دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Infiradi Koshish Main 25 Hikayaat e Attaria | انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

book_icon
انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

(6) استقامت نہیں ملتی :

                ہم انفرادی کوشش توکرتے ہیں مگر اس میں استقامت نہیں ملتی ۔

 اس رکاوٹ کو دور کرنے کا طریقہ :

                        ایسے اسلامی بھائیوں کی خدمت میں عرض ہے کہ کیا استقامت نہ ملنے کی یہ شکایت دنیاوی کاروبار ، ملازمت اوردنیاوی تعلیم کے بارے میں بھی ہے یانہیں ؟ غور کیجئے کہ اگر واقعی آپ میں وصف ِ استقامت مکمل طور پرمفقود ہوتا تو پھرآپ بلاناغہ مقررہ وقت پر اپنے دفتر ، دکان یا اسکول وکالج کیسے پہنچتے؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ عدمِ استقامت کی یہ رکاوٹ محض مدنی کاموں کی راہ میں ہی حائل ہوتی ہو ؟ آپ کی خدمت میں گزارش ہے کہ انفرادی کوشش میں استقامت پانے کے لئے ان فوائد پر نگاہ رکھئے جن کا ذکر پچھلے صفحات میں کیا جاچکا ہے ۔

٭…٭…٭…٭…٭…٭   

اِنفرادی کوشش کرنے کا طریقہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

                انفرادی کوشش کرنے کا طریقہ باقاعدہ طور پر جاننے سے پہلے ہمیں چاہئیے کہ اپنی انفرادی کوشش کو زیادہ سے زیادہ مؤثر بنانے کے لئے سب سے پہلے اپنی ذات کو ذیل میں دئیے گئے اوصاف سے متصف کرنے کی کوشش کریں ۔لیکن یاد رکھئے کہ ان تمام اوصاف کا تعلق اسباب سے ہے اور ہمیں چاہئے کہ اپنی نگاہ اسباب پر نہیں ‘ خالق ِ اسباب عَزَّ وَجَلَّ  پر رکھیں ۔ اللہ  تَعَالٰی پر توکل کرنے کا ایک فائدہ تویہ ہوگا کہ اگر مذکورہ اوصاف میں سے کچھ اوصاف آپ کی ذات میں نہ بھی ہوں تو بھی آپ کو انفرادی کوشش کرنے میں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی کیونکہ ایسے ایسے اسلامی بھائیوں کو کامیاب انفرادی کوشش کرتے دیکھا گیا جن میں بظاہر کوئی خوبی دکھائی نہیں دیتی۔‘‘

        جبکہ اس کا دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کبھی اس قسم کے شکووں میں مبتلاء نہیں ہوں گے کہ میں نے اتنے اچھے انداز سے فلاں پر انفرادی کوشش کی لیکن وہ تو (معاذاللہ  ) ایسا ڈھیٹ ہے کہ ٹس سے مس نہیں ہوتا۔۔یا ۔۔، فلاں پر مدنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقے کے مطابق اتنی طویل انفرادی کوشش کی لیکن نتیجہ صفر رہا ۔۔یا۔۔ فلاں پر زندگی کی سب سے بہترین انفرادی کوشش کی لیکن لگتا ہے اس کا دل پتھر ہو چکا ہے ، وغیرہ وغیرہ …اوراس کا تیسرا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ ان اوصاف کی موجودگی میں خود پسندی کا شکار نہیں ہوں گے کہ میرا اَنداز گفتگو بہت اچھا ہے ، میں تو مٹی کو بھی ہاتھ لگاتا ہوں توسونا بن جاتی ہے ، فلاں پر کئی منجھے ہوئے اسلامی بھائیوں نے انفرادی کوشش کی لیکن کامیابی مجھے ہی ملی ، وغیرہ وغیرہ …   

انفرادی کوشش کرنے والے کے اوصاف

(1)  خوش اخلاقی :

        جو مبلغ جتنا زیادہ خوش اخلاق ہو گایعنی سلام میں پہل کرنے والا ہوگا، پرتپاک انداز سے مصافحہ یامعانقہ کرنے کا عادی ہوگا، خندہ پیشانی سے مسکرا کر ملنے والا ہوگا ، اپنی ذات کے لئے غصہ کرنے والا نہ ہو گا، جو اس پر ظلم کرے اسے معاف کرنے والا ہو گا ، احترامِ مسلم کا خوگر ہوگا اورمسلمانوں کی غم خواری کرنے والا ہوگا تو لوگ اتنی ہی آسانی سے اس کی طرف مائل ہوں گے اور اسے کسی پرانفرادی کوشش کرنے میں دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔خوش اخلاقی اپنانے کے لئے ہمیں چاہئیے کہ اس کے فضائل پر غور وفکر کریں مثلاً

 (۱)  حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رضی اللہ  عنہا  فرماتی ہیں کہ نبی کریم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا، ’’بندہ اپنے حسن اخلا ق کی وجہ سے رات کو عبادت کرنے والے اوردن میں روزہ رکھنے والے کے درجے کو پالیتاہے۔‘‘(شعب الایمان ، ج۶، ص۲۳۷، ، رقم : ۷۹۹۸)

 (۲)  حضرت سیدناابو دردا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   فرماتے ہیں کہ مدینے کے تاجور رسولوں کے سرور صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا، ’’ میزانِ عمل میں حسن اخلاق سے وزنی کوئی اورعمل نہیں ۔ ‘‘ (الادب المفرد ، باب حسن الخلق ، ص۹۱، رقم ۲۷۳)

 (۳)  حضرت سیدناجابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   فرماتے ہیں کہ سرورِ کونین صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا، ’’ بروز محشر تم میں سے میرے سب سے زیادہ محبوب اور میری مجلس میں سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو تم میں اچھے اخلاق والے ہیں ، نرم خُوہیں ، جو لوگوں سے الفت رکھتے ہیں اورلوگ ان سے محبت کرتے ہیں ۔ اورتم میں میرے لیے سب سے زیادہ قابل نفرت اور قیامت کے دن میری مجلس میں مجھ سے سب سے زیادہ دُور منہ بھر کر باتیں کرنے والے ، باتیں بنا کرلوگوں کو مرغوب کرنے والے اورتکبر کرنے والے ہونگے ۔‘‘

(سنن الترمذی ، کتاب البر والصلۃ ، ج۳، ص۴۱۰، رقم ۲۰۲۵)

 (۴)  حضرت سیدناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے مروی ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا ، ’’حسن اخلاق گناہوں کو اس طرح پگھلا دیتاہے جس طرح دھوپ برف کو پگھلا دیتی ہے ۔‘‘(شعب الایمان ، باب فی حسن الخلق ، ج۶، ص۲۴۸، رقم : ۸۰۳۶)

 (۵)  حضرت سیدناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے روایت ہے کہ سرورِ عالم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا، ’’ لوگوں کو تم اپنے اموال سے خوش نہیں کرسکتے لیکن تمہاری خندہ پیشانی اورخوش اخلاقی انہیں خوش کرسکتی ہیں ۔‘‘ (شعب الایمان ، ج۶، ص۲۴۵، رقم ۸۰۵۴)

 (۶)   رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی بارگاہ میں عرض کی گئی ، ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ !جب دو شخص ملاقات کریں تو پہلے کون سلام کرے ؟‘‘ فرمایا، ’’ جو ان میں سے اللہ   عَزَّ وَجَلَّ کے زیادہ قریب ہو۔ ‘‘(ابو دا ؤد کتاب الادب ، ج۴، ص ۴۴۹، رقم : ۵۱۹۷ )

(۷)  حضرتِ حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے روایت ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ ’’تمہارا لوگوں کو گرم جوشی سے سلام کرنا بھی صدقہ ہے ۔‘‘

(جامع العلوم والحکم ج۱ ص ۲۳۵)

   

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن