دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Irshadat-e-Imam Ahmad Raza | ارشادات امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ

book_icon
ارشادات امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ

(48)مُسلمانوں کو لِوَجْہِ اللہ( یعنی اللہ پاک کی رضا کےلئے)تعویذات و اعمال دئیے جائیں ، دُنْیَوِی نَفْع کی طَمَع(یعنی لالَچ)نہ ہو۔ (فتاویٰ رضویہ ، 26 / 608)

(49)مسلمانوں کو نَفْع رسانی (یعنی فائدہ پہنچانے) سے اللہ پاک کی رِضا و رحمت ملتی ہے اور اُس کی رحمت دونوں جہان کا کام بنا دیتی ہے۔ (فتاویٰ رضویہ ، 9 / 621)

(50)ایصالِ ثواب جس طرح منعِ عذابِ (یعنی عذاب کوروکنے)یا رفعِ عقاب(یعنی عذاب کے اُٹھنے)میں باِذْنِ اللہ (یعنی اللہ پاک کے حکم سے)کام دیتا ہے یونہی رفعِ درجات و زِیادَتِ حَسَنات (یعنی درجات کی بلندی اور نیکیوں کے اضافے)میں (بھی کام دیتا ہے)۔ (فتاویٰ رضویہ ، 9 / 607)

باطنی بیماریاں

(51)اگرا پنی جھوٹی تعریف کو دوست(یعنی پسند) رکھے کہ لوگ اُن فضائل سے اِس کی ثنا(تعریف) کریں جو اِس میں نہیں جب تو صریح حرامِ قطعی ہے۔ (فتاویٰ رضویہ ، 21 / 597)

(52)حُبِّ ثنا (یعنی اپنی تعریف کو پسند کرنا)غالباًخَصلَتِ مَذمُومَہ(یعنی بُری عادت)ہےاور اس کے عَواقِب(یعنی نتائج) خطرناک ہیں۔ (فتاویٰ رضویہ ، 21 / 596 ملتقطا)

(53) نجاستِ باطن نجاستِ ظاہر سے کروڑ درجہ بد تَر ہے ، نجاستِ ظاہر ایک دھار پانی سے پاک ہو جاتی ہے اور نجاستِ باطن کروڑوں سمندروں سے نہیں دُھل سکتی جب تک صدقِ دل (یعنی سچے دِل)سے ایمان نہ لائے ۔  (فتاویٰ رضویہ ، 14 / 406)

(54)جس نے اپنے نفس کو سچا سمجھا اُس نے جھوٹے کی تصدیق کی اور خود اس کا مشاہدہ بھی کرے گا ۔  (فتاویٰ رضویہ ، 10 / 698)

(55)عَقْل و نَقْل و تجرِبہ سب شاہد(یعنی گواہ) ہیں کہ نفسِ اَمّارہ کی باگ( یعنی لگام)جتنی کھینچئے دبتا ہے اور جس قدر ڈھیل دیجئے زیادہ پاؤں پھیلاتا ہے۔  (فتاویٰ رضویہ ، 12 / 469)

شیطان کے دھوکے

(56)اللہ پاک پناہ دے اِبلیسِ لعین کے مَکائد(یعنی مکر و فریب)سے ، سخت تَر “ کَید “ (یعنی دھوکا)یہ ہے کہ آدمی سے حَسَنات(یعنی نیکیوں)کے دھوکے میں سَیِّآت(یعنی گناہ)کراتاہے اور شہد کے بہانے زہرپلاتا ہےوَالْعِیَاذُبِا للہِ رَبِّ الْعَالمین۔ (فتاویٰ رضویہ ، 21 / 426)

(57) بے علم مُجَاہَدَہ(یعنی علمِ دین کے بغیر عبادت و ریاضت کرنے) والوں کو شیطان انگلیوں پر نَچاتا ہے ، منہ میں لگام ، ناک میں نکیل ڈال کر جدھر چاہے کھینچے پھرتا ہے ) وَ هُمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ یُحْسِنُوْنَ صُنْعًا(۱۰۴) ( (پ16 ، الکہف : 104) ترجَمۂ کنز الایمان : اور وہ اپنے جی میں سمجھتے ہیں کہ ہم اچھا کام کررہے ہیں۔ (فتاویٰ رضویہ ، 21 / 528)

(58)جو شیطان کو دور سمجھتا ہے شیطان اس سے بہت قریب ہے۔ (فتاویٰ رضویہ ، 686 / 23)

(59)جس پر شیطان کے وَسَاوِس مخفی(یعنی چُھپے)ہوں اُس انسان پر شَر وخَیر میں اِلْتِبَاس (یعنی شُبہ) ہوجاتا ہے اور شیطان اُسے حَسَنات(یعنی بھلائیوں)سے سَیِّئَات(یعنی برائیوں)کی طرف لے جاتا ہے اور اس بات سے باعمل علماء ہی آگاہ ہوسکتے ہیں۔ (فتاویٰ رضویہ ، 10 / 685)

نمازِ فجر باجماعت پانے کا نسخہ

(60)سوتے وقت اللہ پاک سے توفیقِ جماعت (یعنی نمازِ باجماعت پانے) کی دُعا اور اس پرسچا توکُّل(کر)مولیٰ کریم جب تیرا حُسنِ نیّت وصِدقِ عَزِیمت(یعنی اچھی نیت اوراِرادے کی سچائی)دیکھے گاضرور تیری مدد فرمائے گا۔  (فتاویٰ رضویہ ، 7 / 90)

مختلف ارشاداتِ رضا

(61)آج کل اکثر لوگ بیٹی کے بیاہ (یعنی نکاح)کے لئے بھیک مانگتے ہیں اور اِس سے مقصود رُسُومِ مُرَوَّجۂ ہند(ہند میں رائج رسموں) کا پورا کرنا ہوتا ہے ، حالانکہ وہ رسمیں اصلاً (یعنی بالکل)حاجتِ شرعیہ نہیں تو اُن کے لئے سُوال حلال نہیں ہو سکتا۔ (فضائلِ دُعا ، ص270)

(62)نکاح شیشہ ہے اور طلاق سنگ (یعنی پتھر) ، شیشے پر پتھر خوشی سے پھینکے یا جَبر (یعنی زبردستی) سے یا خود ہاتھ سے چُھٹ پڑے شیشہ ہر طرح ٹوٹ جائے گا۔         (فتاویٰ رضویہ ، 12 / 385)

(63)اہلِ قبور(یعنی قبر والوں) کی قوّتِ سامِعہ(یعنی سننے کی طاقت)اس درجہ تیز و صاف وقوی تَر(یعنی مضبوط) ہے کہ نباتات (یعنی پودوں )کی تسبیح جسے اکثر اَحیا(یعنی زندہ افراد) نہیں سنتے وہ (قبر والے اسے )بِلا تکلف (یعنی بغیر کسی تکلیف کے)سنتے اور اس سے اُنس(راحت ) حاصل کرتے ہیں۔ (فتاویٰ رضویہ ، 9 / 760)

(64)سنتِ نبویہ ہے کہ جہاں انسان سے کوئی تَقْصِیْر(یعنی خطا)واقع ہو عملِ صالح (نیک کام)وہاں سے ہَٹ کر کرے۔ (فتاویٰ رضویہ ، 7 / 609)

(65)جو تندرست ہو اَعْضاء صحیح رکھتا ہو نَوکری خَواہ مَزدوری اگر چہ ڈَلیا(یعنی چھوٹی ٹوکری)ڈھونےکے ذَریعہ سے روٹی کَما سکتاہواُ سے سوال کرنا(یعنی بھیک مانگنا)حَرام ہے۔

        (فتاویٰ رضویہ ، 21 / 416)

(66)پریشان نَظری(بِلاضرورت اِدھر اُدھر دیکھنا)وآوارہ گَردی باعثِ محرومی ہے۔ (فتاویٰ رضویہ ، 21 / 475)

(67)بہت (سے)عَیّار(یعنی دھوکے باز)اپنے بچاؤ اور مسلمانوں کو دھوکہ دینے کے لئے زبانی توبہ کرلیتے ہیں اور قلب(یعنی دِل) میں وہی فساد بھرا ہوا (ہوتا) ہے۔   

(فتاویٰ رضویہ ، 21/  146)

(68)حقيقتاً حقِ دوستی  يہی ہے کہ غلطی پر مُتَنَبَّہ(یعنی آگاہ)کيا جائے۔ (فتاویٰ رضويہ ، 16 / 371)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن