طالب علم سے ملاقات
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Infiradi Koshish Main 25 Hikayaat e Attaria | انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

book_icon
انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

یاسر بھائی :  (حیرانی کا اظہارکرتے ہوئے) کیا واقعی ! پھر تو میں ابھی نیت کرتا ہوں ۔

شاہد رضا عطاری : (خوشی کا اظہار کرتے ہوئے )سبحان اللہ  ! آپ نے تو میرا دل خوش کر دیا۔ اللہ  تَعَالٰی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔(آمین) (مدنی انعامات کا کارڈ اس کے ہاتھ میں تھماتے ہوئے )یہ دیکھئے یہ مدنی انعامات کا کارڈ ہے ۔(پھر اسے تھوڑا مطالعہ کرنے کا وقفہ دے اور یوں گویا ہو)یہ دراصل امیر ِ اہل ِ سنت ، بانی ٔ دعوت ِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری  مد ظلہ العالی کے عطا کردہ مدنی انعامات ہیں ۔ یہ درحقیقت خود احتسابی کا ایک جامع اور خود کار نظام ہے جس کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے کی راہ میں حائل رکاوٹیں ‘ اللہ  تَعَالٰی کے فضل وکرم سے بتدریج دور ہوجاتی ہیں اوراس کی برکت سے پابند ِ سنت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنتا ہے ۔ اس پر عمل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کوئی وقت مقرر کرکے روزانہ اسے پُرکیا جائے ۔(پھر اسے پُر کرنے کا تفصیلی طریقہ سمجھائے )

یاسر بھائی :  یہ تو بہت اچھی چیز ہے میں آج سے ہی اسے پر کرنا شروع کر دوں گا ۔

شاہد رضا عطاری : (خوشی کا اظہار کرتے ہوئے )مَا شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ  !اللہ  تَعَالٰی آپ کو استقامت عطا فرمائے ۔ یہ کارڈ میری طرف سے آپ کو تحفہ ہے ، اس کے علاوہ یہ چند رسائل ہیں جنہیں امیر اہل ِ سنت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری   مد ظلہ العالی نے تحریر فرمایا ہے ۔یہ بہت دل چسپ اور سہل انداز میں لکھے گئے ہیں آپ کو ان کے مطالعے سے بہت فائدہ حاصل ہوگا ۔ان رسائل کو نہ صرف خود پڑھیں بلکہ اپنے گھر والوں کو بھی پڑھنے کے لئے دیں ۔

یاسر بھائی :  اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ  !…

شاہد رضا عطاری : پیارے بھائی ذرا اپنا ایڈریس لکھوائیے گا تاکہ آپ سے دوبارہ ملاقات ممکن ہوسکے ۔

یاسر بھائی :  کیوں نہیں جناب ! لکھئے ۔

شاہد رضا عطاری : (ایڈریس لکھنے کے بعد کچھ وقفہ کرے اور تھوڑی تھوڑی دیربعد اس پر انفرادی کوشش جاری رکھے ۔)

                                                                     ٭٭٭٭٭٭   

(طالب علم Studentسے ملاقات )

مبلغ دعوتِ اسلامی :   (کسی اسکول ، کالج یا یونیورسٹی میں پڑھنے والے اسلامی بھائی کو بیٹھا ہوادیکھ کر اس کی طرف بڑھتے ہوئے)  السلام علیکم ! (پھر گرم جوشی سے مصافحہ کرے اور یہ کہے )پیارے بھائی آپ کا نام کیا ہے؟

اسلامی بھائی :   میرا نام حَسن ہے ۔

مبلغ دعوتِ اسلامی :   مَا شَآءَاللہ   عَزَّ وَجَلَّ  بہت اچھا نام ہے ، ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نواسے کا نام بھی حسن (رضی اللہ  عنہ)تھا۔ میرا نام محمد رضوان عطاری ہے ۔ آپ کس کلاس میں پڑھتے ہیں ؟

حسن بھائی :   میں سیکنڈ ائیر میں پڑھتا ہوں ۔آپ کس کلاس میں پڑھتے ہیں ؟

رضوان عطاری :   میں ایم اے اسلامیات کر رہاہوں ۔ (پھر اس کے قریب بیٹھ کر تعلیم سے متعلق کچھ گفتگو کرے اور تھوڑا توقف کرنے کے بعد یوں کہے) پیارے بھائی !میں نے اس بات پر غور کیا کہ آج ہم دنیاوی عُلوم کے حصول کے لئے کس قدر کوشش کرتے ہیں ۔اس کے لئے اپنا وقت، دولت اور اپنی بہترین صلاحیتیں صرف کر ڈالتے ہیں ، یہاں تک کہ اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے شہر بلکہ دوسرے ملک کا رخ کرنے کو بھی تیار ہوجاتے ہیں ، … جب امتحان کا وقت قریب آتا ہے تو اپنے ہر طرح کے’’ غیر نصابی مشاغل(Non Educational Hobbies)‘‘ مثلاً کھیل کود ، دوستوں سے گپ شپ کرنے ، تفریحی مقامات کی سیر وغیرہ کو خیرآباد کہہ کر فقط پڑھائی میں مشغول ہوجاتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر رات بھر جاگ کر پڑھنے سے بھی گریز نہیں کرتے ، اور اتنا کچھ کرنے کے باوجود اگر امتحان میں فیل(Fail) ہوجائیں تو ہمت ہارے بغیر ضمنی امتحان (Supplimentry Examination ) کی تیاری میں لگ جاتے ہیں ، …

        لیکن ذرا غور کیجئے ! کہ اس امتحان میں ناکامی کی صورت میں زیادہ سے زیادہ رد عمل یہ ہوگا کہ ہمیں اگلی کلاس میں بیٹھنے سے روک دیا جائے گا لیکن ایک امتحان محشر میں بھی ہونا ہے اورمیدانِ محشر تو وہ امتحان گاہ ہے جس کے بارے میں کہا گیا کہ انسان اس وقت تک قدم نہ ہٹا سکے گا جب تک ان پانچ سوالات کے جوابات نہ دے لے(۱)تم نے زندگی کیسے بسر کی؟(۲)جوانی کس طرح گزاری ؟ (۳)مال کہاں سے کمایا ؟ اور… (۴)کہاں کہاں خرچ کیا ؟(۵)اپنے علم کے مطابق کہاں تک عمل کیا ؟(مشکوۃ المصابیح ، کتاب الرقاق، ج۳، ص۱۱۲، رقم : ۵۱۹۷)

                                                 گویا ہمار ی عمر بھر کی کمائی کا حساب لیا جائے گا اور جوابات صحیح نہ دے سکنے کی بناء پر جہنم کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈال دیاجائے گا جس کے بارے میں مدنی آقا صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا ، ’’دوزخیوں میں سب سے ہلکا عذاب جس کو ہو گا اسے آگ کے جوتے پہنائے جائیں گے جن سے اس کا دماغ کھولنے لگے گا۔‘‘ ( صحیح البخاری ، باب صفۃ الجنۃ والنار ، ص۱۱۶۵، رقم الحدیث ۶۵۶۱)

        پیارے بھائی !برا مت مانئے گا! ایک جانب تو یہ حال ہے کہ آج کا طالب علم دنیاوی علوم میں تو کمال کی بلندیوں کو چُھو لینا چاہتا ہے ، لیکن علمِ دین کے بارے میں اس کی دل چسپی نہ ہونے کے برابر ہے ، … دینی احکام پر عمل پیرا ہونے کے لئے شریعت کے کم از کم اتنے احکام تو سیکھ لینے چاہئیں جن کا سیکھنا ایک مسلمان پر فرض ہے ، مثلاً عقائد ِ اسلام، عبادات یعنی نماز وروزے وغیرہ کے مسائل ، معاملات یعنی خرید وفروخت کرنے ، کرایہ پر اشیاء کا لین دین کرنے ، (شادی کرنے کی صورت میں )نکاح وطلاق ، حقوق العباد وغیرہ کے مسائل اوراس کے ساتھ ساتھ گناہوں کی پہچان کا علم کہ کون سے افعال وکیفیات گناہ میں شمار ہوتی ہیں اور کونسی نہیں ؟…

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن