دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Irshadat-e-Imam Ahmad Raza | ارشادات امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ

book_icon
ارشادات امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ

(7) ہدایت تونبیِّ اُمّی  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ماننے پرموقوف ہے جو اُن کونہ مانے اُسے ہدایت نہیں اور جب ہدایت نہیں ایمان کہاں؟ (فتاویٰ رضویہ ، 14 / 703)

(8)شریعت حضورِ اَقْدَس سیّدِ عالَم  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کے اَقوال ہیں اور طریقت حضور ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )کے اَفعال اور حقیقت حضور کے احوال اور مَعْرِفَت حضور کے علومِ بے مثال۔ (فتاویٰ رضویہ ، 21 / 460)

(9)مسلمان کے د ل میں حُضُور ِاقدس  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  سے تَوَسُّل(یعنی وسیلہ پکڑنا) رچا ہوا ہے۔ اس کی کوئی دُعا تَوَسُّل سے خالی نہیں ہوتی اگرچہ بعض وقت زبان سے نہ کہے۔

                             (فتاویٰ رضویہ ، 21 / 194)

(10)نبی  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  بلکہ تمام انبیاء و اولیاءُاللہ کی یاد میں’’خدا کی یاد‘‘ ہے کہ اُن کی یاد ہے تو اِسی لئے کہ وہ اللہ کے نبی ہیں ، یہ اللہ کے وَلی ہیں۔ (فتاویٰ رضویہ ، 26 / 529)

تبرکات ِ مصطفےٰصلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  

(11)نبی(کریم)  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کے آثار وتَبَرُّ کاتِ شریفہ کی تعظیم دینِ مسلمان کا فرضِ عظیم ہے۔  (فتاویٰ رضویہ ، 21 / 414)

(12)تبرکاتِ شریفہ بھی اللہ پاک کی نشانیوں سے عُمدہ (یعنی بہترین)نشانیاں ہیں ان کے ذریعہ سے دُنیا کی ذلیل قلیل پُونجی(یعنی  حقیر رقم)حاصل کرنے والادُنیا کے بدلے دین بیچنے والا ہے۔  (فتاویٰ رضویہ ، 21 / 417)

(13)تمام اُمّت پررسول اللہ  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا حق ہے کہ جب حضور پُر نور  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کے آثارِ شریفہ(یعنی تبرکات میں)سے کوئی چیزدیکھیں یا وہ شَے دیکھیں جو حضور کے آثارِ شریفہ(میں)سے کسی چیز پر دلالت کرتی ہو تو اُس وقت کمالِ اَدب وتعظیم کے ساتھ حضور پُر نور سیّدِ عالم  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کا تَصَوُّر لائیں اور دُرود وسلام کی کثرت کریں۔

 ( فتاویٰ رضویہ ، 21 / 422)

فیضانِ انبیاء واولیائے کرام(علیہمُ السّلام و َرَحِمَہُمُ اللہ)

(14)عالَم میں انبیاء  علیہمُ السّلام اور اولیاء   رحمۃُ اللہ علیہم  کا تَصَرُّف(یعنی اختیار) حیاتِ دُنْیَوی (یعنی جسمانی زندگی)میں اور بعدِ وِصال بھی بعطاءِ الٰہی جاری اور قیامت تک اُن کا دریائے فیض مَوْجَزَن (یعنی جاری)رہے گا۔ (فتاویٰ رضویہ ، 29 / 616)

(15)محبوبانِ خدا کی طرف جانا اور بَعدِوصال اُن کی قُبور کی طرف چلنا دونوں یکساں (یعنی برابر ہیں)جیسا کہ امام شافِعی  رحمۃُ اللہ علیہ   امام ابوحنیفہ  رحمۃُ اللہ علیہ   کے مزارِ فائِضُ الْاَنوار کے ساتھ کیا کرتے۔ (فتاویٰ رضویہ ، 7 / 607)

(16)محبوبانِ خدا(یعنی اللہ  والے)آیۂ رحمت(یعنی رحمت کی نشانی) ہیں ، وہ اپنا نام لینے والے  کو اپنا کرلیتے ہیں اور اُس پر نظرِ رحمت رکھتے ہیں۔ (فتاویٰ رضویہ ، 21 / 508)

(17)مشائخِ کرام دنیا و دین و نزع و قبر و حشر سب حالتوں میں اپنے مریدین کی امداد فرماتے ہیں۔  (فتاویٰ رضویہ ، 21 / 464)

(18)بَرَکت والوں کی طرف جو چیز نسبت کی جاتی ہے اس میں بَرَکت آجاتی ہے۔    (فتاویٰ رضویہ ، 9 / 614)

صحابہ  کرام علیہمُ الرّضوان کےنام

(19)صَحابۂ کرام( علیہمُ الرّضوان ) میں بیس سے زائد کا نام “ حَکَم “ ہے ، تقریباً دس کا نام “ حَکیم “ ، اور ساٹھ سے زیادہ کا “ خالد “ اور ایک سو دس سے زیادہ کا “ مالک “ ۔

  ( فتاویٰ رضویہ ، 21 / 359)

فیضانِ علم و علماء

 (20) یہ لفظ کہ “ مولوی لوگ کیاجانتے ہیں “ اِس سے ضرور علماء کی تحقیر(یعنی توہین) نکلتی ہے اور علمائے دین کی تحقیر (یعنی توہین)کُفر ہے۔ (فتاویٰ رضویہ ، 14 / 244)

(21)عالمِ دین کو ، جس کے علم کی طرف یہاں(یعنی اس کے شہر) کے لوگوں کو حاجت ہے اُسے ہجرت ناجائز ہے ، ہجرت درکنار (یعنی دُور کی بات عُلَما)اُسےسفرِ طویل کی اجازت نہیں دیتے۔ (فتاویٰ رضویہ ، 282 / 21)

(22)علمائے شریعت کی حاجت ہر مسلمان کو ہر آن(یعنی ہروقت)ہے اور طریقت میں قدم رکھنے والے کو اور زیادہ۔ (فتاویٰ رضویہ ، 21 / 535)

(23) عام لوگ ہرگز ہرگز کتابوں سے اَحکام نکال لینے پر قادر نہیں۔ ہزار جگہ غلطی کریں گے اور کچھ کا کچھ سمجھیں گے ، اس لئے یہ سلسلہ مُقرر ہے کہ عوام آج کل کے اَہلِ علم و دین کا دامن تھامیں۔ (فتاویٰ رضویہ ، 21 / 462)

(24)جاہلوں سے فتویٰ لینا حرام ہے۔ (فتاویٰ رضویہ ، 12 / 426)

شریعت کی پابندی

(25)جس کا ظاہر زیورِ شَرْع سے آراستہ نہیں(یعنی جوظاہر ی طورپر شریعت کے احکام کی پابندی نہیں کرتا)وہ باطِن میں بھی اللہ پاک کے ساتھ اِخلاص نہیں رکھتا۔  (فتاویٰ رضویہ ، 21 / 541)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن