دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islah e Ummat Main Dawateislami Ka Kirdar | اصلاح امت میں دعوتِ اسلامی کا کردار

book_icon
اصلاح امت میں دعوتِ اسلامی کا کردار

(یعنی خصیے یا کپورے)کو  بھی شمار کیا ہے۔([1])

موٹاپا کم کرنے کے چند عِلاج

عرض:موٹاپا کم کرنے کا عِلاج تجویر فرمایجیے۔

ارشاد: موٹاپا کم کرنے کے لیے گھی، تیل اور چِکنائی والی چیزوں کے استعمال  سے اجتناب کیجیے  کہ عموماً یہی چیزیں موٹاپے کا باعِث بنتی ہیں ۔ سبزیوں  کا کثرت سے استعمال کیجیے  مگر یہ صِرْف پانی میں اُبلی ہوئی ہوں یا ایک فرد کے لیے صِرْف چائے کی ایک چمَّچ ’’زَیْت ‘‘یعنی زیتون شریف کا تیل ڈال کر پکائی گئی ہوں، مِرْچ مَصالَحہ اور ہَلدی ڈالنے میں حَرَج نہیں، مذکورہ طریقے پر بنی ہوئی سَبزی کے استعمال سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ موٹاپا دُور ہو جائے گا۔

جب بھی کھانا کھائیں تو سنّت کے مطابق ایک پاؤں کھڑا کر کے اور دوسرا بچھا کر کھائیں  کہ چار زانو (آلتی پالتی مارکر )کھانے کے عادی کا موٹاپا بڑھتا اورتَوند نِکل آتی ہے۔کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے بچیے کہ اس سے  بدن پھولتا ،وزن بڑھتا اورموٹاپا آتا ہے۔موٹاپا کم کرنے کے لیے ہر روز تین عدد اَنجیر کھانے کا معمول بنا لیجیے کہ اَنجیر موٹے پیٹ کو چھوٹا کرتا اور موٹاپادُور کرتا ہے۔موٹاپے کاسب سے بہترین عِلاج اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کے حبیب، حبیبِ لَبیب، طبیبوں کے طبیب صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کاتجویز فرمودہ ہے اور وہ یہ کہ ”بھوک کے تین حصّے کر لیے جائیں ایک حصّہ غذا ،ایک حصّہ پانی اور ایک حصّہ سانس کے لیے۔“([2])اگر بیان کردہ احتیاطوں  پر عمل کیا جائے اور  کھانے میں حدیثِ پاک میں ارشاد فرمودہ طریقہ اپنا لیاجائے تو اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ نہ کبھی بدن موٹا ہوگااور نہ ہی کبھی گیس، بادی، پیٹ میں گڑ بڑ اور  قبض وغیرہ کا عارِضہ مگر ہائے ! لذَّت خورنَفْس کی حیلہ بازیاں۔ ([3])    ؎ 

رضا نفس دشمن ہے دم میں نہ آنا

کہاں تم نے دیکھے ہیں چند رانے والے     (حدائقِ بخشش )

٭٭٭٭٭٭

 



[1]       مزید تفصیل جاننے کے لیے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ نازتصنیف ”فیضانِ سنت“کے  صَفْحہ 583تا586کا مطالعہ کیجیے ۔(شعبہ فیضان مدنی مذاکرہ)

[2]      شُعَبُ الاِیمان،ج۵ ،ص۲۸، حدیث۵۶۵۰ ،دارالکتب العلمیة بیروت

[3]      مزید تفصیل جاننے کے لیے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ نازتصنیف ”فیضانِ سنت“کے  صَفْحہ 719تا721کا مطالعہ کیجیے ۔ (شعبہ فیضان مدنی مذاکرہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن