30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کو معلوم ہوا کہ میں نے بدمذہبوں کے پاس پڑھنا شروع کر دیا ہے تو سب گھر والوں نے مجھے سمجھانے کی کوشش کی، مگر میرے دل میں ان لوگوں کی محبت گھر کر چکی تھی یہی وجہ تھی کہ میں نے گھر والوں کی ناراضی کی پرواہ کئے بغیر اپنی تعلیم جاری رکھی اور کم وبیش آٹھ سال درسِ نظامی (عالم کورس) کی تکمیل میں صرف کر دیے۔ مجھے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکات کچھ اس طرح میسر آئیں کہ ایک دن میں اپنے دوست کے گھر گیا۔ وہاں مجھے مَدَنی چینل پر جاری سلسلے دیکھنے کا موقع ملا، میں نے مَدَنی چینل تو کیا دیکھا ربِّ ذوالجلال عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت اور حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ایسا کرم ہوا کہ بدمذہبیت کے پردے چاک ہوگئے اور دل عشقِ مصطفی سے سرشار ہوگیا۔ مجھے حق و باطل کی پہچان ہوگئی اور اپنے علم کو اس کی اصل جگہ پر خرچ کرنے کی راہ مل گئی، میں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے باطل عقائدسے توبہ کرلی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّشیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانی ٔدعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادِری رَضَویدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیانات کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کا ہو کر رہ گیا۔ اب میں عاشقانِ رسول کے ساتھ مل کر مَدَنی کاموں کے ذریعے دین کی خدمت کرنے میں مصروفِ عمل ہوں ۔ میری دعا ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہماری زندگیاں بھی امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو لگا دے۔ان کے بیانات و ملفوظات نے مجھے زندگی گزارنے کا ایساسلیقہ دیا کہ جس کی وجہ سے میری زندگی میں بے پناہ سکون ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو دن پچیسویں اور رات چھبیسویں ترقیاں عطا فرمائے اور اس عظیم مشن میں کامیابی عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّواعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بد مذ ہبوں کو استاد بنانا کیسا؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ بہار میں بدمذہبوں سے تعلیم حاصل کرنے کا تذکرہ ہے یاد رکھئے بدمذہبوں سے دینی یا دنیاوی تعلیم حاصل کرنا ناجائزو حرام ہے، چنانچہ بدمذہب سے دینی یا دنیاوی تعلیم کی مُمانَعَت کرتے ہوئے اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رَضا خانعلیہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں غیرمذہب والیوں (یا والوں ) کی صُحبت آگ ہے، ذی عِلم عاقِل بالِغ مردوں کے مذہب (بھی) اس میں بگڑ گئے ہیں ۔ عمران بن حطان رقاشی کا قصّہ مشہور ہے یہ تابِعین کے زمانہ میں ایک بڑا مُحدِّث تھا، خارِجی مذہب کی عورت (سے شادی کر کے اس) کی صُحبت میں (رہ کر) مَعاذَ اللّٰہ خود خارِجی ہو گیا اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ (اس سے شادی کر کے)اُسے سُنّی کرنا چاہتا ہے۔ (یہاں وہ نادان لوگ عبرت حاصِل کریں جو بَزُعمِ فاسِد خود کو بَہُت ’’پکّاسُنّی‘‘ تصوُّر کرتے اور کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ہمیں اپنے مسلک سے کوئی ہِلا نہیں سکتا، ہم بَہُت ہی مضبوط ہیں ! )اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ مزید فرماتے ہیں : جب صُحبت کی یہ حالت(کہ اتنا بڑا محدِّث گمراہ ہوگیا) تو (بد مذہب کو) اُستاد بنانا کس دَرَجہ بدتر ہے کہ اُستاد کا اثر بَہُت عظیم اور نہایت جلد ہوتا ہے تو غیر مذہب عورت (یا مرد) کی سِپُردگی یا شاگِردی میں ا پنے بچّوں کو وُہی دے گا جو آپ (خودہی) دین سے واسِطہ نہیں رکھتا اور اپنے بچّوں کے بَددین ہو جانے کی پرواہ نہیں رکھتا۔ (فتاوٰی رضویہ ج۲۳ص ۶۹۲)
صَلُّواعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(2)نیکی کی دعوت دینے کاجذبہ مل گیا
مرکزالاولیاء (لاہور، پنجاب) کے رہائشی اسلامی بھائی اپنی گناہوں بھری زندگی سے توبہ کے احوال کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں : دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی سے قبل میرے شب و روز غفلت میں گزر رہے تھے۔ میری اصلاح کا سامان کچھ یوں ہوا کہ ایک بار مجھے بذریعہ مَدَنی چینل امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پُرتاثیر سنّتوں بھرا اِصلاحی بیان سننے کی سعات حاصل ہوئی جسے سن کر میری زندگی میں مَدَنی انقلاب برپا ہوگیا، میری آنکھوں سے خوفِ خدا کی وجہ سے بے اختیار اشکِ ندامت بہنے لگے اور میں نے گڑ گڑا کر بارگاہ خداوندی میں اپنے گناہوں سے توبہ کی اور سنّت کے مطابق زندگی گزارنے کا عہد کر لیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مجھے سنّت کے مطابق مَدَنی لباس، سر پر سبز عمامہ شریف ، چہرے پر پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری پیاری سنّت داڑھی شریف سجانے، نمازوں کی پابندی کرنے، انفرادی کوشش کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کا عظیم جذبہ ملا۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اورساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ کے مطابق اصلاحِ امتِ محمدیَّہ کا جذبہ لئے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ میں روزانہ اپنے مکتب (دفتر) میں ’’فیضانِ سنّت ‘‘کا درس دیتا ہوں ، اس کے علاوہ تادمِ تحریر جیل خانہ جات میں مَدَنی کاموں کی دھومیں مچانے میں بھی مصروف ہوں ۔
مَدَنی چینل کے سبب نیکی کی دعوت عام ہو
عام دنیا بھر میں یاربّ دین کا پیغام ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(3)جامعۃ المدینہ میں داخلہ لے لیا
پنڈی گھیپ (پنجاب، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کے حلفیہ بیان کا لُبّ لُباب ہے : دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل مَعَاذَ اللّٰہ ہم نمازوں سے کوسوں دور گناہوں کے سمندر میں ڈوبے ہوئے تھے اور بڑے جوش و خروش سے گھر میں T-V پر فلمیں ڈرامے دیکھنے ، گانے باجے سننے میں اپنا وقت برباد کرتے تھے۔ مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے ذَریعے معلوم ہوا کہ شیخِ طریقت، امیرِ ِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کوششوں کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی لوگوں تک اسلام کی دعوت پہنچانے میں کوشاں ہے۔ ہمیں بھی ان کی زیارت کا اِشتیاق ہوا لیکن زیارت کی کوئی سبیل نظر نہیں آرہی تھی۔ راہِ توبہ پر ہمارے سفر کا آغاز کچھ اس طرح ہوا کہ رَمَضَانُ الْمُبارَک ۱۴۲۹ھ بمطابق2008ء ایک دن کیبل پرمختلف چینل دیکھتے ہوئے میری نظرمَدَنی چینل پر پڑگئی۔چونکہ مَدَنی چینل پر مختلف سلسلے جاری تھے توہم بھی مَدَنی چینل کے ان سلسلوں سے مستفیض ہونے لگے۔ مَدَنی چینل کی بَرَکت سے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ایک عرصہ سے ہمیں جس شخصیت کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع