30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مَدَنی قافلوں اور ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات کا مَدَنی جال بچھایا جاچُکاہے۔ اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ ، گونگے بہرے، نابینا اِسلامی بھائیوں اور جیلوں میں قیدیوں کی اِصلاح کے لیے بھی مجالس قائم کی جا چکی ہیں اور پھر ان تمام شعبہ جات کی کارکردگی پرنظر رکھنے اور دُنیا بھرمیں سارے مَدَنی نظام کواَحْسَن طریقے سے چلانے کے لیے مرکزی مجلسِ شُوریٰ قائم کردی گئی ہے۔ ؎
دعوتِ اسلامی کی قیّوم سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم
اِس پہ فدا ہو بچّہ بچّہ یااللہ! میری جھولی بھر دے
کیامسلمان جِنَّات جنّت میں جائیں گے؟
عرض:کیا مسلمان جِنَّات جنَّت میں جائیں گے؟
ارشاد: مسلمان جِنّات جنت میں جائیں گے یا نہیں اس میں اختلاف ہے۔ شارحِ بخاری حضرت علامہ مولانا مفتی محمد شریف الحق امجدی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِ الْقَوِی فرماتے ہیں:”صحیح اور راجح یہ ہے کہ یہ اعراف میں رہیں گے ۔ جنت حضرت آدم (عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام)کی جاگیر ہے صرف ان کی اولاد کو ملے گی ۔“ ([1])
کافر جِنّات کہاں جائیں گے؟
عرض:کافرجنّات کاکیا بنے گا؟
ارشاد:اللہعَزَّ وَجَلَّ نے انسانوں اور جنوں کو اپنی عبادت کے لیے پیدافرمایا ہے تو جس طرح اِنسان بروزِ قیامت اللہعَزَّ وَجَلَّ کے حضور حاضر ہوکر اپنے کیے کا حساب دیں گے ایسے ہی جنات کو بھی اپنے کیے دھرے کا حساب دینےکے لیے بارگاہ ِ خداوندی عَزَّ وَجَلَّ میں حاضر کیا جائے گاچُنانچہ پارہ 22 سورۃُ الصّٰفّٰت کی آیت نمبر158 میں اِرشاد ہوتا ہے:
وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ(۱۵۸)
ترجمۂ کنزُالایمان:اور بے شک جِنوں کو معلوم ہے کہ وہ ضرور حاضر لائے جائیں گے۔
اس آیتِ مبارکہ کے تحت شارحِ بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی عَلَیْہِ رَحْمَۃِ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں :اس آیت سے معلوم ہوا کہ جنوں کا حساب ہو گا، اسے لازم ہے کہ ان کو ان کے اعمالِ حسنہ(نیک کاموں) پر ثواب ملے گا اور بُرے اعمال کی سزا ملے گی۔([2])
معلومہواکہ قیامت کے دن جنات کا حساب وکتاب ہوگا اور ان کے اعمال کے مطابق انہیں جزا و سزابھی دی جائے گی۔ جو کافر ہوں گے انہیں جہنم میں ڈال دیاجائے گا چنانچہ پارہ29 سُورۃُ الْجِنّکی آیت نمبر 15 میں ارشاد ہوتا ہے :
وَ اَمَّا الْقٰسِطُوْنَ فَكَانُوْا لِجَهَنَّمَ حَطَبًاۙ(۱۵)
ترجمۂ کنزُالایمان:اور رہے ظالم وہ جہنم کے ایندھن ہوئے ۔
اس آیتِ مبارکہ کے تحت حضرتِ سَیِّدُنا امام ناصِرالدِّین عبد اللہ بن عُمربیضاوی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:کافرانسانوں کی طرح
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع