دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islah e Ummat Main Dawateislami Ka Kirdar | اصلاح امت میں دعوتِ اسلامی کا کردار

book_icon
اصلاح امت میں دعوتِ اسلامی کا کردار

اشیاء میں اعلان کی حاجت نہیں کیونکہ معلوم ہوتا ہے اِسے چھوڑدینا اباحت ہے کہ جو چاہے لے لے اور اپنے کام میں لائے اور یہ چھوڑنا تملیک (مالک بنانا) نہیں کہ مجہول(نامعلوم)  کی طرف سے تملیک (مالک بنانا) صحیح نہیں لہٰذا وہ اب بھی مالک کی ملک میں باقی ہے اور (بعض فقہا ئے  کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام  یہ فرماتے ہیں کہ) یہ حکم اُس وقت ہے کہ وہ  مُتَفَرَّق (مُنْتَشِر) ہوں اور اگر اکھٹی ہوں تو معلوم ہوتا ہے کہ مالک نے کام کے لیے جمع کر رکھی ہیں لہٰذا محفوظ رکھے۔([1])

چائے گردوں کےلیے مضر

عرض:سُنا ہے چائے نقصان دِہ ہے؟

ارشاد:جی ہاں! خصوصاً گردے کے مریضوں کو بچنا چاہیے۔ اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت ، مجدِّدِ دین وملت مولانا شاہ امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن اَلْمَلْفُوْظ میں فرماتے ہیں : چائے گردے کےلئے مضر (یعنی نقصان دہ) ہے۔([2])اس  کا کثرت سے  اِستعمال گُردے کے علاوہ  کئی اور اَمراض کا سبب بھی بن سکتاہےچنانچہاَطِّبَاءوحُکَمَاءبیان کرتے ہیں کہ چائے کے کثرتِ اِستِعمال کے باعث غشی ، کَسَل (سُستی) ، چڑچڑاپن ، جَریان،کثرتِ اِحتلام ،کَثْرتِ طَمْث(حیض کے خون کی کثرت)،بواسیر ، خَفْقان (دل کی دھڑکن)، ضَغْطَۃُ الدَّم(خون کا زیادہ دباؤ) بلڈ پریشراورخارِش جیسے اَمراض پیدا ہو جاتے ہیں۔([3]) ہاں!اگر اس میں شکر ،دُودھ، بالائی ملا لی جائے تو عُمدہ غذا بن جاتی ہے۔

دعوتِ اسلامی کی اِصطلاحات

عرض:دعوتِ اسلامی کی اِصطلاحات بعینہٖ استعمال کرنا ضروری ہے یا اپنے ملک کی زبان کے مطابق اِصطلاحات کا ترجمہ کیا جاسکتاہے مثلاً مجلسِ بیرون ممالک کے بجائے Foreign Affairs Committee ؟

ارشاد:اصطلاحات نام کی طرح ہوتی ہیں جس طرح ملک یا زبان بدلنے سے نام تبدیل نہیں ہوتا ایسے ہی اصطلاحات بھی تبدیل نہیں ہوتیں مثلاً پاکستان یہ فارسی زبان  کا لفظ ہے جس کا معنی ہے ” پاک سر زمین“ مگر انگلینڈاور دیگر ممالک والے بھی اسے ”پاکستان“ہی کہتے ہیں” Holy Place وغیرہ نہیں کہتے۔ عرب والے بھی پاکستان ہی کہتے ہیں مگر اپنی لغت میںپ نہ ہونے کی بنا  پر ب  سے بدل کر باکستانکہتے ہیں۔اسی طرح قرآن کو قرآن، حدیث کو حدیث اور  سُنّت کو سُنّت  ہی کہاجاتا ہے ۔ 

اصطلاحات ”کوڈ“ ہوتا ہے اور” کوڈ “ہر زبان میں کوڈ ہی رہتا ہے اس لیے اپنی اصطلاحات کو حتی المقدور نہ بدلا جائے ۔

حلال اورحرام جانوروں میں حکمت

عرض:بعض جانور حلال ہیں اور بعض حرام ہیں اس میں کیا حکمت ہے؟

ارشاد: انسان جو غذا کھاتا ہے وہ اس کا  جُزوِ بدن بن جاتی ہے اور اس کے اخلا ق وعادات میں اس کے  اَثرات ظاہِر ہوتے ہیں۔ شریعتِ مطہرہ نے بعض

جانوروں کو حرام فرما کر ان  کے گوشت کھانے سے منع فرمایا ہےتاکہ ان جانوروں میں پائی جانے والی مذموم صفات انسان میں



[1]       اَلْبَحْرُالرَّائِق ، ج۵، ص۲۰۶، مُلْتَقَطًا،کوئٹہ

[2]        ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص۲۱۵،مكتبۃ  المدينہ باب المدينہ كراچی

[3]        کتابُ الْمُفْرَدات،ص۲۰۶،باب المدینہ کراچی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن