دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Infiradi Koshish Main 25 Hikayaat e Attaria | انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

book_icon
انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

کرتا رہتا ، اس طرح آہستہ آہستہ ان کا ذہن بن جاتا اوروہ بھی ایک دن اپنے چہرے پر سنت کے مطابق داڑھی سجا لیتے۔‘‘

       یہ بھی یاد رکھئے کہہمیں جن اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کرنی ہے ان کا تعلق زندگی کے مختلف شعبوں سے ہوسکتا ہے مثلاًطالب علم ، استاذ، وکیل ، ڈاکٹر ، فوجی افسر، کاروباری شخص ، ملازمت پیشہ وغیرہ، …پھران میں کوئی جوان ہو گا تو کوئی بوڑھا، …اوراسی بناء پر ان میں سے ہر ایک کی گفتگو، لباس ، رہن سہن اور سوچ کا انداز جداگانہ ہوتا ہے ، لہذا! ہمیں چاہئے کہ ہر ایک پر اس کی نفسیات کے مطابق انفرادی کوشش کریں اور یہ گُر سیکھنے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنا ، امیرِ اہل سنت حضرت علامہ ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی  کے مدنی مذاکروں کو سننا اورجتناممکن ہوسکے آپ مدظلہ العالی  کی صحبت میں بیٹھنا بے حدمفید اور ضروری ہے ۔

(4)  قدر ت ِکلام (بولنے کا فن)  :

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم کسی کو اپنا مقصد کلام کے ذریعے سمجھا سکتے ہیں ، مثلاً کسی غیر مسلم کو اسلام کی دعوت دینا ، کسی اسلامی بھائی کو مدنی قافلے میں سفر یا مدنی انعامات کی ترغیب دلانا، نیکی کی دعوت یا نماز کی ادائیگی کے لئے ذہن بناناگفتگو کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔     

        اس لئے ضروری ہے کہ انفرادی کوشش کرنے والا مبلغ قلیل اور پردلیل کلام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو ۔اس کے لئے مسلسل مدنی قافلو ں میں سفر کرنا بے حد مفید ہے۔ اس کے علاوہ انفرادی کوشش کرنے والے کو چاہئے کہ امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی  کے رسائل اور دیگر دینی کتب کا مطالعہ کرتا رہے تاکہ اس کے ذہن میں زیادہ سے زیادہ الفاظ کا ذخیرہ جمع ہوسکے ۔

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر ہم غور کریں کہ اس وقت دنیا میں جتنی بھی بڑی بڑی کمپنیاں ہیں ان کی تیار کردہ مصنوعات کی کامیابی کا دارومدار ان کے سیلز مین(Salesman)پر ہوتا ہے کیونکہ اس کاکام بولنے سے تعلق رکھتا ہے۔ جو سیلز مین(Salesman)جتنے اچھے انداز میں اپنی کمپنی کا تعارف پیش کرے گا اتنی ہی اس کمپنی کی شہرت مارکیٹ میں ہوگی۔

         اسی طرح ہر دعوتِ اسلامی والے کو چاہئیے کہ دعوت ِ اسلامی کا تعارف اور اس کی برکتیں بہترین انداز میں دوسروں تک پہنچائے ۔چنانچہ ہم جتنے اچھے انداز میں انفرادی کوشش کریں گے ، اتنی آسانی سے ہماری تحریک’’دعوت ِ اسلامی ‘‘کا پیغام لوگوں کے دلوں میں اترتا چلا جائے گا۔

(5)  مختلف زبانوں پر عبور :

                میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یوں توہمیں اردو زبان میں ہی انفرادی کوشش کرنی چاہئیے لیکن جس قدر ممکن ہو کوشش کر کے زیادہ سے زیادہ علاقائی اور بین الاقوامی زبانوں مثلاً  اردو، عربی ، انگلش، سندھی ، پنجابی ، سرائیکی، پشتو، بنگالی ، میمنی وغیرہ پر عبور حاصل کرنا چاہئیے تاکہ سامنے والے کے اردو نہ جاننے کی صورت میں اس پر کسی بھی زبان میں انفرادی کوشش کی جاسکے ۔ کیونکہ ہمارا مدنی مقصد یہ ہے کہ ، ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ  ‘‘ اور ساری دنیا کے لوگوں میں مختلف قسم کی زبانیں رائج ہیں ۔ چنانچہ جب ہم کسی سے اس کی مادری یا مقامی زبان میں گفتگو کریں گے تو وہ بہت جلد ہم سے مانوس ہوجائے گا جس کی وجہ سے اس پر انفرادی کوشش کرنا بے حد آسان ہوجائے گا ۔

(6)  مسلمانوں کی خیرخواہی کا جذبہ :

                انفرادی کوشش کے لئے مسلمانوں کی خیر خواہی کا جذبہ دل میں ہونا بہت ضروری ہے ۔سرکار ِمدینۃ المنورۃ سلطانِ مکۃ المکرمۃ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمان ذیشان  ہے ، ’’ دین مسلمانوں کی خیر خواہی ہی ہے۔‘‘صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی ’’یا رسول اللہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کس کے لیے ؟‘‘ ارشاد فرمایا، ’’ اللہ  کیلئے اسکی کتاب کیلئے، اس کے رسول کیلئے ، مسلمانوں کے اماموں کے لیے اوران کی عوام کیلئے۔‘‘     (مسلم کتاب الایمان ، باب بیان الدین النصیحۃ ، رقم ۵۵، ص۴۷)

         جب ہم کسی کا مخلص خیر خواہ بن کر انفرادی کوشش کریں گے تو اخلاص کی نورانیت سامنے والے کا دل موہ لے گی اور یہ انفرادی کوشش ضرور کامیاب ہوگی۔ اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ

(7)  سنجیدہ مزاجی :

                انفرادی کوشش کرنے والے کی ذات میں سنجیدگی کا وصف ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ اگر کوئی ابے تبے سے دوسروں کو مخاطب کرنے والا ، مسخرے پن کی عادت کا شکار ہونے والا ہوگا تو اس کی کسی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جائے گا ۔چنانچہ وہ جب بھی انفرادی کوشش کرے گا تو اسے مذاق ہی مذاق میں ٹال دیا جائے گا ۔ اس لئے  مبلغ کو چاہیے کہ وہ محض انفرادی کوشش کے وقت نہیں بلکہ ہر وقت، ہر جگہ مبلغ بن کر رہے یعنی پورے جسم کا قفل ِ مدینہ لگانے کی کوشش کرے اورسنجیدہ اور باوقارانداز سے زندگی گزارے۔…

(8)  معاملات میں صفائی پسند واقع ہونا :  

                مبلغ کو چاہئے کہ اپنے دنیاوی معاملات مثلا ً کاروباری لین دین ، ملازمت ، قرض اور گھریلومعاملات میں بھی شریعت کا دامن تھام کر رکھے ۔ کیونکہ مذکورہ معاملات درست نہ ہونے کی صورت میں اس کی شخصیت پر ایسے منفی اثرات مرتب ہوں گے جو اس کی انفرادی کوشش کی کامیابی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں ۔

(9)  بقدرِ ضرورت علمِ دین کا حامل ہونا :

                ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے سلسلے میں علم دین بنیادی ضرورت ہے ۔لہذا! مبلغ کو چاہیے کہ مختلف ذرائع مثلاً  امیرِ اہل ِسنت مدظلہ العالی  کے رسائل وبیانات اور مدنی مذاکرات کے کیسیٹ اور علمائے دین کی تصانیف اور مدنی قافلوں میں سفر کی مدد سے علم دین سیکھنے کی کوشش مسلسل جاری رکھے ۔

(10)   باعمل ہونا :

        اگرانفرادی کوشش کرنے والا اپنے کہے پر عمل کرنے والا ہوگا تو اس کی زبان سے نکلنے والے الفاظ تاثیر کا تیر بن کر سامنے والے کے دل میں پیوست ہوجائیں گے ، اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ ۔جبکہ اس کے برعکس اگر اس کے قول وفعل میں تضاد نظر آئے گا تو سامنے والے پر کوئی اچھا تأثر قائم نہیں ہوگا۔     

انفرادی کوشش کے لئے کی جانے والی ملاقات میں نیت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن