30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لوگوں کو دِکھانے کے لئے کسی نے پیسے دیے تو ثواب کی اُمّید نہیں ہے۔ یہاں تو حالات ایسے ہیں کہ عام طور پر لوگوں کو دِکھانے کے لئے ہی لوگ پیسے دیتے ہیں ، اگر لوگ دیکھ نہیں پاتے تو انہیں سناتے ہیں کہ ’’میں نے یہ یہ کیا ہے اور اتنا اتنا دیا ہے۔ ‘‘ اگر سنانے میں یہ نیّت ہے کہ سامنے والے کو بھی رَغبت ملے تو یہ نیّت اچھی ہے اور اس پر بھی ثواب ملے گا ، ([1]) لیکن صرف اس نیّت سے بتانا کہ یہ مجھے سخی بولیں ، دِلیر بولیں تو یہ رِیا ہے ، اس میں ثواب کی اُمّید نہیں ہے۔ ([2]) ’’اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَاتِ۔ ([3]) (یعنی اَعمال کا دارو مَدار نیتوں پر ہے)۔ ‘‘ چھوٹے سے چھوٹا عمل جو اللہ کو راضی کرنے کے لئے کیا گیا ہو اور اس میں غیر کا عمل دخل نہ ہو تو اس میں ثواب کی اُمّید کی جاسکتی ہے۔ اِخلاص کی اور بھی بہت ساری تعریفیں ہیں۔ ([4]) البتہ اگر کسی کام میں غیر کا عمل دَخل اللہ کی رضا کے لئے بھی شامل ہوگیا تو ٹھیک ہے ، مثلاً ایک بندے کی ہم نے اس لئے مَدَد کی تاکہ اس کا دل خوش ہوجائے اور اس پر مجھے ثواب ملے تو یہ بھی اللہ کی رضا والا کام ہوگیا ، حالانکہ اس میں بندے کی رِضا بھی شامل ہے ، لیکن اس بندے کی رِضا سے اصل مقصد اللہ کو راضی کرنا ہے ، اس لئے یہ بھی عبادت ہوگیا۔
رَجَبُ الْمُرَجَّبْ کو اللہ کا مہینا کیوں کہا جاتا ہے ؟
سُوال : رَجَبُ الْمُرَجَّبْ کو اللہ کا مہینا کیوں کہا جاتا ہے ؟
جواب : رَجَبُ الْمُرَجَّبْ کو اللہ کا مہینا اس لئے کہا جاتا ہے کہ میرے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اس کو ’’شَہْرُ اللہ‘‘ یعنی اللہ پاک کا مہینا فرمایا ہے ، اسی لئے ہم بھی اللہ کا مہینا کہتے ہیں۔ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا ہے کہ شعبان میرا مہینا ہے([5]) تو ہم شعبان کو آقا کا مہینا بولتے ہیں۔ کوئی کنفیوزن (Confusion)کی بات نہیں ہے۔
عِلم یاد رکھنے کے لئے سنجیدہ ہونا ضروری ہے
سُوال : اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! مدنی مذاکروں سے بہت علمِ دین سیکھنے کو ملتا ہے ، اس کو یاد رکھنے کا کوئی آسان حَل ارشاد فرمادیجئے۔
جواب : ا للہ کریم ہمارا حافظہ مضبوط کردے۔ جس بات پر ہم Serious (یعنی سنجیدہ) ہوتے ہیں وہ بات یاد رہتی ہے۔ ناشتے کا ٹائم کتنے بجے ہے؟ وہ یاد ہے ، کیونکہ Serious ہیں۔ Lunch(یعنی دوپہر کا کھانا) کتنے بجے کرنا ہے؟ اتنے بجے کرنا ہے ، کیونکہ Serious ہیں۔ فجر کی جماعت کا وقت کیا ہے؟ ہاں بھئی! کیا ٹائم ہے فجر کا؟ نہیں معلوم ، یا یاد نہیں ہے ، کیونکہ Serious نہیں ہیں اور جماعت سے پڑھنے جاتے نہیں ہیں۔ اللہ کرے ہم علمِ دین کے تعلق سے Serious ہوجائیں ، اس کو Easy (یعنی ہلکا) نہ لیں ، بلکہ اس کو اپنے سر پر لیں کہ نہیں نہیں ، اسے یاد رکھنا بہت ضروری ہے ، اِنْ شَآءَ اللہ حافظے میں مضبوطی آئے گی۔
تنخواہ میں اِضافے کا مُطالبہ اور رَزّاقیتِ اِلٰہی
سُوال : کیا تنخواہ میں اِضافے کا مُطالبہ کرنا اللہ پاک کی رَزّاقیت کے خِلا ف ہے؟
جواب : کیا صرف تنخواہ کے مُطالبے پر ہی رَزّاقیت مشکوک ہورہی ہے! اتنا جو راشن جمع کر رکھا ہے اس کا کیا! عورتیں جو بینک بیلنس جمع کرکے رکھتی ہیں اس کا کیا! ہوسکتا ہے کہ یہ جملہ ایسےہی کسی نے خوبصورت سمجھ کر سوشل میڈیا پر Viral کردیا ہو۔
سُوال : کیا اِسلام میں پَیٹ کے بَل لیٹنا منع ہے؟
جواب : پَیٹ کے بَل لیٹنے کو جہنمیوں کی راحت کہا گیا ہے۔ ([6]) اگر کوئی دَرْد کی وجہ سے لیٹا ہے تو مجبوری ہے۔ بغیر مجبوری کے پَیٹ کے بَل لیٹنا نقصان دہ ہے ، کیونکہ دل پر بھی زور آئے گا اور پَیٹ کے آلات جیسے اَنتڑیوں وغیرہ پر بھی زور پڑے گا۔
***
قرآنِ مجید کلامِ الٰہی ****
کتاب کا نام مصنف / مؤلف / متوفیٰ مطبوعات
تفسیر نور العرفان حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی ، متوفی ۱۳۹۱ھ پیر بھائی کمپنی لاہور
[1] احیاء العلوم ، کتاب ذم الجاہ والریاء ، الشطر الثانی ...الخ ، ۳ / ۳۹۰۔ احیاء العلوم(مترجم) ، ۳ / ۹۴۰۔
[2] فتاویٰ رضویہ ، ۲۳ / ۶۲۵ ماخوذاً۔
[3] بخارى ، کتاب بدء الوحى ، باب كيف كان بدء الوحى إلٰی رسول الله ، ۱ / ۶ ، حدیث : ۱۔
[4] مرقاة المفاتیح ، کتاب العلم ، الفصل الثانی ، ۱ / ۴۸۶۔
[5] شعب الایمان ، الباب الثالث والعشرون ، تخصیص شھر رجب بالذکر ، ۳ / ۳۷۴ ، حدیث : ۳۸۱۳۔
[6] ابن ماجه ، کتاب الادب ، باب النھی عن الاضطجاع علی الوجه ، ۴ / ۲۱۴ ، حدیث : ۳۷۲۴۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع