دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam kay Bunyadi Aqeeday | اِسلام کے بُنیادی عَقیدے

book_icon
اِسلام کے بُنیادی عَقیدے

وَرَقہ بن نوفل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ مسلمان ہوگئے اور یہ وہ پہلے عیسائی عالم ہیں جو دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے ([1])     اور اُس کے تین سال بعد انتقال فرما گئے۔  ([2])  لیکن قرآنِ مجید کا نزول تئیس23 سال تک جاری رہا۔ ([3])  

          مشرکین میں سے حضورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے بعض دشمن آپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر بہتان باندھتے تھے کہ انہوں نے قرآن رُوم کے ایک لوہار سے سیکھا ہے جو کہ عیسائی ہے اور مکہ سے باہر اُس نے اپنا ڈیرا لگایا ہوا ہے،  اُن کے اس بہتان کے رد میں اللّٰہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی :

وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ اِنَّمَا یُعَلِّمُهٗ بَشَرٌؕ-لِسَانُ الَّذِیْ یُلْحِدُوْنَ اِلَیْهِ اَعْجَمِیٌّ وَّ هٰذَا لِسَانٌ عَرَبِیٌّ مُّبِیْنٌ (۱۰۳)   (پ۱۴،  النحل:  ۱۰۳)

ترجمۂ کنزالایمان:  اور بیشک ہم جانتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں یہ تو کوئی آدمی سکھاتا ہے جس کی طرف ڈھالتے (اشارہ کرتے)  ہیں اس کی زبان عجمی ہے اور یہ روشن عربی زبان۔

          حضرت محمدصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دشمن بڑے قریب سے دیکھتے رہتے تھے کہ شاید اُنہیں کوئی ایسی شہادت مل جائے جس کی بنیاد پر وہ یہ ثابت کرسکیں کہ حضرت محمدصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک جھوٹے انسان ہیں لیکن وہ کوئی ایک موقع بھی ایسا نہ ڈھونڈ پائے کہ جس کی بنیاد پر وہ یہ بات کرپاتے کہ حضرت محمد صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم چھپ کر کسی خاص یہودی یا عیسائی سے ملتے ہیں ۔

          یہ بات سچ ہے کہ حضرت محمدصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یہودیوں اور عیسائیوں سے مذہبی گفتگو فرمائی ہے لیکن وہ سب مکالمے کھلے عام مدینہ منورہ میں ہوئے جبکہ قرآنِ پاک کا نزول تیرہ13 سال پہلے سے ہورہا تھا،  یہ بات روزِ روشن کی طرح واضح ہوگئی کہ یہودیوں اور عیسائیوں کا قرآن لکھنے میں حضورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی معاونت کرنا عقلاً نقلاً بے بنیاد ہے،  خاص کر جب حضورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا مرکزی کردار ایک ہادی اور اُستاد کا تھا،  آپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے کھل کر یہودیوں اور عیسائیوں کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی،  اُن پر واضح کیا کہ اللّٰہ تعالیٰ کی توحیدکی صحیح تعلیمات سے وہ لوگ کیسے پھرے،  بہت سارے یہودی اور عیسائی حضور اکرمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی دعوت کو سن کر یہودیت اور عیسائیت چھوڑ کر دائرۂ اسلام میں داخل ہوگئے۔

          یہ اللّٰہ تعالیٰ کی حکمت ہے کہ اس نے آخری نبی کے طور پر ایسی ذات کو بھیجا جو کہ ظاہراً پڑھی لکھی نہ تھی تاکہ جو اعتراض کرنے والے تھے اُن کے لیے اعتراض کی کوئی گنجائش نہ رہے اور نہ کوئی یہ شک کرسکے کہ حضرت محمد صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے قرآن پاک کو کہیں سے نقل کیا ہے،  یہ بھی یاد رہے کہ جس وقت حضورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے قرآن پاک کے اللّٰہ کا کلام ہونے کا دعویٰ کیا اور لوگوں تک پہنچایااُس وقت انجیل مقدس کاکوئی بھی نسخہ عربی میں موجو دنہ تھا،  یہ سچ ہے کہ قرآن پاک اور انجیل میں کچھ مماثلت پائی جاتی ہے لیکن یہ مما ثلت اس بات کی بنیاد نہیں بن سکتی کہ حضورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر یہ الزام لگایا جائے کہ انہوں نے قرآن پاک کو انجیل سے نقل کیا ہے۔ کتابوں کے اندر مماثلت کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ بعد میں آنے والے پیغمبروں نے پہلے پیغمبروں سے نقل کیا ہے،  یہ مماثلت اصل میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اگلی اور پچھلی سب کتابیں اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور اللّٰہ تعالیٰ کا پیغام



[1]   السیرۃ الحلبیۃ،۱ / ۳۹۳

[2]   السیرۃ الحلبیۃ ، ۳ / ۵۲۱

[3]   تفسیر بیضاوی، پ۳۰، القد ر،تحت الآیۃ : ۳، ۵ / ۵۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن