دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islah ka Raaz | اصلاح کا راز

book_icon
اصلاح کا راز

زیارت کی تڑپ تھی ہمیں ان کی زیارت بھی ہوگئی ، آہستہ آہستہ ہم ماحول کے قریب ہوئے تو ہم نے مَدَنی چینل دیکھنااپنامعمول بنالیا۔شوال المکرم کے آخری عشرے میں دعوتِ اسلامی کابین الاقوامی سنّتوں بھرااجتماع بذریعہ مَدَنی چینل دکھایاجا رہاتھا۔اجتماع کے آخری دن ہمیں خصوصی نشست میں بذریعہ مَدَنی چینل شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کارقت انگیز بیان سن کرہم سب خوفِ خدا سے لرزگئے، ہم نے اسی وقت اپنے گناہوں سے توبہ کی اور اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ       ہم سب امیرِاہلسنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے مرید بھی بن گئے ہمیں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول تو کیا ملا ہمارے خاندان میں مَدَنی اِنقلاب برپا ہو گیا اورہمارے رشتہ داربھی اِنفرادی کوشش کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے مرید ہوگئے۔ تادمِ تحریر میں نے علمِ دین کے موتی سمیٹنے کی خاطرجامعۃ المدینہ میں درس نظامی (عالم کورس)کے لئے داخلہ بھی لے لیا ہے۔

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(4)فیشن ایبل فیملی کی توبہ

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے عقائددرست کرنے، بدمذہبوں سے چھٹکاراپانے، غیبت کرنے سننے کی عادت نکالنے، نمازوں اورسنّتوں کی عادت ڈالنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہردم وابستہ رہئے، سنّتوں کی تربیت کے لئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ سنّتوں بھرا سفر کیجئے اور کامیاب زندگی گزارنے اورآخرت سنوارنے کے لئے مَدَنی انعامات کے مطابق عمل کر کے روزانہ فکرِمدینہ کے ذَریعے رِسالہ پُرکیجئے اورہر مَدَنی ماہ کی 10 تاریخ کے اندر اندراپنے ذِمَّہ دارکوجمع کروایئے خوب ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماعات میں شرکت کیجئے اوردعوتِ اسلامی کے ہردلعزیزمَدَنی چینل کے سلسلے دیکھئے۔ آپ کی ترغیب کے لئے مَدَنی چینل کی ایک اورمَدَنی بہارپیش کی جاتی ہے چنانچہ واہ کینٹ (پنجاب، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخُلاصہ ہے :  یونیورسٹی کے ایک دوست ایک دن میرے گھرمجھے ملنے آئے توبہت خوش خوش نظرآ رہے تھے انہوں نے مجھے بتایاکہ ہمارے چچاجان کی پوری فیملی کچھ عرصہ پہلے تک فیشن سے بھرپورزندگی بسرکررہی تھی۔ ہروقتT.V، وی سی آراورکیبل کے ذَریعے فلمیں ڈرامے دیکھنااورگانے باجے سنناان کامعمول بن چکاتھا، نمازوں سے کوسوں  دور اور گناہوں میں مشغول نظرآتے تھے۔لیکن آج جب میری ملاقات اپنے چچا سے ہوئی تو ان کی بدلی ہوئی حالت دیکھ کرمیں حیران رہ گیاکہ کل تک تو  فلموں ڈراموں کے شوقین یہ نمازوں سے منہ موڑے نظرآتے تھے۔جبکہ آج ان کے چہرے پر سنّت کے مطابق ایک مشت داڑھی سجی ہوئی نظرآرہی تھی انہوں نے مزید بیان کیاکہ میں نے حیران ہوکراپنے چچاسے اس تبدیلی کی وجہ دریافت کی تو اُنہوں نے بڑی خوشی سے بتایاکہ کچھ عرصہ پہلے ہمارے گھرمیں T-Vرکھاہواتھا جس پر گھر والے اور میں مل کرمختلف چینلزکے ذَریعے پروگرام دیکھا کرتے تھے۔ رَمَضان المُبارَک ۱۴۲۹ ھ بمطابق2008ء میں جب دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کی ابتدأ ہوئی تو ہمیں یہ چینل کچھ ایسابھایاکہ دیگر تمام چینل چھوڑکر اب ہم صرف مَدَنی چینل دیکھنے لگے اورمَدَنی چینل کے پُرسوزسلسلوں میں دلچسپی لینے لگے تھے۔مَدَنی چینل میں اسلام کاحقیقی نقشہ دیکھ کرہم بے حدمتأثر ہوئے اور اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ       اب ہمارے گھرمیں صرف اور صرف مَدَنی چینل ہی چلتا ہے، میری پوری فیملی نمازوں کی پابندبن گئی ہے اورہم سب سنّتوں پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

گناہوں سے مجھ کو بچا یاالہٰی

مجھے نیک بندہ بنا یاالہٰی

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(5)گانے باجوں سے توبہ نصیب ہوگئی

        بابُ الاسلام(سندھ)حیدرآبادکے ایک اسلامی بھائی کی تحریرکاخلاصہ ہے کہ میں دنیاکی رنگینیوں میں زندگی گزارنے والانوجوان تھا، نمازوں سے کوسوں دوراورسنّتوں سے محروم تھا، الغرض دنیاکی جتنی بھی نازیبا حرکتیں (گانے باجے، فلمیں ڈرامے وغیرہ وغیرہ)ہیں میں ان کی لپیٹ میں تھا۔میرے مَدَنی ماحول میں آنے کا راستہ کچھ اس طرح بناکہ جب رَمَضَانُ الْمُبارَک۱۴۲۹ھ بمطابق2008ء میں مَدَنی چینل کاآغازہوااورکیبل پراس کے مَدَنی سلسلے جاری ہوئے، میں نے جب ان سلسلوں کودیکھاتومجھے بہت اچھے لگے۔اب میں اکثرو بیشترمَدَنی چینل ہی دیکھنے لگا، حسبِ معمول ایک دن میں مَدَنی چینل دیکھنے میں مصروف تھاکہ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، ابوبلال محمدالیاس عطّارقادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے ایمان افروزسنّتوں بھرے بیانات بنام ’’گانوں کے35کفریہ اشعار‘‘ اور ’’کالے بچھو‘‘ سننے کی سعادت نصیب ہوئی۔امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے پُر اثر الفاظ تاثیرکاتیربن کردل میں پیوست ہو گئے داڑھی نہ رکھنے کی وعیدیں سن کر میں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے چہرے پرداڑھی سجانے کی نیت کر لی اورگانے باجوں میں کہے جانے والے کفرِیّہ کلمات کی طرف امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے جب توجہ دلائی تومیں نے ہاتھوں ہاتھ گانے سننے سے بھی توبہ کر لی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  مدَنی چینل پر امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے ذَریعے حُضُورغوثِ اعظم سیِّدُناشیخ عبدالقادر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ الرَّبَّانِیکامریدہوکرقادِری عطاری بن گیاہوں ، آ ہستہ آہستہ نمازباجماعت کی پابندی شروع کردی ہے۔کرم بالائے کرم یہ کہ تادمِ تحریر عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ باب المدینہ(کراچی)میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 30روزہ سنّتوں بھرے اعتکاف میں شریک ہوں ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!               صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(6)غلط فہمیاں کیسے دورہوئیں ؟

        ڈیرہ غازی خان(پنجاب)ایک اسلامی بھائی کابیان ہے : ہمارے علاقے کے ایک اسلامی بھائی جوکہ دنیاوی طورپرایک شخصیت سے کم نہ تھے کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے مطمئن نہ تھے۔رَمَضَان الْمُبارَک۱۴۲۹ھ بمطابق2008ءمیں مدنی چینل کاآغازہوااورانہوں نے مدنی چینل کے ذریعے مختلف شعبوں میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن