30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فیاض بھائی : آپ بجا فرما رہے ہیں واقعی ہمیں اپنی قبرو آخرت کی بہتری کی بھی کوشش کرنی چاہئیے ۔ میں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بہت جلد مدنی قافلے میں سفر کروں گا ۔
بلال عطاری : مشہور ہے کہ نیک کام میں دیر کس بات کی؟ کیا ایسا ممکن نہیں کہ آپ صبح اجتماع کے اختتام پر یہاں فیضان ِ مدینہ سے روانہ ہونے والے مدنی قافلے میں ہاتھوں ہاتھ سفر اختیار کر لیں ؟
فیاض بھائی : ہاں ممکن تو ہے ، (کچھ دیر سوچنے کے بعد)چلئے ٹھیک ہے میں صبح ہی مدنی قافلے میں سفرکروں گا …
بلال عطاری : (خوشی کا اظہار کرتے ہوئے )سبحان اللہ ! آپ نے تو میرا دل خوش کر دیا ۔ اللہ تَعَالٰی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔(آمین) (مدنی انعامات کا کارڈ اس کے ہاتھ میں تھماتے ہوئے )یہ دیکھئے یہ مدنی انعامات کا کارڈ ہے ۔(پھر اسے تھوڑا مطالعہ کرنے کا وقفہ دے اور یوں گویا ہو)یہ دراصل امیرِاہل ِ سنت ، بانی ٔ دعوت ِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مد ظلہ العالی کے عطا کردہ مدنی انعامات ہیں ۔ یہ دراصل خود احتسابی کا ایک جامع اور خود کار نظام ہے جس کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے کی راہ میں حائل رکاوٹیں اللہ تَعَالٰی کے فضل وکرم سے بتدریج دور ہوجاتی ہیں اوراس کی برکت سے باجماعت نماز پڑھنے پر استقامت پانے، پابند ِ سنت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنتا ہے ۔ ان انعامات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ اس کارڈ کو پر کیجئے (یہ بھی ایک مدنی انعام ہے ) اور ہر مدنی ماہ (یعنی قمری مہینے ) کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے علاقے کے ذمہ داراسلامی بھائی کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے ۔
فیاض بھائی : اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں ایسا کرنے کی کوشش کروں گا ۔
بلال عطاری : اللہ تَعَالٰی آپ کی کوششوں کو کامیاب کرے ۔ آپ دوبارہ رابطے کے لئے اپنا ایڈریس لکھا دیں تو کرم نوازی ہوگی ، …
فیاض بھائی : کیوں نہیں ، لکھئے ، …
بلال عطاری : (ایڈریس لکھنے کے بعد )آئیے میں آپ کی ملاقات قافلہ مکتب کے ذمہ داراسلامی بھائی سے کروا دوں تاکہ صبح آپ کے سفر کی ترکیب بنائی جاسکے ۔
فیاض بھائی : چلئے ، … (مبلغ کو چاہئیے کہ قافلہ ذمہ دار سے ملاقات کروانے اور قافلے میں سفر کے لئے نام لکھوانے کے بعد اس اسلامی بھائی کو اپنے ساتھ ساتھ رکھے اور مسلسل انفرادی کوشش کرتا رہے ، پھر ہو سکے تو صبح خود بھی اس کے ساتھ مدنی قافلے میں سفر کرے ۔ یاکم از کم اسے ضرور سفر کروا دے ۔ )
٭…٭…٭…٭…٭…٭
مبلغ دعوتِ اسلامی : (ساتھ بیٹھے ہوئے اسلامی بھائی کی طرف مسکرا کر مصافحے کے لئے ہاتھ بڑھاتے ہوئے ) السلام علیکم !
اسلامی بھائی : وعلیکم السلام ! کیاحال ہے اسلامی بھائی؟
مبلغ دعوتِ اسلامی : اَلْحَمْدُلِلّٰہِ علی کل حال ! آپ کے مزاج کیسے ہیں ؟
اسلامی بھائی : جناب میں بالکل ٹھیک ہوں ۔
مبلغ دعوتِ اسلامی : پیارے بھائی !آپ کا نام کیا ہے ؟
اسلامی بھائی : میرا نام یاسر ہے ۔
مبلغ دعوتِ اسلامی : مَا شَآءَاللہ ! بڑا پیارا نام ہے ، ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ایک صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا نام بھی یاسر تھا ۔میرا نام محمد شاہد رضاعطاری ہے ، آپ کہاں تشریف لے جائیں گے ؟
یاسر بھائی : میں حیدرآباد جارہاہوں ۔آپ کہاں جارہے ہیں ؟
شاہد رضا عطاری : یاسر بھائی ! مجھے نواب شاہ جانا ہے ۔آپ حیدر آباد میں کام کرتے ہیں ؟
یاسر بھائی : نہیں میں کراچی کی ایک فرم میں ملازمت کرتا ہوں ۔
شاہد رضا عطاری : اچھا اچھا !اللہ تَعَالٰی آپ کی روزی میں برکت دے ۔میری اپنی کتابوں کی دکان ہے ۔آپ کراچی میں کون سے علاقے میں رہتے ہیں ؟
یاسر بھائی : میں لیاقت آباد میں رہتا ہوں ۔
شاہد رضا عطاری : (تھوڑی سی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے )واقعی! ہمارا مدنی مرکز فیضان مدینہ بھی تو لیاقت آبادکے قریب ہی ہے جہاں ہر جمعرات کو نمازِ مغرب کے بعد سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے ، میرا حسن ِ ظن ہے کہ آپ اس اجتماع میں شرکت ضرور فرماتے ہوں گے ۔
یاسر بھائی : ہاں ! بہت پہلے چند ایک بار گیا تھا ، اس کے بعد جانے کا وقت ہی نہیں ملتا ۔
شاہد رضا عطاری : پیارے بھائی! کوئی بھی کام ہو اسے کرنے کے لئے وقت نکالنا ہی پڑتا ہے ، مثلاً کتنی ہی مصروفیت ہو ہم دفتریا دکان میں وقت پر پہنچ جاتے ہیں تو جہاں ہم دنیاوی فوائد کے حصول کے لئے کوشش کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ کوشش ہمیں اخروی فوائد کے حصول کے لئے کرنی چاہئیے۔ اس بات کو آپ بھی تسلیم کریں گے کہ اجتماع میں شرکت سے ہمیں علم سیکھنے کے لئے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع