30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دئیے گئے جملے بعینہ بولنے کی غلطی نہیں کریں گے ، ہاں ! معمولی سے ردوبدل کے بعد ان جملوں کو انفرادی کوشش کرتے ہوئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، نیزاس کا فیصلہ مبلغ کے ہاتھ میں ہے کہ ایک ملاقات میں کتنے مَدَنی کاموں کی دعوت پیش کرنی ہے ، الغرض جیسا موقع ویسی ترکیب۔اس کے علاوہ الفاظ کی ادائیگی کے وقت لہجے کی بہت زیادہ اہمیت ہے جسے کما حقہ تحریر میں پیش نہیں کیا جاسکتا ۔
مبلغ ِ دعوت ِ اسلامی :
السلام علیکم !(کہنے کے بعد پرتپاک انداز سے مصافحہ کرے) …
ملاقاتی اسلامی بھائی :
وعلیکم السلام! …
مبلغ ِ دعوت ِ اسلامی :
پیارے بھائی ! آپ مجھے کچھ وقت دیں گے ؟ …
ملاقاتی اسلامی بھائی :
کیوں نہیں جناب!…
مبلغ ِ دعوت ِ اسلامی :
پیارے بھائی!تشریف رکھئے۔(اس کے بیٹھ جانے کے بعدپوچھے) آپ کا نام کیا ہے ؟…
ملاقاتی اسلامی بھائی :
محمد قاسم …
مبلغ ِ دعوت ِ اسلامی :
مَا شَآءَاللہ ! بڑا پیارا نام ہے ۔ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ایک شہزادے کا نام بھی قاسم تھا ۔ میرا نام محمد عمران عطاری ہے ۔میں جامعۃ المدینہ میں پڑھتا ہوں ۔ محمد قاسم بھائی ! آپ کیا کام کرتے ہیں ؟ …
محمد قاسم :
مسجد کے قریب ہی میری کریانے کی دکان ہے ۔…
محمد عمران عطاری :
اللہ تَعَالٰی آپ کے کاروبار میں برکت عطا فرمائے ، آپ کو درس میں نہایت توجہ سے بیٹھے دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ، میں نے سوچا کہ آپ سے ملاقات کا شرف حاصل کر لیا جائے ، …
محمد قاسم :
جناب ! آپ باتیں بڑی اچھی اچھی بتاتے ہیں ، اس لئے میں شوق سے یہاں بیٹھ جاتا ہوں ۔…
محمد عمران عطاری :
اللہ تَعَالٰی آپ کے شوق کو سلامت رکھے اور اس میں مزید اضافہ فرمائے ، محمد قاسم بھائی! یہ سب تبلیغ قران وسنت کی عالمگیر تحریک دعوت ِ اسلامی سے وابستگی کی بہاریں ہیں ورنہ ہم اس قابل کہاں تھے ؟اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ !جیسا کہ آپ نے درس کے آخر میں سنا کہ دعوت اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع ہر جمعرات کو بعدِ نمازِ مغرب فیضان مدینہ محلہ سوداگران پرانی سبزی منڈی میں شروع ہوجاتا ہے اور صبح اشراق وچاشت تک جاری رہتا ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس اجتماع میں شرکت کی بڑی برکتیں ہیں مثلاً علم دین کی محفل میں شرکت کا ثواب ملتا ہے اور علمِ دین سیکھنے کی فضیلت کے بارے میں حدیث میں ہے کہ جوشخص علم سیکھنے کے لئے کسی راستہ پر چلتا ہے تو اللہ تَعَالٰی اسے جنت کے راستے پر چلادیتا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک اور مقام پرمدنی آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ، ’’جو علم دین سیکھنے کے لئے اپنے گھر سے نکلتا ہے فرشتے اس کے قدموں تلے اپنے پر بچھا دیتے ہیں ۔‘‘اس کے علاوہ رو رو کر کی جانے والی اجتماعی دعا میں شرکت کا موقع بھی ملتا ہے ، میری آپ سے گزارش ہے کہ اس جمعرات آپ بھی ہمارے ساتھ اجتماع میں شرکت فرمائیں …
محمد قاسم :
جناب! کیا کریں ہم تو دنیا کے دھندے میں پھنس کر رہ گئے ہیں پیچھے دکان سنبھالنے والا کوئی نہیں ، میرے لئے اجتماع میں جانا بہت مشکل ہے ۔…
محمد عمران عطاری :
قاسم بھائی ! مشکل ہے ناممکن تو نہیں ، دیکھئے ! اگر ہمیں کہیں شادی یا کسی او ر تقریب یا خدانخواستہ کسی فوتگی میں جانا پڑے تو ہم اپنی دکان وغیرہ کا کوئی نہ کوئی بندوبست کر ہی لیتے ہیں یا متبادل نہ ملنے کی صورت میں دکان بند بھی کردیتے ہیں ، اگر آپ تھوڑی سی کوشش کریں تو دکان کی کوئی ترکیب بنا کر اجتماع میں شرکت ممکن ہوسکتی ہے ، …
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع