دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Infiradi Koshish Main 25 Hikayaat e Attaria | انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

book_icon
انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

        جب بھی کسی سے ملاقات کریں تو ہمیں چاہئے کہ ’’رب  عَزَّ وَجَلَّ  کی رضا کا حصول‘‘پیش ِ نظر رکھتے ہوئے اس مدنی مقصد کے ساتھ ملاقات کریں کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ ‘‘اور اس مقصد کے حصول کے لئے مجھے خود بھی مدنی انعامات کا عامل اور مدنی قافلوں کا مسافر بننا ہے اور اپنے اس ملاقاتی اسلامی بھائی کو بھی اس کی ترغیب دینی ہے ۔

انفرادی کوشش کے لئے کی جانے والی ملاقات سے پہلے غور طلب امور

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

         جب بھی ہم کسی سے ملاقات کے لئے جائیں تو ہمیں چاہئیے کہ ملاقات سے پہلے ربِ کائنات کی بارگاہ میں (دل ہی میں سہی)اپنی انفرادی کوشش کی کامیابی کے لئے دعا ضرور کریں کہ دعا مومن کا ہتھیار ہے ۔اس کے علاوہ اپنے ظاہر ی حلیہ کا بھی ضرور جائزہ لے لیں مثلاً لباس صاف ستھرا ہونا چاہئے، عمامہ دُھلا ہوا ہو اس پر تیل وغیرہ کے دھبے نہ لگے ہوئے ہوں ، زُلفیں بے ترتیب نہ ہوں ، ہوسکے تو ان میں تیل لگا کر کنگھی کر لیجئے، ہاتھ پاؤں کے ناخن بڑھے ہوئے نہ ہوں اوراگر اچھی قسم کے جوتے موجود ہوں تو وہ پہن لئے جائیں ، وغیرہ …بلکہ ہمیں ہر وقت ان چیزوں کا خیال رکھنا چاہئیے کہ کسی بھی وقت کسی بھی مقام پر ہمیں انفرادی کوشش کے لئے ملاقات کرنا پڑ سکتی ہے ۔اس کے علاوہ مدنی تحائف مثلاً عطر کی شیشی ، رسائل ِ امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی، آپ کے بیانات کی کیسٹیں ، مدنی انعامات کے کارڈ اور تسبیح وغیرہ بھی اپنے پاس ضرور رکھیں ۔

ملاقات کی ابتداء کس طرح کریں ؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

                جب کسی سے ملاقات ہو تومسکراتے ہوئے سلام کرکے اس کا نام (اگرپہلے سے معلوم ہوتو)پکار کر اس سے گرمجوشی سے مصافحہ کریں اور مصافحہ کے دوران اگر انگوٹھے کے پاس ایک رگ کو دبایا جائے تو آپس میں محبت بڑھتی ہے۔یاد رہے دورانِ مصافحہ توجہ سامنے والے کی طرف ہونی چاہئیے ایسا نہ ہو کہ آپ کا چہرہ کسی اور جانب ہو جبکہ ہاتھ کسی دوسرے کی طرف بڑھ رہے ہوں ۔ہاں ! اگر سامنے والے کی توجہ کسی اور طرف ہو تو مصافحہ کرتے وقت اس کے ہاتھ کو خفیف سا جھٹکا دیں (جس سے اسے تکلیف نہ پہنچے )اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ  وہ آپ کی طرف متوجہ ہوجائے گا ۔ اگر موقع ہو تو معانقہ بھی کریں (بشرطیکہ وہ امرد نہ ہو )اور اس کے بعد گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے مناسب الفاظ میں اس کی خیریت دریافت کریں ۔ پھر(اگر معلوم نہ ہو تو )  اس کانام پوچھ لیجئے اور اگر نام شریعت کے مطابق ہے تو اس کے نام کی تعریف بھی کردیجئے کہ بڑا پیارا نام ہے ۔ پھر اسے اپنا نام اور کام بھی بتا دیجئے ، اس کے بعد نپے تلے الفاظ میں اس کا کام بھی دریافت کر لیں مثلاً ’’شعیب بھائی !آپ پڑھتے ہیں یا کوئی کام وغیرہ کرتے ہیں ؟‘‘پھر اس پر مدنی ماحول کی اہمیت آشکار کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دیجئے اورحسبِ موقع مدنی انعامات کا تعارف کرواتے ہوئے ان کا عامل اور مدنی قافلوں کی برکتیں بتاتے ہوئے راہ ِ خدا  عَزَّ وَجَلَّ  کا مسافر بننے کی ترغیب دیں ۔ (عملی مشق کے لئے کتاب کے آخر میں دی گئی مثالیں ملاحظہ فرمائیں ۔)

ملاقات کا دورانیہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        کسی اسلامی بھائی پر انفرادی کوشش کی غرض سے کی جانے والی ہماری ملاقات مختلف مقامات پر ہوسکتی ہے مثلاً ہفتہ وار اجتماع میں ، اجتماع ِذکرونعت میں ، سالانہ اجتماع میں ، مسجدمیں ، بازارمیں ، دکان پر، بس اسٹاپ پر ، کسی اسپتال میں ، اسکول وکالج میں ، کسی مختصر یا طویل سفر کے دوران ، …پھر یہ ملاقات اچانک ہو گی یا طے شدہ۔ … لہذا! موقع کی مناسبت سے ملاقات کا دورانیہ(جو بہت زیادہ طویل نہ ہو) اپنے ذہن میں طے کر لیں اور اس کی بھی تقسیم کر لیں ، مثلاً اتنے منٹ دعوتِ اسلامی کے ماحول کا تعارف کرواتے ہوئے اس کے دل میں دعوت ِ اسلامی کی اہمیت اجاگر کروں گا ، اتنے منٹ میں اسے نیکی کی دعوت پیش کروں گا ، اتنے منٹ اسے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کروں گا ، علٰی ھٰذَا الْقِیَاس(یعنی اسی پر قیاس کر لیجئے)۔وقت کی اس تقسیم کا فائدہ یہ ہو گا کہ ہم اپنی مختصر ملاقات میں بھی بھر پور انفرادی کوشش کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ اوراگر ہم نے وقت تقسیم نہ کیا تو ہوسکتا ہے کہ ہماری ملاقات محض حال احوال دریافت کرنے تک محدود رہے اوروہ ہم سے اجازت لے کر رخصت ہوجائے ۔     

دوران ملاقات پیش ِ نظر رکھے جانے والے امور

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

                ہمیں چاہئے کہ ملاقات کے دوران درجِ ذیل امور کا بالخصوص خیال رکھیں ۔ (اس کی عملی مشق کے لئے بھی کتاب کے آخری صفحات میں دی گئی ملاقات کی مثالیں ملاحظہ فرمائیں ۔)

(1)  نشاط قائم رکھیں :

                پوری ملاقات کے دوران اپنی اور سامنے والے بالخصوص نئے اسلامی بھائی کی دلچسپی فوت نہ ہونے دیں ۔ بار بارایک ہی سوال مثلاً طبیعت یا کاروبار کے بارے میں ہی پوچھتے رہنے سے بھی سامنے والا بوریت کا شکار ہوجاتا ہے، لہذا ! اس سے اجتناب کیا جائے۔ واقعات میں دل چسپی انسان کا فطری تقاضا ہے، اس لئے ہو سکے تو ملاقات کے دوران دعوتِ اسلامی کی برکتوں پر مشتمل کوئی مختصر واقعہ بھی سنا دیں ۔

(2)  ٹھہر ٹھہر کر سوچ سمجھ کر گفتگو کریں :

                 جو بھی گفتگو کریں بہت سوچ سمجھ کرکریں اور الفاظ کی ادائیگی کی رفتار متوسط ہو ۔ ایسا قلیل اور پردلیل کلام کریں جو سامنے والے کی سمجھ میں بھی آجائے ۔ یہ گُر سیکھنے کے لئے مدنی قافلوں میں استقامت سے سفر اختیار کرتے رہیے۔

(3) جھوٹ میں مبتلاء کروا دینے والے سوالات کرنے سے بچیں :  

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن