سائنس کے مخالف نہیں ہے ، علم دو طرح کا ہوتا ہے: دینی علم جس کے ذریعے سے اس بات کو سمجھا جاتا ہے کہ مذہبی ذمہ داریوں کو کیسے نبھایا جائے اور اللّٰہ تعالیٰ کی عبادت کیسے کی جائے اور دوسرا علم وہ ہوتا ہے جس کا تعلق اُن چیزوں سے ہوتا ہے جن کے ذریعے سے یہ جانا جائے کہ ہم یہاں دنیا میں ایک فائدہ مند اور آرام دہ زندگی کیسے گزار سکتے ہیں ، یہ مسلمان کی ضرورت ہے کہ وہ دونوں طرح کے علوم حاصل کرے، بلکہ یوں کہنا زیادہ مناسب ہوگاکہ اسلام نے علم کی اُس وقت وکالت کی جب کہ دنیا اندھیروں میں بھٹکی ہوئی تھی اور سخت جہالت کا شکار تھی۔اور پہلی وحی جو پیغمبر اسلام حضرت محمدصَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر نازل ہوئی اس میں علم ہی کا پیغام تھا:
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَۚ (۱) خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ (۲) اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُۙ (۳) الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِۙ (۴) عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْؕ (۵) (پ۳۰، علق: ۱تا۵)
ترجمۂ کنزالایمان: پڑھو اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا آدمی کو خون کی پھٹک سے بنایا پڑھو اور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم جس نے قلم سے لکھنا سکھایا آدمی کو سکھایا جو نہ جانتا تھا ۔
اُس اندھیرے، جاہلانہ ، ظالمانہ اور سفّاکانہ ماحول پر جس کے اندر پوری دنیا ڈوبی ہوئی تھی، یہ آیت روشنی کی پہلی کرن ہے۔ اور اللّٰہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر اپنی بہت بڑی نعمت کا اظہار کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:
هُوَ الَّذِیْ بَعَثَ فِی الْاُمِّیّٖنَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِهٖ وَ یُزَكِّیْهِمْ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَۗ-وَ اِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍۙ (۲) (پ۲۸، الجمعہ: ۲)
ترجمۂ کنزالایمان: وہی ہے جس نے اَن پڑھوں میں اُنہی میں سے ایک رسول بھیجا کہ ان پر اس کی آیتیں پڑھتے ہیں اور انہیں پاک کرتے ہیں اور انہیں کتاب و حکمت کا علم عطا فرماتے ہیں اور بیشک وہ اس سے پہلے ضرور کھلی گمراہی میں تھے۔
مسلمانوں کی پہلی نسلیں کچھ ہی سالوں کے اندر ایک بہت علم والی، صاف ستھری اور مذہبی قوم بن کر آگے آئیں ، دینی اور دنیاوی معاملات میں مہارت ان کے اندر واضح نظر آتی تھی جبکہ دوسری قومیں صدیوں تک اس کے بعد بھی جہالت کے اندھیروں میں بھٹک رہی تھیں ، اسلام نے انسان کی سوئی ہوئی عقلی قوتوں کو جگایا، اُن میں یہ احساس ڈالا اور یہ ترغیب دی کہ وہ اُن صلاحیتوں کو اللّٰہ رب العزت کے دین کی خدمت میں صرف کریں ۔
دینی علم بہت ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر کوئی اپنی عبادت کو اس طرح سے نہیں ادا کرسکتا جس طرح سے اللّٰہ اور اس کے رسول نے وضاحت کی اور سمجھایا ہے، اللّٰہ تعالیٰ اپنے حبیبصَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو دعا سکھاتے ہوئے جس میں علم کی ترقی کا پہلو موجود ہے فرماتا ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع