بیرونِ ملک اسفار
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islah e Ummat Main Dawateislami Ka Kirdar | اصلاح امت میں دعوتِ اسلامی کا کردار

book_icon
اصلاح امت میں دعوتِ اسلامی کا کردار

مجدّدِ دین وملت، حامیِ سنت،ماحیِ بدعت ،  عالم شریعت،  پیرطریقت ،باعثِ نزولِ خیروبرکت  حضرت علامہ مولانا الحاج الحافظ القاری شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن  ہیں ۔ ہر ایک کو چاہیے کہ وہ کسی نہ کسی اللہ والے کو ضرور اپنا آئیڈیل بنالے تاکہ اُس کی اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے شریعت وسنّت کے مطابق زندگی گزار کر  آخِرت میں نجات پاسکے۔

بزرگوں کے اِرشاد:” یَکْ دَرْگِیْر مُحکَم گِیْر یعنی ایک دروازہ پکڑ اور مضبوطی کے ساتھ پکڑ“ کے مطابِق میں نے اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت کا دروازہ مضبوطی سے پکڑ لیا ہے۔ میں نے کسی کی سنی سنائی باتوں میں آ کر، آنکھیں بند کرکے یہ جذباتی فیصلہ نہیں کیا بلکہ میں نے خوب سوچ سمجھ کر،انہیں پڑھ کر ان کا دامن مضبوطی سے  پکڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔  اب یہی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا ولی مجھےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ  تک پہنچائے گا اور یہی شمعِ بزمِ رِسالت صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکاسچّا عاشق جنّت میں میٹھے میٹھے مصطَفیٰصَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پڑوس دِلائے گا۔  ؎

                                                    سائلو! دامن سخی کا تھام لو

یہ نہیں ہاتھ جھٹکنے والے       (حدائقِ بخشش)

بیرونِ ملک اسفار

عرض: آپ پاکستان سے باہر کون کونسے ممالک میں تشریف لے گئے ہیں؟

ارشاد:اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ حَرَمَیْن طَیِّبَیْنزَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً کی بارہا حاضِری نصیب ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ عراق شریف، متّحِدہ عرب اَمارات، سیلون(سی لنکا)، ہندوستان اور جنوبی افریقہ کاسفر کیاہے۔

امیرِاَ ہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تا ثُّرات

عرض:دوسرے ممالک میں جا کر آپ نے وہاں کے لوگوں کو کیساپایا؟نیز برّصغیر پاک و ہِند کے مسلمانوں کے بارے میں آپ کے کیا تأثرات قائم ہوئے ہیں؟

ارشاد:میں نے پاکستان اور ہند کے مسلمانوں میں اِسلام کا سب سے زیادہ جذبہ پایا   ہے ۔ عشقِ رسولصَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّممیں پاک وہِند کے مسلمانوں سے تو شاید ہی کوئی بڑھ سکے۔ میری ناقص معلومات کے مطابق سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، حبیبِ پروردگارصَلَّی اللّٰہ تعالٰی  علیہ واٰلہٖ  وسلَّم اپنے مزارِ فائِضُ الانوار میں پاک و ہند کی طرف قدم شریف کئے ہوئے ہیں گویا ہم سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ، باعث نزولِ سکینہصَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے قدَمین شریفیْن کی سیدھ میں ہیں۔میرےآقااعلیٰ حضرت،امام اہلسنت، مجدِّد دین و ملت ، مولاناشاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن بارگاہِ رِسالت عَلٰی صَاحِبِھَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَاممیں عرض کرتے ہیں:  ؎

تیرے قدموں میں جو ہیں غیر کا مُنہ کیا دیکھیں

کون نظروں پہ چڑھے دیکھ کے تلوا تیرا    (حدائقِ بخشش)

اور غالباًباب الکعبہ کا رُخ بھی پاک و ہند کی طرف ہے۔ان دونوں مقدّس جِہات(سمتوں)میں اگرچہ  دِیگر ممالک بھی ہیں مگر پاک و ہند کے مسلمانوں پر فَیضان زیادہ نظر آرہا ہے ۔

اِصلاح ِاُمّت کیلئے لا ئحہ عمل

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن