دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Infiradi Koshish Main 25 Hikayaat e Attaria | انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

book_icon
انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

اندر اپنے علاقے کے ذمہ داراسلامی بھائی کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے ۔

نعیم بھائی :   اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ  ! میں ان انعامات پر عمل کی کوشش کروں گا ۔

جنید عطاری :    (کوئی تحفہ بھی دے دے)اللہ  تَعَالٰی آپ کا حامی وناصر ہو، دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔ السلام علیکم

نعیم بھائی :    وعلیکم السلام

دُعا

اللہ  تَعَالٰی ہمیں اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

تمت بالخیر والحمد للہ رب العلمین

٭٭٭٭٭٭   

 فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

===(ایمان کی حفاظت)===

شیطٰن لاکھ سستی دلائے، مگر اس مختصر مضمون کو مکمل پڑھ لیں

اَلْحَمْدُﷲِ عَزَّ وَجَلَّ  ہم مسلمان ہیں اور مسلمان کی سب سے قیمتی چیز ایمان ہے۔ اعلیٰ حضرت  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا ارشاد ہے، جس کو زندگی میں سلْبِ ایمان کا خوف نہیں ہوتا، نَزْع کے وقت اُس کا ایمان سلْب ہوجانے کا شدید خطرہ ہے۔ ( بحوالہ رسالہ"برے خاتمے کے اسباب ص ۱۴)ایمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ کسی"مرشدِکامل " سے مُرید ہونا بھی ہے۔

بَیْعَت کا ثُبوت  اَللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ   قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے۔

یَوْمَ نَدْعُوْا كُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمَامِهِمْۚ   (سورۃ بنی اسرائیل آیت نمبر ۷۱)

( ترجمہ کنزالایمان)’’جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے‘‘۔

نورُ العِرفان فی تفسیرُ القرآن  میں مفتی احمد یا ر خان نعیمیرَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ  اس آیتِ مبارَکہ کی شرح کرتے ہوئے فرماتے ہیں  ، ’’ اس سے معلوم ہوا کہ دنیا میں کسی صالح کو اپنا امام بنالیناچاہیئے شَرِیْعَت میں  ’’تقلید‘‘  کرکے ، اور طریقت میں ’’بَیْعَت‘‘کرکے ، تاکہ حَشْر اچھوں کے ساتھ ہو۔ اگر صالح امام نہ ہوگا تو اس کا امام شیطٰن ہوگا۔ اس آیت میں (۱)تقلید (۲) بَیْعَت اور مُریدی سب کا ثبوت ہے۔"

(تفسیر نورالعرفان ، ص۷۹۷)

آج کے پرفتن دور میں پیری مُریدی کا سلسلہ وسیع تر ضَرورہے ، مگر کامل اور ناقص پیر کا امتیاز مشکل ہے۔ یہ اَللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ    کاخاص کرم ہے! کہ وہ ہر دور میں اپنے پیارے مَحبوب  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی امت کی اصلاح کیلئے اپنے اولیاء کرام رَحِمَھُمُ اللّٰہ  ضَرورپیدافرماتا ہے۔ جو اپنی مومنانہ حکمت و فراست کے ذریعے لوگوں کو یہ ذہن دینے کی کوشش فرماتے ہیں کہمجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔(اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ )

مرشدِکامل  جس کی ایک مثال قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کا مَدَنی ماحول ہمارے سامنے ہے۔ جس کے امیر، بانیِ دعوت اسلامی، امیرِ اَہلسنّت  حضرت  علامہ مولانا ابوبلالمحمد الیاس عطارقادری رَضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ہیں ، جن کی نگاہ ولایت نے لاکھوں مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں کی زندگیوں میں مَدَنی انقلاب برپا کردیا۔

           امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں مُرید کرتے ہیں ، اورقادری سلسلے کی تو کیا بات ہے! کہ حضور غوثِ اعظم رضی اللہ   تَعَالٰی عنہ فرماتے ہیں !’’میں اپنے مریدوں کاقیامت تک کے لئے توبہ پر مرنے کا (بفضلِ خدا عَزَّ وَجَلَّ) ضامن ہوں ۔‘‘(بہجۃ الاسرار، ص۱۹۱، مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)

مَدَنی مشورہجوکسی کا مُرید نہ ہو اُسکی خدمت میں مَدَنی مشورہ ہے! کہ اس زمانے کے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کے عظیم بزرگ شیخ طریقت امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی ذات مبارکہ کو غنیمت جانے اور بلا تاخیر ان کا مُرید ہوجائے۔ یقیناً مُرید ہونے میں نقصان کا کوئی پہلو ہی نہیں ، دونوں جہاں میں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ  فائدہ ہی فائدہ ہے۔

شیطانی رکاوٹ  مگریہ بات ذہن میں رہے!کہ چونکہ حضور غوثِِ پاک  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا مُرید بننے میں ایمان کے تحفظ ، مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق، جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلے جیسے عظیم منافع موجود ہیں ۔ لہٰذا شیطان آپ کو مُرید بننے سے روکنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ آپ کے دل میں خیال آئے گا، میں ذراماں باپ سے پوچھ لوں ، دوستوں کا بھی مشورہ لے لوں ، ذرا نماز کا پابندبن جاؤں ، ابھی جلدی کیا ہے، ذرامُرید بننے کے قابل تو ہوجاؤں ، پھر مُرید بھی بن جاؤں گا۔میرے پیارے اسلامی بھائی!کہیں قابل بننے کے انتظار میں موت نہ آسنبھالے، لہٰذا مُرید بننے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔

شَجَرہِ عطاریہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے ایک بہت ہی پیارا’’شجرہ شریف ‘‘بھی مرتب فرمایا ہے۔جس میں گناہوں سے بچنے کیلئے، کام اٹک جائے تو اس وقت، اور روزی میں بَرَکت کیلئے کیا کیا پڑھنا چاہئے، جا دوٹونے سے حفاظت کیلئے کیا کرنا چاہئے، اسی طرح کے اور بھی بہت سے’’اَوراد‘‘لکھے ہیں ۔اس شجرے کو صرف وہ ہی پڑھ سکتے ہیں ، جو امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے قادری رضوی عطاری سلسلے میں مُرید یا طالب ہوتے ہیں ۔اس کے علاوہ کسی اور کو پڑھنے کی اجازت نہیں ۔ لہٰذ ا  اپنے گھر کے ایک ایک فرد بلکہ اگر ایک دن کا بچہ بھی ہو تو اسے بھی سرکار غوثِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے سلسلے میں داخل کرکے مُرید کروا کر قادری رضوی عطاری بنوادیں ۔ بلکہ امّت کی خیر خواہی کے پیش نظر، جہاں آپ خود امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے مُرید ہونا پسند فرمائیں وہاں انفرادی کوشش کے ذریعے اپنے عزیز واقرباء اور اہل خانہ، دوست احباب و دیگر مسلمانوں کو بھی ترغیب دلا کر مُرید یا طالب کروادیں ۔ طالب ہونے کی صورت میں جو انکے پیر صاحب ہیں وہ ہی ان کے پیر صاحب رہیں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن