دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Infiradi Koshish Main 25 Hikayaat e Attaria | انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

book_icon
انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

کے قفل مدینہ پر اعتماد ہو وہ بے شک تشریف لائیں ۔ میں نے یہ خوف خدا  عَزَّ وَجَلَّ  کے سبب لکھا ہے۔ آپ مجھے جلدی مشورہ میل فرما دیجئے۔ اور جن جن کو چاہیں ان کو اس میل کی پرنٹ آؤٹ پڑھادیجئے ، اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ  !اللہ   عَزَّ وَجَلَّ   سے ڈرنے والے بحث میں نہیں پڑیں گے۔‘‘

( 23) مجلس ِ شوریٰ کے مرحوم نگران پر انفرادی کوشش

        دعوت ِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے مرحوم نگران حاجی محمد مشتاق عطاری رحمۃ اللہ  علیہ کی دعوت ِ اسلامی سے وابستگی بھی انفرادی کوشش کا ہی نتیجہ ہے ۔ چنانچہ جب آپ پہلی مرتبہ اجتماع میں تشریف لائے اور اجتماع ختم ہونے کے بعد گھر جانے لگے تو کسی مبلغ نے آگے بڑھ کر پیاربھرے انداز میں آپ پر انفرادی کوشش کی ۔ اس مبلغ کا والہانہ پن دیکھ کر آپ بہت متأثر ہوئے اور اگلی جمعرات پھر اجتماع میں حاضر ی دی ۔ پھر آپ کی ملاقات امیرِ اہل ِ سنت سے کروائی گئی جنہوں نے اپنے شفقت بھرے انداز میں آپ پر انفرادی کوشش کی ۔ اس کے بعد آپ اس مدنی ماحول سے ایسے وابستہ ہوئے اور دعوت ِ اسلامی کی ترقی کے لئے بھر پور کوششیں کیں کہ آج آپ کے مزار پر پھولوں کے انبار دکھائی دیتے ہیں اور ایک بھینی بھینی خوشبو مہکتی رہتی ہے ۔

(24) ملاقات کے لئے آنے والے پر انفرادی کوشش

        ایک صاحب اپنے منّے کو گود میں اٹھائے فیضانِ مدینہ (باب المدینہ کراچی )میں امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی  کی خدمت میں حاضر ہوئے اورآپ کو بتایاکہ’’ اس بچے کی بینائی چلی گئی ہے ۔‘‘اور دم کرنے کی درخواست کی ۔ امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی  نے (دم کرنے کے بعد) ان پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے فرمایا، ’’آپ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلے میں سفر کریں اور دورانِ سفر دعا مانگئے،

 اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کرم ہوگا۔‘‘ کچھ عرصے بعد وہ صاحب پھر اپنے منّے کو لے کر فیضانِ مدینہ تشریف لائے اور بتایا کہ میں نے راہِ خدا  عَزَّ وَجَلَّ میں سفر کرنے والے مدنی قافلے میں سفر کیا اور دعا مانگی ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ  ! اب میرے منّے کی بینائی واپس آچکی ہے ۔

(25) خط کے ذریعے انفرادی کوشش

        اَلْحَمْدُلِلّٰہِ    عَزَّ وَجَلَّ  ! امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی  بذریعہ تحریر بھی انفرادی کوشش فرماتے رہتے ہیں ، ذیل میں انفرادی کوشش پر مشتمل آپ کا ایک منتخب مکتوب پیش کیا جارہا ہے ۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

        …محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے بندہ ٔخدا عَزَّ وَجَلَّ  ، امتیٔ مصطفٰے صلی اللہ  علیہ وسلم ، غلامِ صحابہ رضی اللہ  عنھم واہل ِبیت ِحبیب ِکبریا  صلی اللہ  علیہ وسلم کی خدمت میں طائف میں زخمی ہونے والے عظیم مبلغ محمد ِمدنی صلی اللہ  علیہ وسلم کے خون مقدس سے بھری ہوئیں نعلین مبارکین کو چومتا ہوا بیقرار سلام ،

السلام علیکم ورحمۃ اللہ  وبر کاتہ ومغفرتہ

الحمد للہ رب العٰلمین علی کل حال۔

         اللہ  عَزَّ وَجَلَّ آپ کو دو نو ں جہا ں کی بہتریا ں اور شا د کامیاں نصیب فرمائے، اپنی رحمت ومغفرت سے نواز ے ، بار بار حج نصیب فرمائے اور بار بار میٹھا مدینہ دکھائے ۔ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ آپ کو اسلام کی سر بلندی کیلئے تن من اور دھن کی قربانی پیش کرنے کا جذبہ بلکہ سعادت نصیب کرے ۔ اللہ  پاک جل جلالہ آپ کو مدینہ منو رہ میں ایمان وعا فیت کے ساتھ موت ، جنت البقیع میں مد فن اور جنت الفردو س میں اپنے پیارے محبو ب صلی اللہ  علیہ وسلم کا پڑوس عطا فرمائے ۔ مدینے کی دُھول کے صدقے میں یہ تمام دعائیں مجھ …… کے حق میں قبول فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ و اصحبہ وبار ک وسلم۔

سنتیں عام کریں دین کا ہم کا م کریں               نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

        آج سے تقریبا ۱۴۰۰ سال پہلے جب اس ماد ر گیتی میں ہرطر ف کفر و ضَلالت ، جَہالت وسَفاہت کا گھٹا ٹو پ اندھیرا چھا یا ہوا تھا کہ فارا ن کی چو ٹی سے رُشد وہدایت کا ماہتا ب چمکا جس کے انوار سے اَکوانِ عالم منوَّر ہوگئے ۔ ہمارے میٹھے میٹھے مصطفٰے صلی اللہ  علیہ وسلم نے صر ف ۲۳ سال کے قلیل عر صے میں بنی نَوع انسان کو تر قی کی اس معرا ج پر پہنچا دیا کہ دنیا کی تا ریخ اِس کی مثال پیش کرنے سے عا جِز ہے ۔ غُلامانِ مصطفٰے صلی اللہ  علیہ وسلم اپنے پیارے آقاصلی اللہ  علیہ وسلم کا دامنِ کر م تھا مے تر قی کی منازل طے کرتے رہے ۔

         وہ علم وعمل کے پیکر ہوتے تھے ۔ اُن مسلمانوں کا ہر عمل اپنے پیارے آقا صلی اللہ  علیہ وسلم کی سنّت کے سانچے میں ڈھلا ہوا ہوتا تھا۔ وہ ’’دنیا‘‘کیلئے نہیں خدا ومصطفیٰ عَزَّ وَجَلَّ  وصلی اللہ  علیہ وسلم کے لئے زندگی گزارتے تھے ۔ اور …اور … اب ؟ آہ! آج کے مسلمانوں کا طر زِ عمل اس کے بالکل بر عکس ہے ۔لہذا مسلمان اب تر قی کے بجائے تیزی سے تنزُّل کی گھاٹی میں گر تا چلاجارہاہے ۔ کیوں کہ علم دین کی جگہ علم دنیانے لے لی۔ سنت کی جگہ انگریزی فیش کی نُحُوست چھاگئی ۔ اب جینے کا مقصد صر ف اور صرف دنیا اور بس دنیا کا حُصول بن کر رہ گیا ہے ۔

اے خاصۂ خاصان رسل وقت دعاء ہے              امّت پہ تری آکے عجب وقت پڑا ہے

        آہ ! اب ذلّت وخواری مسلمانو ں کا مقدَّر بن چکی ہے ۔ نہ طا قت وقوت ہے نہ شان وشوکت، نہ آپس میں محبت والفت ہے نہ حسن اخلاق واچھی عادت بلکہ ہر برائی اب مسلمانوں میں موجود ہے ۔ یہ سب زندگی کا مقصد بھلادینے کے سبب ہے ۔ اللہ  کے پیارے محبو ب ، دانائے غیوب صلی اللہ  علیہ وسلم پہلے ہی ارشاد فرماچکے ہیں ،

        ’’جب میری امت دنیا کو قابل ِعظمت سمجھنے لگے گی تو اسلام کی ہیبت ان کے دلوں سے نکل جائیگی اور نیکی کا حکم کرنا اور برائی سے منع کرنا چھوڑدے گی تو وحی کی برکات سے محرو م ہوجائیگی اور جب آپس میں گالی گلوچ اختیار کرے گی تواللہ  تبارک و تَعَالٰی کی نظر سے گر جائیگی ۔‘‘ (تر مذی)

        حدیث بالا پر غور فرمائیے ! واقعی اب ہر شخص دنیاہی کامتو الا نظر آتا ہے ۔ اسی دنیا کو سنوارنے کی ہر ایک کو دھن ہے ۔ اسی دنیا کے ہنر وفن سیکھنے میں ہر ایک مگن ہے ۔ عُلُومِ دُنیو ی کی بڑی بڑی ڈگریاں سب کو عزیز ہیں مگر نماز ، وضووغسل کے احکام سیکھنے کی کسی کو نہیں پڑی ۔ دنیا کے مشکل ترین معاملا ت کی تھِیُوری اگر چہ معلوم ہے مگر نماز جنازہ نہیں آتی ۔ انگریزی لبا س میں ملبو س ،

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن