دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Infiradi Koshish Main 25 Hikayaat e Attaria | انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

book_icon
انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

نعیم بھائی :   جی میں پہلے بھی آتا رہا ہوں ۔

جنید عطاری :   امید ہے آپ آئندہ بھی اسی طرح تشریف لاتے رہیں گے ۔

نعیم بھائی :   اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ  ۔

جنید عطاری :   اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ  ! یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم مسلمان ہیں ۔ ذرا غور کیجئے کہ جس اسلام کا نور ہمیں گھر بیٹھے نصیب ہوگیا اس نور ِ اسلام کو پھیلانے کے لئے ہمارے پیارے پیارے آقا صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو کتنی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ۔ کفّارِ بداطور آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو بے حد ستاتے ، برا بھلا کہتے ، آپ کی راہوں میں کانٹے بچھاتے ، کبھی سجدے کی حالت میں آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی پشت ِ اطہر پر اونٹ کی اوجھڑی رکھ دیتے تو کبھی آپ کے مبارک گلے میں چادر کا پٹہ ڈال کر اس زور سے کھینچتے کہ آنکھیں اُبل آتیں ۔ جب آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  دعوت ِ اسلام کے لئے طائف تشریف لے گئے تو کفّار ناہنجار نے گالیاں دیں ، مذاق اڑایا اور پتھراؤتک کیا جس سے جسمِ نازنین لہولہان ہوگیا اور نعلین خون سے بھر گئیں ۔ جب سرکار صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بے قرار ہوکر بیٹھ جاتے تو کفّار جفاکار بازو تھام کر اٹھا دیتے ۔ جب آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ دوبارہ چلنے لگتے تو وہ پھر سے پتھر برسانے لگتے ۔ مصطفی جان ِرحمت صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ہمت نہیں ہاری اور مسلسل کوشش جاری رکھی ، بالآخر یہ کوششیں رنگ لائیں اور اسلام کی روشنی چاردانگ ِ عالم میں پھیل گئی ۔

        آپ نے دیکھا کہ سرکارِ دوعالم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کس قدر کوشش اور مشقت سے اسلام کی دعوت دی اور صحابہ کرام رضی اللہ  عنہم اور اولیائے کرام رحمۃ اللہ  علیھم نے بھی پیغامِ اسلام کو عام کرنے کے لئے دنیا بھر میں سفر اختیار کیا ۔ انہوں نے اسلام کی خاطر راہِ خدا   عَزَّ وَجَلَّ  میں اپنی جانیں تک قربان کیں ۔ ان نفوس ِ قدسیہ کی کوشش ہی کا نتیجہ ہے کہ آج شجرِ اسلام ہرابھرا نظر آرہا ہے ۔

         مسلمانوں کی چودہ سو سالہ تاریخ بتاتی ہے کہ ہم عزت وعظمت اور شان وشوکت کے تنہا مالک تھے مگر اب آہ! مسلمانوں کی حالت ِ زار ہمارے سامنے ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ نمازی تھے اور ہماری اکثریت بے نمازی  ، وہ سنت کے دیوانے تھے اور ہم فیشن کے مستانے ، وہ خود بھی نیکیاں کرتے اور دوسروں تک بھی نیکی کی دعوت پہنچاتے تھے جبکہ ہم نہ صرف خود گناہ کرتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی گناہوں کے اسباب مہیا کرتے ہیں ، وہ اسلام کی سر بلندی کی خاطر راہِ خدا  عَزَّ وَجَلَّ  میں سفر کرتے جبکہ ہم محض مالِ دنیا کی جستجو میں دور دراز کے سفر اختیار کرتے ہیں ، انہیں نیکیاں کمانے کی جستجو جبکہ ہمیں مال کمانے کی آرزو ۔ جو اسلام ہمیں صحابہ کرام رضی اللہ  عنہم اور اولیائے کرام کی بے شمار قربانیوں کے بعد نصیب ہوا ہے ، افسوس صد افسوس ! اس کی ترقی واشاعت کی ہمیں بالکل فکر نہیں ۔ آج مسلمان ترکِ نماز اور دیگر گناہوں پر دلیر ہوچکا ہے ، مسجدیں ویران اور گناہوں کے اڈے آباد ہیں ، ہر طرف غفلت کا دور دورا ہے ۔

        پیارے بھائی! عنقریب ہمیں بھی مرنا ہے ، اندھیری قبر میں اترنا ہے اور اپنی کرنی کا پھل بھگتنا ہے ۔ قبر کی ہولناک تاریکی اور قیامت کا دہشت ناک منظر ، یہ بھلانے والی باتیں نہیں ہیں ۔اب سرکار صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بعد کسی کو نبوت نہیں ملے گی ، اب ہم غلامان ِ مصطفیصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کواپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے اور اس کا مؤثر ترین ذریعہ عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے ۔ اس کے لئے وقت ، مال اور جان کی قربانی پیش کرنا اور تکالیف پر صبر کرنا ، یہ سب عظیم سنتیں ہیں ۔ مدنی قافلوں میں علمِ دین حاصل ہوتا ہے اور علمِ دین کی فضیلت کے کیا کہنے … حضرتِ ابودَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کو فرماتے ہو ئے سناکہ، ’’جو علم کی تلاش میں کسی راستے پر چلتاہے تواللہ   تَعَالٰی اس کے لئے جنت کا راستہ آسان فرمادیتاہے اور بے شک فرشتے طالب علم کے عمل سے خوش ہوکر اس کے لئے اپنے پر بچھا دیتے ہیں اور بے شک زمین وآسمان میں رہنے والے یہاں تک کہ پانی میں مچھلیاں عالم دین کے لئے استغفار کرتی ہیں اور عالم کی عابد پر فضیلت ایسی ہے جیسی چودھویں رات کے چاند کی دیگر ستاروں پر اور بے شک علماء وارث ِانبیا ء علیہم السلام ہیں بیشک انبیاء علیہم السلام درہم ودینار کا وارث نہیں بناتے بلکہ یہ نفوس ِ قدسیہ علیہم السلام تو صرف علم کا وارث بناتے ہیں تو جس نے اسے حاصل کرلیا اس نے بڑا حصہ پالیا ۔ ‘‘

(سنن ابن ماجہ ، کتاب السنۃ ، ج۱، ص۱۴۵، رقم الحدیث : ۲۲۳ )

        پیارے بھائی! ذرا غور کیجئے کہ دنیاوی ضروریات کو پورا کرنے اور آسائشوں کے حصول کے لئے لوگ کئی کئی سال کے لئے اپنے والدین ، بیوی بچوں اور دوست احباب کو چھوڑ کر اپنے وطن سے دور دوسرے ملک کا سفر اختیار کرتے ہیں ۔ آخرت کا معاملہ تو دنیا سے کہیں زیادہ اہم ترین ہے ، میں آپ سے صرف تیس دن کی درخواست کرتا ہوں ، برائے کرم تیس دن کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کی نیت فرما لیں اور اپنا نام بھی لکھا دیجئے۔

نعیم بھائی :   آپ کی باتیں سن کر تو جی چاہتا ہے کہ میں ساری زندگی کے لئے قافلوں میں سفر کروں لیکن افسوس ! کہ ابھی میرے حالات ایسے ہیں کہ میں 30دن کے لئے گھر سے باہر نہیں رہ سکتا ۔ کیا 30دن کے علاوہ قافلے سفر نہیں کرتے ؟

جنید عطاری :  (کچھ دیر توقف کے بعد ) چلئے پھر آپ 12دن کے مدنی قافلے میں سفر کر لیجئے ۔

نعیم بھائی :   ہاں 12دن کے لئے ترکیب بن سکتی ہے ۔

جنید عطاری :  (قافلے کے لئے نام اور پتہ لکھنے کے بعد مدنی انعامات کا کارڈ دکھاتے ہوئے )  یہ دیکھئے !یہ مدنی انعامات کا کارڈ ہے ۔(پھر اسے تھوڑا مطالعہ کرنے کا وقفہ دے اور یوں گویا ہو)یہ دراصل امیرِاہل ِ سنت ، بانی ٔ دعوت ِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری  مد ظلہ العالی کے عطا کردہ مدنی انعامات ہیں ۔  یہ دراصل خود احتسابی کا ایک جامع اور خود کار نظام ہے جس کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے کی راہ میں حائل رکاوٹیں اللہ  تَعَالٰی کے فضل وکرم سے بتدریج دور ہوجاتی ہیں اوراس کی برکت سے باجماعت نماز پڑھنے پر استقامت پانے، پابند ِ سنت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنتا ہے ۔ ان انعامات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ اس کارڈ کو پر کیجئے  اور ہر مدنی ماہ (یعنی قمری مہینے ) کے ابتدائی دس دن کے اندر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن