دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islah ka Raaz | اصلاح کا راز

book_icon
اصلاح کا راز

کودیکھاتووہ دیکھتے ہی رہ گئے اوران کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کہ یہ لوگ دینِ اسلام کی اتنی خدمت کررہے ہیں ۔ایک دن اس شخصیت نے ایک مبلّغِ دعوتِ اسلامی سے خودہی کہاکہ مجھے تواب پتاچلاکہ دعوتِ اسلامی دین کااتنا زیادہ کام کررہی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ     مَدَنی چینل کی ہاتھوں ہاتھ بَرَکت ظاہرہوئی کہ اُن کی غلط فہمیاں دورہوگئیں اوران کادعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں ثواب جاریہ کی نیت سے مالی تعاون کرنے کابھی ذِہن بن گیاکہ اُنہوں نے خودہی کہا :  مجھ سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی خدمت کے لئے ماہانہ 2000روپے عطیہ وصول فرمالیاکریں ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(7)باجماعت نمازپڑھنے کی پابندی

        بابُ المدینہ(کراچی)کے علاقہ نیوسعیدآبادکے مُقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے : میں مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل T-Vڈرامے دیکھنے کا بے حدشوقین تھا۔ایک دن میں اپنے معمول کے مطابق T-Vپرایک پروگرام دیکھنے میں مشغول تھا کچھ دیرکے بعد وہ پروگرام ختم ہوا تو میں نے چینل تبدیل کرنا شروع کر دئیے، اچانک ایک چینل پرپہنچ کر میراہاتھ رک گیااور میں نے چینل پر جاری سلسلے کو دیکھنا شروع کیا اسی دوران معلوم ہواکہ مدنی چینل کے نام سے ایک نیا چینل شروع ہوا ہے۔تبلیغ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل پرمختلف سلسلے سننے کو ملے جس سے میرااِشتیاق بڑھا تو میں مزید شوق سے مدنی چینل پرجاری سلسلوں کو دیکھنے لگا۔ایک دن میں نے مَدَنی چینل پر ایک مبلِّغ دعوتِ اسلامی کا بیان سنا توبہت متأثرہوا۔پھرمیری قسمت کا ستارہ یوں چمکا کہ مجھے ۱۸ رَمَضَانُ المبارَک ۱۴۲۹ھ بمطابق2008ء کو امیرِ اہلسنّت ددَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کا سنّتوں بھرابیان بذریعہ مَدَنی چینل سننے کی سعادت حاصل ہوئی۔ آپ ددَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے بعدِبیان رَمَضان المبارک۱۴۲۹ھ کے آخری عشرے میں دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان مدینہ بابُ المدینہ(کراچی)میں ہونے والے اجتماعی سنّت اعتکاف کی برکتیں بیان کرتے ہوئے اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی چنانچہ آپ  ددَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے پُرتاثیرالفاظ میرے دل میں پیوست ہوگئے اورمیں اگلے ہی روز سنّت اعتکاف کی تیاری کرکے فیضانِ مدینہ میں وقتِ مقررہ پر حاضر ہو گیا ہوں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  بڑی سعادت کی بات ہے کہ تادمِ تحریر سنّت اعتکاف میں فرائض اور واجبات کی پابندی کے ساتھ ساتھ ضروری احکام کی تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔ پانچ وقت باجماعت نمازکی پابندی نصیب ہوگئی ہے، صحیح مخارج سے قراٰن پاک کی ادائیگی اورفلموں ڈرامے دیکھنے، فضول گوئی، آوارہ گردی سے بچنے کاذہن مل رہا ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد   

(8)مدنی چینل نے نمازی بنادیا

       رحیم یارخان(پنجاب، پاکستان)کے مُقیم اسلامی بھائی اپنے مَدَنی ماحول میں آنے کا واقعہ کچھ یوں بیان کرتے ہیں : ہمارے گھرمیں کیبل لگی ہوئی تھی جس پر گھر میں میری غیرموجودگی میں فلمیں ڈرامے دیکھے جاتے تھے۔لیکن جب سے مَدَنی چینل کا آغازہواہے میرے گھرمیں بہاریں آگئیں ۔دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کا اِجراء کرکے امت ِمحمدیہ علی صاحبہاالصلوۃ والسلام پر بہت بڑا احسان کیا ہے کہ مَدَنی چینل کی برکت سے ہمارے گھر میں مَدَنی اِنقلاب برپا ہو گیا ہے۔ میرے بچوں کی امی نماز نہیں پڑھتی تھیں جب میں انہیں نماز پڑھنے کا کہتا تو وہ طرح طرح کے حیلے بہانے کرکے نمازسے جی چراتیں اور نمازیں قضا کر دیتیں ۔ اسی پریشانی کے عالم میں ایک دن گفتگوکرتے ہوئے میں نے ان سے کہاکہ جب ہم کام سے فارغ ہو جائیں گے تورات کوبعدنمازعشاء سونے سے قبل مَدَنی چینل دیکھ کر سویا کریں گے۔ چنانچہ ایسے ہی ہواکہ میں نمازعشاء سے فارغ ہوتے ہی مَدَنی چینل آن کر کے دیکھناشروع کردیتاتومیرے بچوں کی امی بھی ساتھ دیکھتیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   مَدَنی چینل دیکھنے کی بَرَکتیں چندہی دنوں میں اس طرح ظاہر ہوئیں کہ میرے بچوں کی امی نے نہ صرف پنچگانہ نماز کی پابندی شروع کردی بلکہ اُنہوں نے ایک دن مجھے کہا :  میری گزشتہ زندگی کی فرض و واجب نمازوں کا حساب لگائیں کہ میری قضا نمازوں کی تعداد کتنی ہے، تاکہ میں ان کو بھی ادا کرلوں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  اس کے ساتھ ساتھ َّ اُنہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں کہ اب میں پابندی سے نمازیں ادا کروں گی اور بغیر کسی شرعی مجبوری کے کبھی بھی نماز میں سستی نہیں کروں گی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  ان کو ایسا جذبہ ملا کہ اُنہوں نے اپنی اس نیت کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اپنی قضا نمازیں ادا کرنا شروع کردیں تادمِ تحریر ان کا روزانہ 100رکعت قضا نمازیں اداکرنے کا معمول ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

دواہم باتیں

(۱)میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ابھی جو آپ نے مَدَنی بہار مُلاحَظہ کی اس میں 2 غیبتیں کی گئی ہیں ۔ البتّہ اِن غیبتوں کو ’’گناہوں بھری غیبتیں ‘‘نہیں کہیں گے کہ گناہ ہونے کیلئے یہ بھی ضَروری ہے کہ وہ کسی مُعَیَّن یعنی مخصوص فردکی غیبت ہو، یہاں مَدَنی بہار میں عیب کے حوالے سے صِرف’’بچوں کی امی ‘‘کا تذکِرہ ہے مگر کون سی یہ طے نہیں ہے، ہوسکتا ہے کہ قائل کی ایک سے زیادہ شادیاں ہوں ۔ ہاں جس کے سامنے مدنی بہار بیان کی اُس کومُعَیَّن (PARTICULAR) زوجہ کا معلوم ہے یایہ جانتا ہے کہ قائل کی ایک ہی زوجہ ہے اورمَدَنی بہار بھی بِغیر شرعی اجازت کے بیان کی گئی ہو تو اب وہ دو غیبتیں گناہوں بھری ہیں بہر حال گفتگو میں اِحتیاط کا ذِہن دینے کیلئے اس مَدَنی بہار میں موجود دو غیبتوں کا ذکر کیا جا رہا ہے :  (1) میرے بچوں کی امی نماز نہیں پڑھتی تھیں (2) حیلے بہانے بنا کر نماز سے جی چراتی تھیں ۔ اس مَدَنی بہار کو بیان کرنے والے اسلامی بھائی نے اپنے بچوں کی امی کے بے نمازی ہونے کا تذکرہ اگراس نیَّت سے کیاہے کہ اِس سے سنّتوں بھرے مَدَنی چینل کی تشہیر ہو اور لوگوں کو اِس کی اَھَمِّیَّت کا پتا چلے تو یہ ایک بَہُت اچّھی نیّت ہے۔ مگر ایسے موقع پراشارے کِنائے ہی میں بات کرنی اَنسَب (مناسِب تر) ہے یعنی نام لئے اورعلامت ظاہرکئے بِغیراس طرح

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن