دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Infiradi Koshish Main 25 Hikayaat e Attaria | انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

book_icon
انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

(۸)  حضرتِ اَنَسْ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے راویت ہے کہ رسول ِاکرم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ’’ جب دو مسلمان ملاقات کرتے ہیں پھران میں سے ایک اپنے بھائی کا ہاتھ پکڑتاہے (یعنی مصافحہ کرتا ہے)تو اللہ   عَزَّ وَجَلَّ  پر حق ہے کہ انکی دعا قبول فرمائے اور انکے ہاتھوں کے جدا ہونے سے پہلے ہی ان کی مغفرت فرمادے۔‘‘(مسند احمد بن حنبل ،  ج۴، ص ۲۸۶، رقم :  ۱۲۴۵۴)

(۹)  حضرتِ عمر بن خطا ب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے راویت ہے کہ رحمت ِ عالم  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا کہ’’ جب دو مسلمان مرد ملاقات کرتے ہیں اور ان میں سے ایک اپنے ساتھی کو سلام کرتا ہے توان میں سے اللہ   عَزَّ وَجَلَّ کے نزدیک زیادہ محبوب وہ ہوتا ہے جو اپنے ساتھی سے زیادہ گرم جوشی سے ملاقات کرتاہے۔پھر جب وہ مصافحہ کرتے ہیں تو ان پر سو رحمتیں نازل ہوتی ہیں ان میں سے نوے رحمتیں سلام میں پہل کرنے والے کے لئے اور دس مصافحہ میں پہل کرنے والے کے لئے ہیں ۔‘‘(مسند البزار ، ج۱ ص ۴۳۷)

 (۱۰)  حضرتِ ابو ہریر ہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا کہ ’’جب دو مسلمان ملاقات کرتے ہوئے مصافحہ کرتے اور ایک دوسرے سے خیریت دریافت کرتے ہیں تو اللہ   عَزَّ وَجَلَّ  انکے درمیان سو رحمتیں نازل فرماتاہے جن میں سے نوے رحمتیں زیادہ پرتپاک طریقے سے ملنے والے اور اچھے طریقے سے اپنے بھائی سے خیریت دریافت کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں ۔‘‘(طبرانی اوسط باب الف ، ج۵، ص ۳۸۰، رقم : ۷۶۷۲)     

 (۱۱)   حضرتِ جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے روایت ہے تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا کہ ’’ہر نیکی صدقہ ہے اور تمہارا کسی سے خندہ پیشانی سے ملنا بھی نیکی ہے اور اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے برتن میں پانی ڈالنا بھی نیکی ہے ۔‘‘(المسند احمد بن حنبل ، ج۵، ص ۱۱۲، رقم ۱۴۷۱۵ )

  (۱۲)  حضرتِ ابو ذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے روایت ہے نبی اکرم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا، ’’ کسی نیک کام کو ہرگز حقیر نہ جانو اگرچہ وہ تمہارا اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے ملنا ہی کیوں نہ ہو ۔‘‘(مسلم کتاب البر والصلۃ ، با ب فی صنائع المعروف ، ص ۱۴۱۳، رقم : ۲۶۲۶)

 (۱۳)  حضرت سیدناابوذرغفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   مرفوعًا روایت فرماتے ہیں کہ حضوراکرم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا، ’’ اپنے ڈول(برتن) سے دوسرے بھائی کا ڈول(برتن)بھرنا تیرا صدقہ ہے ، تیرا نیکی کا حکم کرنا اوربرائی سے منع کرنا صدقہ ہے ، تیرا مسلمان بھائی کے لیے مسکرانا صدقہ ہے اورتیراکسی بھٹکے ہوئے کو راستہ دکھانا صدقہ ہے۔  

 (سنن الترمذی ، کتاب البر والصلۃ ، ج۳، ص۳۸۴، رقم : ۱۹۲۳)

 (2)  خوش لباسی :

        انفرادی کوشش کرنے والے کو چاہئے کہ وہ سنت کے مطابق سادہ اور صاف ستھرا لباس پہننے کا عادی ہو۔ کیونکہ اگر اس کے کپڑے میلے کچیلے نظر آئیں گے تو لوگ اس سے ملنے سے کترائیں گے ۔خوش لباسی سے ہمیں تنظیمی فوائد کے ساتھ ساتھ درجِ ذیل برکتیں بھی نصیب ہوں گی اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ   

٭سرکارصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا : ’’ اللہ  تَعَالٰی پاکیزہ ہے اورپاکیزگی کو پسند کرتاہے ۔ پاک ہے اورپاکی کو پسند کرتاہے ‘‘۔ (سنن ترمذی رقم الحدیث ۲۸۰۸ ج۴ ص۳۶۵ )

٭مدنی آقا صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا، ’’  الطھور شطر الایمان یعنی پاکیزگی نصف ایمان ہے۔ ‘‘ (صحیح مسلم رقم الحدیث ۲۲۳ ص۱۴۰)

٭حضرت سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے مروی ہے کہ سرو رعالم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا ’’جس کے بال ہوں تو وہ ان کا اِکرام کرے یعنی ان کو دھوئے، تیل لگائے، کنگھا کرے۔‘‘(سنن ابو داؤدرقم الحدیث ۴۱۶۳ ج۴ ص۱۰۳ )

لیکن یہ بھی نہ ہو کہ ہر وقت کنگھا لے کر سر کے بالوں کے پیچھے پڑے رہیں اور نہ ہی اتنی لاپرواہی سے کام لیں کہ بال الجھے اور بکھرے ہوئے رہیں ۔بہرحال ہماراحلیہ سنتوں کے سانچے میں ڈھل کر ایسا ستھرا اور نکھرا ہونا چاہیے کہ لوگ ہمیں دیکھ کر ہم سے گھن نہ کریں بلکہ ہماری طرف مائل ہوں ۔

مِری ہرہر اداسے یانبی سنت جھلکتی ہو

جدھر جاؤں شہا خوشبو وہاں تیری مہکتی ہو

(3)  معاملہ فہمی :

         شیخ ِطریقت امیرِ اہل ِسنت علامہ ابوبلال محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فرماتے ہیں کہ ’’ جس کو یہ گُرمل گیا کہ کہاں کیا بولنا ہے تو وہ کامیاب ہوگیا۔‘‘

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن