دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam kay Bunyadi Aqeeday | اِسلام کے بُنیادی عَقیدے

book_icon
اِسلام کے بُنیادی عَقیدے

وقت بہت جلدی گزرے گا:  

          وقت اتنا جلدی گزرے گا گویا ایک سال ایک مہینہ کی طرح لگے گا اور مہینہ ہفتے کی طرح لگے گا اور ہفتہ دن کی طرح لگے گااور دن ایسے گزر جائے گا گویا کہ چند لمحے گزرے ہوں ۔ ([1]) وقت سے برکت اٹھ جائے گی،  لوگ دین اسلام کا علم اسلام کی ترقی کے لیے نہیں بلکہ اپنی دنیوی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے حاصل کریں گے۔ ([2])

           مرد عورتوں کے محکوم  (غلام)  بن جائیں گے۔بچے ماں باپ کے نافرمان ہوجائیں گے۔کچھ اس بات کو ترجیح دیں گے کہ وہ اپنے دوستوں میں رہیں اور ماں باپ کو چھوڑ دیں گے۔ لوگ مسجدوں میں دنیاوی گفتگو کریں گے۔موسیقی اور ناچ کا ہر جگہ دور دورہ ہوگا۔ لوگ اپنے آباء و اجداد پر لعنت کریں گے اور ان کے بارے میں بری باتیں کہیں گے۔ ([3]) جنگلی جانور انسانوں سے باتیں کریں گے۔ ([4]) گھٹیا اور جاہل لوگ بڑی بڑی عالیشان عمارتوں میں رہیں گے۔  ([5])

قیامت کی بعض بڑی نشانیاں

امام مہدی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا ظہور:

          جب اسلام ہر جگہ پر مٹ کر حجازِ مقدس تک محدود ہوچکا ہوگا اس وقت حضرت امام مہدی  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا ظہور ہوگا، اُس وقت دنیا کفار سے بھری ہوئی ہوگی،  ایسے ذلت اور رُسوائی والے وقت میں اولیاء اللّٰہ ،  صالحین،  اللّٰہ تعالیٰ کا خوف رکھنے والے مسلمان اپنے اپنے ملکوں اور شہروں کو چھوڑ کر مَکہ مکرمہ اورمَدینہ منورہ میں پناہ لیں گے۔

          رمضان کے مہینے میں حضرت امام مہدی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ لوگوں کے ساتھ خانۂ کعبہ کا طواف کررہے ہوں گے،  اولیاء اللّٰہ انہیں پہچان لیں گے اور ان سے بیعت لینے کے لیے عرض کریں گے، امام مہدی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ پہلے انکار کریں گے بالآخر غیب سے ایک آواز سن کر اُن کی درخواست قبول کرلیں گے ،  غیب سے یہ آواز آئے گی:   ’’ یہ مہدی ہیں یہ اللّٰہ تعالیٰ کے خلیفہ ہیں ،  ان کی بات کو سنیں اور اِن کی اِطاعت کریں  ‘‘  سب لوگ پھر اپنے ایمان کا اِظہار کرکے امام مہدی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی بیعت کریں گے اور امام مہد ی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سب لوگوں کو ملک شام لے جائیں گے۔ ([6])

 دَجال کا ظہور:  

          دجال مسیح کذاب کا نام ہے جو مَکہ مکرمہ اورمَدینہ منورہ کے علاوہ اپنا اثر ورسوخ ہر جگہ قائم کر لے گا۔ ([7]) چالیس دنوں کے اندر اندر پوری دنیا میں دورہ کرلے گا،  اِن چالیس دنوں میں سے ایک دن سال کے برابر ہوگااور دوسرا دن ایک مہینے کے برابر ہوگا اور تیسرا دن ایک ہفتے کے برابر ہوگااورباقی ایام اپنے معمول کے مطابق ہوں گے،  دجال ایک تباہی مچادینے والی آندھی کی طر ح پوری دنیا کا



[1]    ترمذی،کتاب الفتن، باب ما جاء فی قصر الأمل،۴ / ۱۴۹،حدیث: ۲۳۳۹

[2]    ترمذی،کتاب الفتن، باب ما جاء فی علامۃ۔۔۔الخ،۴ / ۹۰، حدیث: ۲۲۱۸

[3]    ترمذی،کتاب الفتن، باب ما جاء فی علامۃ۔۔۔الخ،۴ / ۹۰، حدیث: ۲۲۱۸

[4]    ترمذی،کتاب الفتن، باب ما جاء فی کلام السباع، ۴ / ۷۶،حدیث: ۲۱۸۸

[5]    مسلم،کتاب الایمان، باب الایمان و الاسلام۔۔۔الخ،ص۲۱، حدیث: ۸  و        بہار شریعت،حصہ۱،۱ / ۱۱۶-۱۲۰ ماخوذًا

[6]    بہار شریعت، حصہ ۱،۱ /  ۱۲۴ ماخوذًا

[7]    مسلم،کتاب الفتن، باب قصۃ الجساسۃ ، ص۱۵۷۶، حدیث: ۲۹۴۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن