30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رَمز (یعنی اشارے) میں بات کرے کہ مخاطَب (یعنی جس سے بات کی جا رہی ہے وہ) سمجھ ہی نہ سکے کہ کس کے بارے میں گفتگوکی جارہی ہے، مَثَلاًیوں کہے : ایک اسلامی بھائی کے ساتھ یہ واقِعہ پیش آیا کہ اُن کے بچوں کی امی بے نمازی تھی۔۔۔۔اِلخ۔مگر اِس دوران سنجیدہ انداز ضَروری ہے ورنہ مخصوص انداز میں مُسکرانے وغیرہ سے ہو سکتاہے کہ سننے والے سمجھ جائیں کہ یہ تو خود سنانے والے کے اپنے ہی گھر کا قِصّہ ہے!
الہٰی! اپنی رحمت سے تو حکمت کا خزینہ دے ہمیں عقلِ سلیم مولیٰ! پئے شاہِ مدینہ دے
خدایا گفتگو کرنے کا تُو مدنی قرینہ دے بچا غیبت سے، بک بک سے ہمیں قفلِ مدینہ دے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
اسلامی بہنوں کے مدنی چینل دیکھنا کا شرعی مسئلہ
(۲) اسلامی بہنو! مَدَنی چینل کی بہاروں کے کیا کہنے !اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی چینل دیکھ کر بعض کفّار کو تو ایمان کی دولت ہی نصیب ہو گئی! نیز نہ جانے کتنے ہی بے نمازی نمازی بن گئے، متعدِّد افراد نے گناہوں سے توبہ کر کے سنّتوں بھری زندگی کا آغاز کر دیا۔ اَلْحَمْدلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی چینل سو فیصد اسلامی چینل ہے، نہ اس میں موسیقی ہے نہ ہی عورت کی نمائش۔مَدَنی چینل میں کیا ہے ؟ اس میں فیضانِ قراٰن، فیضانِ حدیث، فیضانِ انبیا، فیضانِ صحابہ اورفیضانِ اولیا ہے اِس میں تلاوتیں ، نعتیں ، منقبتیں ہیں ، دعاومُناجات میں آہ وزاری کے دل ہلا دینے والے اور عشقِ رسول میں رونے، رُلانے اورتڑپانے والے رقّت انگیز مناظِر ہیں ، دارالافتاء اہلسنّت، روحانی طبّی علاج، سنّتوں بھرے مَدَنی پھول آخِرت بہتر بنانے والی خوب مَدَنی بہاریں ہیں ۔الغَرَض مَدَنی چینل ایک ایسا چینل ہے کہ اس کے ذَرِیعے انسان گھربیٹھے اچّھاخاصاعلمِ دین سیکھ سکتا ہے ! ہاں اسلامی بہنوں کو مَدَنی چینل دیکھنے سے پہلے 112بار غور کر لینا چاہئے کیونکہ مَدَنی چینل میں اکثر نوجوانوں ہی کے مناظرہوتے ہیں اورعورت نازُک شیشی ہے اور اسے معمولی سی ٹھیس ہی کافی۔ کہیں مَعاذَاللّٰہ وہ بدنگاہی کے گناہ میں نہ جا پڑے۔ صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولیٰنامفتی محمدامجدعلی اعظمیعلیہ رحمۃ اللّٰہ القویمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ بہارِشریعت حصّہ16 صَفْحَہ 86 پر فرماتے ہیں : عورت کا مرد اجنبی کی طرف نظر کرنے کا وُہی حکم ہے جو مرد کا مرد کی طرف نظر کرنے کا ہے اور یہ اُس وقت ہے کہ عورت کو یقین کے ساتھ معلوم ہوکہ اس کی طرف نظرکرنے سے شہوت نہیں پیدا ہو گی اور اگر اس کا شبہ بھی ہو تو ہرگز نظر نہ کریں ۔ (عالمگیری جلد۵صفحہ۳۲۷)
آقا کی حیا سے جھکی رہتی تھیں نگاہیں
آنکھوں پہ مِری بہن لگا قفلِ مدینہ
(پردے کے بارے میں سُوال جواب، ص265)
(9)مَدَنی چینل ہماراپسندیدہ چینل ہے
مدینۃ الاولیاء ملتان (پنجاب، پاکستان)کے اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے : میں جس آفس میں کام کرتاتھااسی آفس میں ایک شخصیت نے مَدَنی چینل کی بہاربیان کرتے ہوئے مجھے بتایاکہ جب سے مَدَنی چینل شروع ہوا ہے تب سے ہمارے گھرمیں کوئی اورچینل نہیں دیکھا جاتا۔ مَدَنی چینل ہمارا پسندیدہ چینل بن گیاہے ۔ویسے تومَدَنی چینل کے تمام ہی سلسلے بہت اچھے ہیں مگر جب ۱۴۲۹ھ بمطابق 2008ء میں مدینۃالاولیاء ملتان میں ہونے والے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کے آخری دن کی خصوصی نشست میں مجھ سمیت میرے بچوں کی امی نے بذریعہ مَدَنی چینل شیخِ طریقت امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادِری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان سننے کی سعادت حاصل کی تو میرے بچوں کی امّی امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے بیان سے بے حد متاثر ہوئیں ۔ اجتماع کے آخر میں آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جب بیعت کروائی تو اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ وہ سابقہ گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے سلسلہ عالیہ قادِریہ َرضَویہ عطّاریہ میں داخل ہو گئیں اور انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کی ہیں کہ اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میں پانچ وقت کی نماز پابندی سے ادا کروں گی، والدین کی نافرمانی ، جھوٹ غیبت ، چغلی ، وعدہ خلافی جیسے کبیرہ گناہوں سے بچتی رہوں گی۔اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے میرے نیک ارادوں پرثابت قدمی عطافرمائے اورکل بروزِقیامت مجھے حُضُور غوثِ اعظم علیہ رحمۃ اللّٰہِ الْاَکرم کی مریدنیوں میں قبول فرمائے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(10)مَدَنی چینل نے مَدَنی انقلاب برپا کر دیا
صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر کے ایک اسلامی بھائی اپنے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کاواقعہ کچھ یوں بیان فرماتے ہیں : میں نے صَحِیح العَقیدہ سُنِّی ہونے کے باوجودبعض وجوہات کی بناپراپنے چھوٹے بھائی کوقراٰن پاک حفظ کرانے کے لئے بدمذہبوں کے مدرسے میں داخل کروادیا۔لیکن وہاں ہمارا دل مطمئن نہ ہوا تو ہم نے اسے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ بہاولنگرمیں داخل کروا دیا۔ مَدْرَسَۃُ المدینہ کے قاری صاحب کی انفرادی کوششوں کی بَرَکت سے وہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوگیا ۔ کچھ ہی عرصہ بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی کی اِنفرادی کوشش کی برکت سے میں بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو گیا اور ساتھ ہی ساتھ داڑھی شریف بھی سجالی اورپابندی سے نمازیں ادا کرنے والا بن گیا۔ لیکن میرے گھر والوں کو جب معلوم ہوا کہ میں نے بھی داڑھی سجالی ہے تو وہ بہت ناراض ہوئے کہ ابھی سے داڑھی رکھنے کی کیا ضرورت ہے بالآخر اُنہوں نے میری داڑھی زبردستی منڈوادی جس پر مجھے بہت صدمہ ہوا۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا کروڑہا کروڑ احسان کہ رَمَضَانُ المبارَک ۱۴۲۹ھ بمطابق 2008ء کو جب مَدَنی چینل شروع ہوا اور میرے گھروالوں نے بھی مدنی چینل کے سلسلوں کو دیکھا ، انہیں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیانات سننے کو ملے تووہ بے حد متأثر ہوئے۔ مَدَنی ماحول سے ان کی نفرت محبت میں بدل گئی اور وہ اپنے گناہوں پر بہت نادم ہوئے۔ ہمارے گھر میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع