دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Infiradi Koshish Main 25 Hikayaat e Attaria | انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

book_icon
انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

رسیا امیرِاہلِ سنت مدظلہ العالی  کے رسائل اور دیگر دینی کتب کا مطالعہ کرنے والے بن گئے ، تفریح کی خاطر ٹُوَر پر جانے کے عادی راہِ خدا  عَزَّ وَجَلَّ میں سفر کرنے والے بن گئے ، ’’کھاؤ، پیو اور جان بناؤ ‘‘کے نعرے کو اپنی زندگی کا محور قرار دینے والے اس مدنی مقصد کو اپنانے والے بن گئے کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ  ‘‘

فاروق بھائی :  (خوشگوار حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے )واقعی !… پھر تو ضرور دعوتِ اسلامی والوں کی صحبت میں رہنا چاہئیے۔

حسّان عطاری :    اس کے لئے لاہور میں ’’فیضان ِ مدینہ ‘‘ میں جمعرات کے دن ہونے والے دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کریں ۔وہاں پر ہونے والی تلاوتِ قرآن، اصلاحی بیان، اجتماعی طور پر کی جانے والی فکر ِ مدینہ اور ذکرُاللہ    عَزَّ وَجَلَّ  اور اشک بار آنکھوں کے ساتھ کی جانے والی دعائیں ، سرور ِ عالم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں پیش کیا جانے والے درود وسلام، پھر سنتیں سیکھنے اور دعائیں یاد کروانے کے حلقے وغیرہ، یہ سب کچھ آپ کے دل ودماغ میں انقلاب برپا کر دے گا ۔ اس کے علاوہ وہاں پر آپ کو اس گئے گزرے دور میں بھی ہزاروں ایسے اسلامی بھائی ملیں گے جو سرکار ِ دو عالم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنتوں کی چلتی پھرتی تصویر ہیں ۔ ان کی حیاء سے جھکی ہوئی نگاہیں ، سنت کے مطابق بدن پر سفید لباس اورسر پر زلفیں نیز گنبد ِ خضریٰ کی یاد دلا دینے والا سبز سبزعمامہ، چہرے پر شریعت کے مطابق ایک مٹھی داڑھی ، بقدرِ ضرورت گفتگو کا باادب انداز ، خوش اخلاقی کا نمایاں وصف اورکردار کی پاکیزگی آپ کو یہ سوچنے پر مجبور کر دے گی کہ مجھے سفرِ آخرت کی کامیابی کے لئے ایسا ہی مدنی ماحول درکار ہے اور آپ بھی یہ مدنی مقصد لے کر گھر لوٹیں کہ، ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ  ‘‘

فاروق بھائی :   میں اسی جمعرات اجتماع میں شرکت کروں گا ، اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ

حسّان عطاری :     اس کے علاوہ دعوت ِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلے تین دن، بارہ دن، تیس دن اور بارہ ماہ کے لئے راہِ خدا  عَزَّ وَجَلَّ  میں سفر کی سعادت حاصل کرتے رہتے ہیں اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کے کیا کہنے؟ جو خوش نصیب مدنی قافلوں کا مسافر بنتا ہے تو اسے پانچ وقت کی باجماعت نماز ادا کرنے کی سعادت ملنے کے ساتھ ساتھ وضو وغسل اور دیگر مسائل بھی سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔جو سعادت مند اسلامی بھائی علمِ دین کے حصول کی نیت سے مدنی قافلوں میں سفر کرتے ہیں وہ سعادتوں کی معراج کو پہنچ جاتے ہیں جیسا کہ ابن ماجہ میں ہے کہ حضرتِ ابودَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کو فرماتے ہو ئے سناکہ، ’’جو علم کی تلاش میں کسی راستے پر چلتاہے تواللہ   تَعَالٰی اس کے لئے جنت کا راستہ آسان فرمادیتاہے اور بے شک فرشتے طالبُ العلم کے عمل سے خوش ہوکر اس کے لئے اپنے پر بچھا دیتے ہیں اور بے شک زمین وآسمان میں رہنے والے یہاں تک کہ پانی میں مچھلیاں عالم دین کے لئے استغفار کرتی ہیں اور عالم کی عابد پر فضیلت ایسی ہے جیسی چودھویں رات کے چاند کی دیگر ستاروں پر اور بے شک علماء وارث ِانبیا ء علیہم السلام ہیں بیشک انبیاء علیہم السلام درہم ودینار کا وارث نہیں بناتے بلکہ یہ نفوس ِ قدسیہ علیہم السلام تو صرف علم کا وارث بناتے ہیں تو جس نے اسے حاصل کرلیا اس نے بڑا حصہ پالیا ۔ ‘‘ (سنن ابن ماجہ ، کتاب السنۃ ، ج۱، ص۱۴۵، رقم الحدیث : ۲۲۳ )

        آپ بھی راہِ خدا  عَزَّ وَجَلَّ  میں سفر کرکے اپنی آخرت کے لئے نیکیوں کا ذخیرہ اکٹھا کریں اور ابھی سے نیت فرما لیں کہ ثواب ملنے کا سلسلہ ابھی سے شروع ہوجائے گا ، اِنْ شَآءَاللہ   عَزَّ وَجَلَّ  ۔

فاروق بھائی :   کیوں نہیں جناب! میں ضرور مدنی قافلے میں سفر کروں گا ۔

حسّان عطاری :    اللہ  تَعَالٰی آپ کے اس نیک ارادے کو پورا فرمائے ۔ (مدنی انعامات کا کارڈ اس کے ہاتھ میں تھماتے ہوئے )یہ دیکھئے !یہ مدنی انعامات کا کارڈ ہے ۔(پھر اسے تھوڑا مطالعہ کرنے کا وقفہ دے اور یوں گویا ہو)یہ دراصل امیرِاہل ِ سنت ، بانی ٔ دعوت ِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری  مد ظلہ العالی کے عطا کردہ مدنی انعامات ہیں ۔  یہ دراصل خود احتسابی کا ایک جامع اور خود کار نظام ہے جس کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے کی راہ میں حائل رکاوٹیں اللہ  تَعَالٰی کے فضل وکرم سے بتدریج دور ہوجاتی ہیں اوراس کی برکت سے باجماعت نماز پڑھنے پر استقامت پانے، پابند ِ سنت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنتا ہے ۔ ان انعامات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ اس کارڈ کو پر کیجئے  اور ہر مدنی ماہ (یعنی قمری مہینے ) کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے علاقے کے ذمہ داراسلامی بھائی کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے ۔

فاروق بھائی :   اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ  ! میں ان انعامات پر عمل کی کوشش کروں گا ۔

حسّان عطاری :   اللہ  تَعَالٰی آپ کی کوششوں کو کامیاب کرے ۔ آپ دوبارہ رابطے کے لئے اپنا پتہ لکھا دیں تو کرم نوازی ہوگی ، …

فاروق بھائی :   کیوں نہیں ، لکھئے ، …

  (مبلغ کو چاہئے کہ پتہ لکھنے کے بعد ٹرین کے ڈبے میں موجود دوسرے اسلامی بھائیوں کی طرف بڑھ جائے اور انفرادی کوشش کا مدنی کام جاری رکھے ۔)

                                                       ٭٭٭٭٭٭   

(سنتوں بھرے اجتماع کے بعد ملاقات )

مبلغ دعوتِ اسلامی :   (اجتماع میں شریک ہونے والے نئے اسلامی بھائی کی طرف بڑھتے ہوئے ) السلام علیکم ! (پھر گرم جوشی سے مصافحہ کرے اور یوں کہے )پیارے بھائی آپ کا نام کیا ہے ؟

اسلامی بھائی :   میرا نام نعیم ہے ۔

مبلغ دعوتِ اسلامی :   مَا شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ  بہت اچھا نام ہے ، اس کا معنی ہے نعمتیں پانے والا۔ میرا نام جنید عطاری ہے ۔ آپ کس علاقے سے تشریف لائے ہیں ؟

نعیم بھائی :   میں بابری چوک (کراچی)سے آیا ہوں ۔

جنید عطاری  :   آپ پہلی مرتبہ تشریف لائے ہیں یا اس سے پہلے بھی اجتماع میں شرکت فرماتے رہتے ہیں ؟

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن