دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Infiradi Koshish Main 25 Hikayaat e Attaria | انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

book_icon
انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

برابر ثواب ملے گا اوران کے اجر میں کوئی کمی واقع نہ ہوگی اورجس نے کسی کو گمراہی کی دعوت دی اسے اس گمراہی کی پیروی کرنے والوں کے برابر گناہ ہوگا اوران کے گناہوں میں کمی نہ ہوگی ۔                        (صحیح مسلم، کتاب العلم، باب من سن حسنۃ الخ ، ص۱۴۳۸، رقم : ۲۶۷۴)

 (5)  حضرت سیدنا امام محمد غزالی علیہ الرحمۃ نقل فرماتے ہیں کہ حضرت موسی ں نے بارگاہ ِ الہی  عَزَّ وَجَلَّ  میں عرض کی ، ’’یااللہ   عَزَّ وَجَلَّ  !جو اپنے بھائی کو بلائے ، اسے نیکی کا حکم دے اور برائی سے منع کرے تو اس کی جزاء کیا ہے ؟‘‘ ارشاد فرمایا، ’’میں اس کی ہر بات پر ایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہوں اور اسے جہنم کی سزا دینے میں مجھے حیاء آتی ہے۔‘‘

(مکاشفۃ القلوب، باب فی الامر والمعروف ، ص۴۸)

 (6)  ان کے علاوہ انفرادی کوشش کی غرض سے کی گئی ملاقات سے ہمیں درجِ ذیل فضائل بھی حاصل ہوں گے ۔ اِنْ شَآءَاللہ  تَعَالٰی

 (۱)  حضرتِ ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا کہ ’’ایک شخص کسی شہر میں اپنے کسی بھائی سے ملنے گیا تو اللہ   عَزَّ وَجَلَّ  نے ایک فرشتہ اس کے راستے میں بھیجا جب وہ فرشتہ اس کے پاس پہنچا تو اس سے پوچھا ’’کہاں کا ارادہ ہے ؟‘‘ اس نے کہا، ’’اس شہرمیں میرا ایک بھائی رہتاہے اس سے ملنے جارہاہوں ۔‘‘ اس فرشتے نے پوچھا ، ’’کیا اس کا تجھ پر کوئی احسان ہے جسے اتارنے جارہاہے؟‘‘ تو اس نے کہا، ’’نہیں بلکہ اللہ   عَزَّ وَجَلَّ  کے لئے اس سے محبت کرتاہوں ۔‘‘ فرشتے نے کہا، ’’مجھے اللہ   عَزَّ وَجَلَّ  نے تیرے پاس بھیجا ہے تاکہ تجھے بتادوں کہ اللہ   عَزَّ وَجَلَّ  بھی تجھ سے اسی طرح محبت فرماتا ہے جس طرح تواس کیلئے دوسروں سے محبت کرتاہے۔‘‘(صحیح مسلم کتاب البر والصلۃ باب فضل الحب فی اللہ  رقم ۲۵۶۷ ص ۱۳۸۸)

 (۲) حضرتِ عبادہ بن صامت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو فرماتے ہوئے سنا کہ’’ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  َ فرماتا ہے کہ بے شک ان لوگو ں کے لئے میری محبت حق ہے جو میری وجہ سے ایک دو سرے سے محبت کرتے ہیں ، اور میری راہ میں خرچ کرتے ہیں ان کے لئے میری محبت حق ہے، اور جو لوگ میری وجہ سے آپس میں گفتگو کرتے ہیں ان کے لئے میری محبت حق ہے ، اور جولوگ میری وجہ سے ملاقات کرتے ہیں ان کے لئے میری محبت حق ہے ۔‘‘ (مسند احمدبن حنبل ، رقم ۲۲۰۶۳ ، ج۸ ، ص ۲۳۲)

 (۳) حضرتِ ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے روایت ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایاکہ ’’جو کسی مریض کی عیادت کرتاہے ۔۔یا ۔۔اللہ   عَزَّ وَجَلَّ  َّ کے لئے اپنے کسی اسلامی بھائی سے ملاقات کرنے جاتاہے تو ایک منادی اسے مخاطب کرکے کہتاہے کہ ’’خوش ہو جا کیونکہ تیرا یہ چلنا مبارک ہے اور تو نے جنت میں اپنا ٹھکانہ بنالیا ہے۔‘‘      

             (الاحسان بترتیب ابن حبان ، باب الاحسان ، رقم ، ۵۷۴،  ص ۳۹۱)

 (۴) رسول اکرم شفیع معظم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا’’ کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ تم میں سے کون جنت میں جائے گا ؟‘‘ہم نے عرض کیا ’’یارسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ !ضرور بتائیے ۔‘‘ فرمایاکہ’’ نبی جنت میں جائے گا ، صدیق جنت میں جائے گا اور جو شخص صرف اللہ   عَزَّ وَجَلَّ  َّ کی رضا کے لئے اپنے کسی بھائی سے ملاقات کرنے شہر کے مضافات میں جائے، وہ بھی جنت میں جائے گا۔‘‘       (طبرانی اوسط،  رقم ۱۷۴۳،  ج۱ ، ص ۴۷۲)

 (۵) حضرتِ بریدہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے روایت ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا کہ’’ بیشک جنت میں ایک کمر ہ ہے جس کے باہر سے اند ر کا حصہ نظر آتاہے اور اند ر سے باہر کامنظر نظر آتاہے اللہ   عَزَّ وَجَلَّ  نے اسے اپنے لئے محبت کرنے والوں اور اپنے لئے ایک دوسرے سے ملاقات کرنے والوں اور اپنی راہ میں خرچ کرنے والوں کیلئے تیار کیا ہے۔‘‘

  (طبرانی اوسط،  رقم ۲۹۰۳، ج۲، ص ۱۶۶)

 (۶) حضرتِ ذربن حبیش رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   فرماتے ہیں کہ ہم حضرتِ صفوان بن عسال مرادی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کے پاس آئے تو انہوں نے پوچھا’’ کیا تم ملاقات کے لئے آئے ہو؟‘‘ہم نے عرض کی’’ ہاں ۔ ‘‘ارشادفرمایاکہ رسول اللہ   صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   فرماتے ہیں کہ ’’جو اپنے مؤمن بھائی سے ملاقات کرتاہے وہ واپس لوٹنے تک رحمت میں غوطہ زن رہتا ہے اور جو اپنے مؤمن بھائی کی عیادت کرتا ہے، واپس لوٹنے تک رحمت میں غوطے لگاتا رہتا ہے۔‘‘  (طبرانی کبیر، رقم ۷۳۸۹ ، ج ۸ ، ص۶۷)

 (۷) حضرتِ ابو رزین عقیلی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے روایت ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے مجھ سے فرمایا کہ’’ اے ابو رزین! مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی سے ملاقات کرتاہے تواسے رخصت کرتے ہوئے ستر ہزار فرشتے اس کے لئے استغفار

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن