دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islah e Ummat Main Dawateislami Ka Kirdar | اصلاح امت میں دعوتِ اسلامی کا کردار

book_icon
اصلاح امت میں دعوتِ اسلامی کا کردار

عرض: عالمِ اسلام میں مسلمانوں کی اکثریت بے عملی کا شکارہے تو ان کی اِصلاح کے لیے آپ کے پاس کیالائحۂ عمل ہے؟

ارشاد:تبلیغِ قرآن و سنَّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی اوراس کا  مَدَنی کام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔دعوتِ اسلامی کے معرضِ وُجُود میں آنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ دُنیا بھر کے مسلمانوں کو جو اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ کے دربار سے دُور اور حُبِّ دُنیا کے نشے سے چُور ہیں ان کو اللہ عَزَّوَجَلَّ  سے قریب کیا جائے ، حُبِّ دُنیا کا نشہ اُتار کر ان کو عشقِ رسُول کا جام پلایاجائے،بے نمازیوں کو نَمازی اور فیشن پرستوں کو سنّتوں کا عادی بنایا جائے،لندن وپیرس کے سپنے دیکھنے والوں کو مدینے کا دیوانہ بنایا جائے۔ اگر دُنیا بھر کے مسلمان اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اور اس کے پیارے  رسولصَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ و سلَّم کے بتائے ہوئے راستے پر چل پڑیں تو اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  اَمْن و آشتی کی منزِ ل خود آگے بڑھ کر ان کو گلے لگا لے اوران پر ہر گھڑی رحمتِ الٰہیعَزَّ وَجَلَّ کی ایسی برکھا برسے کہ سارے گناہ دُھل جائیں، نیکیوں کا رنگ چڑھ جائے اور ہرسو سُنَّتوں کے پرچم لہرانے لگیں۔  ؎

قُوّتِ عشق سے ہر پَست کو بالا کر دے

دَہر میں اسمِ مُحمّد سے اُجالا کر دے

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!بابُ المدینہ( کراچی) سے  ۱۴۰۱ھ بمطابق  ۱۹۸۱ء کے اوائل میں اُٹھنے والی مَدَنی تحریک،دعوتِ اسلامی دیکھتے ہی دیکھتے مختصرسےعرصے میں بابُ الاسلام(سندھ)،پنجاب، خیبر پختونخواہ، کشمیر، بلوچستان اور پھر ملک سے باہر ہند،بنگلہ دیش،عرب امارات، سی لنکا، امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، کوریا، جنوبی افریقہ یہاں تک کہ (تادمِ عرض) دُنیا کے کم و بیش دو سوممالک میں اس کا پیغام پَہنچ چُکا ہے۔ ہزاروں مقامات پر سنّتوں بھرے ہفتہ وار اجتماعات ہو رہے ہیں اور سنّتوں کی تربیّت کےمَدَنی قافلوں میں سفر کرنے والے بے شُمار مبلغین اِس مقدّس جذبے مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے تحت اِصلاح ِاُمت کے کاموں میں مصروف ہیں۔   ؎

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تری دُھوم مچی ہو   (وسائلِ بخشش)

دعوتِ اسلامی کے  شعبہ جات

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! اس وقت دعوتِ اسلامی 92سے زائد شعبہ جات میں سُنّتوں کی خدمت کررہی ہے مثلاً مساجد کی تعمیرات کے لیے خُدّامُ المساجِد، حفظ و ناظرہ کی تعلیم کے لیے مدرَسۃ المدینہ، بالِغان کی تعلیمِ قرآن کے لیے مدرَسۃُ المدینہ برائے بالِغان،دینی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ مروّجہ تعلیم کے لیے دارالمدینہ ، شرعی رہنمائی کے لیے دارُ الاِفتاء اہلسنّت، علماء کی تیّاری کے لیے جامعۃُ المدینہ، تربیت ِ اِفتاء کے لیے تخصص فی الفقہ اور اُمّت کو درپیش جدید مسائل کے حل کے لیے مجلسِ تحقیقاتِ شرعیہ، تحریراً  پیغامِ اعلیٰ حضرتعَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت  کوعام کرنے اور اِصلاحی کُتُب کی فراہمی کے لیے مجلس المدینۃ العلمیہ، سُنّی مصنّفین کی تصانیف و تالیفات کو شرعی اَغلاط سے محفوظ رکھنے کے لیے مجلسِ تفتیشِ کتب و رَسائل،روحانی علاج اور دُنیا بھر سے آنے والے ماہانہ ہزاروں مکتوبات ومیلز(Mails) کے جوابات کےلیے مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ، مدنی پیغام کو دنیا کے گوشے گوشے میں پہنچانے کے لیے مَدَنی چینل، اسلامی بہنوں کے لیے ان کے ہفتہ وار اجتماعات و دیگر مَدَنی کام، مسلمانوں میں عمل کا جذبہ بیدار کرنے کے لیے سُوالات کی صورت میں مَدَنی انعامات اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لیے دُنیا کے کئی ممالک میں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن