30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
واقعِ موسیٰ لین( باب المدینہ )کی طرف جارہا تھاکہ سُرورکی اسی کیفیت میں اچانک میں نے پیرو مرشد کی بارگاہ میں عرض کی’’! حضور مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں جنتی ہوں ۔‘‘آپ یہ بات سن کر چونکے اور فوراً پوچھا’’ یہ آپ کیونکر کہہ رہے ہیں ؟‘‘میں نے عرض کی’’ حضور!دعوت اسلامی جیسے مَدَنی ماحول سے وابستگی، اسکی بَرَکت سے گناہوں سے بچتے ہوئے نیکیوں پر استقامت کا حصول اورپھر آپ جیسے ولی کامل سے مرید ہونے کی سعادت… اسلئے مجھے لگتا ہے میں جنتی ہوں ۔‘‘
آپ نے مجھ پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے ارشاد فرمایا، ’’ حضرت سیدُناعمر فاروق رضی اللہ عنہ کے جنتی ہونے سے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟‘‘ میں نے عرض کی ’’حضور! وہ تو’’ قطعی جنتی‘‘ ہیں ۔‘‘ یہ سن کر آپ نے ارشاد فرمایا، ’’ قطعی جنتی ہونے کے باوجود آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی حالت یہ تھی کہ آپ خوف خدا عَزَّ وَجَلَّ میں اس قدر رویا کرتے تھے کہ آپ کے مبارک اور روشن رخسارِ نور بار پر کثرت گریہ کے سبب لکیریں بن گئی تھیں ، کیا یہی حالت آپ کی بھی ہے؟‘‘
آپ کی بات سن کر میں نے فوراً اللہ تَعَالٰی کی بارگاہ میں توبہ واستغفار کی ۔ آپ نے انفرادی کوشش جاری رکھتے ہوئے ارشاد فرمایا،
’’ہمیشہ یاد رکھیں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے فضل سے کتنی بھی نیکیاں کرنے کی سعادت ملے اور گناہوں سے بچنے کا کتنا ہی سامان ہو، اسی کی بارگاہ میں رجوع رکھیں ، اس سے ڈرتے رہیں ، اور بہتری کی کوشش میں لگے رہیں اوریہ کوشش کبھی ترک نہیں ہونی چاہئے کہ اصل کامیابی دنیا سے ایمان سلامت لے کر جانے میں ہے۔‘‘
(19) صحیح سجدہ نہ کرنے والے پر انفرادی کوشش
ایک مرتبہ امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کے درِ دولت پر ایک اسلامی بھائی کسی نماز کی سنتیں ادا کر رہے تھے۔ وہ سجدے کی حالت میں تھے کہ آپ نے دیکھا کہ ان کے پاؤں کی انگلیاں ٹھیک سے زمین پر نہیں لگی ہوئیں ۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے ان پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے عملی طور پر اشارہ کر کے بتایا کہ ، ’’سجدے میں پاؤں کی انگلیوں کا پیٹ زمین پراس طرح زمین پر لگنا چاہئے۔‘‘
(20) کفریہ کلمہ بولنے والے پر انفرادی کوشش
بانیٔ دعوت ِ اسلامی ، امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ’’میٹھے بول‘‘ میں کچھ اس طرح فرماتے ہیں کہ ،
’’ ایک بار کسی محفل میں کسی اسلامی بھائی نے مجھے بتایا کہ’’ ہمارے نانا جان آپ سے ملنے کا بہت اشتیاق رکھتے ہیں ۔‘‘پھر اشارہ کرکے بتانے لگے کہ وہ سامنے تشریف فرما ہیں ۔ میں نے ان کے نانا جان کا بڑا نام سنا تھا لہذا شوقِ دیدار میں وہاں جا پہنچا ۔ وہ مذہبی وضع قطع کے ایک ضعیف العمر بزرگ تھے جو معتقدین کے جھرمٹ میں تشریف فرما تھے ۔ میں سلام ومصافحہ کے بعد ان کے قریب بیٹھ گیا ۔ بے چارے باتونی بہت تھے ، مسلسل بولتے ہی چلے جارہے تھے ۔ ذرا رکے تو کسی نے پوچھ لیا ، ’’حضرت ! آپ کی عمر شریف کتنی ہے ؟‘‘ زبان سے فوراً الفاظ پھسل پڑے ، ’’اجی ! عمر کیا پوچھتے ہو ، دراصل بات یہ ہے کہ حضرتِ ملک الموت علیہ السلام مجھے بھول گئے ہیں ۔‘‘ حاضرین قہقہہ مار کر ہنسے لیکن مجھے کاٹو تو لہو نہیں ، چنانچہ میں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے ذرا بلند آواز سے کہا ، ’’آپ توبہ کر لیجئے کہ آپ نے ملک الموت علیہ السلام کی توہین کر دی اور یہ کلمہ کفر ہے ، جتنے لوگ یہ جملہ سمجھنے کے باوجود ہنسے وہ بھی سن لیں کہ کفر پر خوش ہونا بھی کفر ہے ، لہذا وہ بھی توبہ کریں ۔‘‘ میری بات سن کر مجمع پر سناٹا طاری ہوگیا اور وہ بزرگ چونکہ ’’بڑی نسبتوں ‘‘والے تھے ، میری بات سن کر آبدیدہ ہوگئے اور سب کو گواہ بنا کر توبہ کر لی۔
(21)راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں سفر کے لئے نفرادی کوشش
مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے ایک رُکن مدظلہ العالی کا بیان ہے کہ
’’ میرے چھوٹے بھائی جو کہ درسِ نظامی درجہ خامسہ کے طالب علم رہ چکے ہیں ، اور میرے پھوپھازاد بھائی لاہور سے کچھ سامان چھوڑنے کے لئے دو دن کے لئے کراچی تشریف لائے ۔ جب وہ امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی کی خدمت ِ اقدس میں ملاقات کے لئے حاضر ہوئے تو آپ مدظلہ العالی نے انتہائی شفقت کے ساتھ ان پر انفرادی کوشش فرماتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی تو وہ دونوں گھرکے لئے روانہ ہونے کی بجائے ہاتھوں ہاتھ راہ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں سفر کرنے والے عاشقان ِ رسول کے مدنی قافلے کے مسافر بن گئے ۔‘‘ جب امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی کو اس بارے میں بتایا گیا تو آپ نے بہت خوشی کا اظہار فرمایا ۔
(22) بذریعہ ای میل(E.Mail)انفرادی کوشش
ایک مرتبہ عرب امارات سے باب المدینہ(کراچی) تشریف لانے سے قبل امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی نے نگاہ کی حفاظت سے متعلق انفرادی کوشش پر مشتمل ایک E.Mail اپنے شہزادے حاجی احمد عبید رضا مدظلہ العالی کو بھیجی، جس کا کچھ حصہ پیش خدمت ہے۔
’’اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب P.I.A کے ذریعے رات تقریباً ۱۲ بجے روانگی ہے اور اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ رات کے تین بجے باب المدینہ مطار(یعنی ائیرپورٹ) پر اتر جائیں گے۔ چونکہ مطار(یعنی ائیر پورٹ) پر بے پردہ عورتوں سے بھر ا پُراگندا سا ماحول ہوتا ہے، اس لئے ذہن یہ بن رہا ہے کہ میں کسی کو بھی مطار(ائیر پورٹ) آنے کا نہ کہوں کہ کہیں میرے کہنے کے سبب وہ آئیں اور بدنگاہیوں سے نہ بچ پائیں اورآخرت میں مجھے بھی اسکاکہیں حساب نہ دینا پڑجائے کہ’’ تُو جب حالات سے واقف تھا کہ جب ہر ایک آنکھوں کا قفل مدینہ نہیں لگاپارہا تھاتو اپنے نفس کو خوش کرنے کیلئے لوگوں کو مطار(ائیر پورٹ) پر کیوں جمع کرتا رہا؟‘‘آہ ! حساب کے سامنے کی تاب نہیں ، میں نے سارے گناہوں سے بار بار توبہ کی ہے ، آپ کوگواہ رکھ کر بھی توبہ کرتا ہوں ۔ استقامت کی دعا فرمادیجئے۔ آہ! آہ ! آہ!
موت نزدیک گناہوں کی تہیں میل کے خول
آ برس جا کہ نہا دھو لے یہ پیاسا تیرا
(لیکن)حارسین کی آمد ہماری مجبوری ہے، زہے نصیب! کہ صرف گاڑیوں کے ڈرائیور اور حارسین تشریف لائیں اور وہ بھی کارپارکنگ کی جگہ تشریف رکھیں ۔ ہاں ! جن کو اپنی آنکھوں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع