30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ان کے بارے میں الگ سے بتایا گیا تو آپ نے بھر پور شفقت فرماتے ہوئے انفرادی کوشش فرمائی اور اپنے ساتھ کھانا کھلایا پھر چائے بھی پلائی ۔ ملاقات کے اختتام پر اس اسلامی بھائی کے جذبات کچھ یوں تھے کہ اب میں اس مدنی ماحول کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا ، آپ استقامت کی دعا کردیجئے ۔‘‘اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ !آج وہ اسلامی بھائی باب المدینہ کی ایک مجلس کے رکن اور اپنے حلقہ کے قافلہ ذمہ دار ہیں ۔
(4) عیسائی پادری پر انفرادی کوشش
۲۶شوال المکرم ۱۴۲۰ھ بروز جمعرات دوپہر کے وقت ایک عیسائی پادری اپنی اہلیہ کے ہمراہ شیخِ طریقت ، امیرِ اہل سنت حضرت علامہ ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی کے درِ دولت پر حاضر ہوا ۔ اس پادری کا کہنا تھا،
’’ مجھے خواب میں چار مرتبہ سبزعمامے والے بزرگ عبدالقادر جیلانی (رحمۃ اللہ علیہ)اور ایک مرتبہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی زیارت ہوئی ، ان دونوں نے مجھ سے ایک ہی بات ارشاد فرمائی کہ’’ تم عطار کے پاس جاؤ، ‘‘ چنانچہ میں تلاشِ بسیار کے بعد آپ تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہوں ۔‘‘
پھر اس نے امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی سے کچھ سوالات کئے اور اپنی تسلی چاہی ۔ امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے اس کے سوالات کے تسلی بخش جوابات عطا فرمائے ۔ لیکن اس کا کہنا تھا کہ’’ ابھی میرا دل 100فی صدمطمئن نہیں ہوا ، لہذا !آپ بھی دعا کریں ، میں بھی دعا کرتا ہوں ۔‘‘امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی نے اس کی درخواست پر رقت انگیز دعا کی جسے سن کر اس پر گریہ طاری ہوگیا اور وہ اپنی اہلیہ سمیت مسلمان ہوگیا ۔ پھر اس نے اپنی دوسری بیوی اور تین بچوں کو مسلمان کرنے کے لئے کسی کو اپنے ہمراہ بھیجنے کی درخواست کی تو امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی نے اپنے بڑے شہزادے حاجی احمد عبید رضا عطاری سلمہ الباری کو اس نومسلم اسلامی بھائی کے ہمراہ بھیج دیا جن کے ہاتھ پر اس کے بقیہ اہلِ خانہ نے اسلام قبول کر لیا ۔
( 5) مدنی کام چھوڑ دینے والے پر انفرادی کوشش
اورنگی ٹاؤن باب المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں 1984ء میں دعوتِ اسلامی کے ماحول سے وابستہ ہونے کے بعد ایک عرصہ تک بطور ِحلقہ نگران مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتارہا لیکن کچھ وساوس کا شکار ہو کر بدد ل ہوگیا اور مدنی کاموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی ۔ پھر6سال کے بعد ایک مرتبہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کے پیچھے نماز پڑھنے کا اتفاق ہوا اور آپ کی نگاہ مجھ پر پڑی توآپ نے شفقت بھری مسکراہٹ سے نوازا جس سے دل کی کیفیات بدلنا شروع ہوگئیں ۔ اس کے بعد چند اسلامی بھائیوں کے ساتھ آپ کے درِدولت پر سحری کے لئے حاضر ہوا تو آپ نے مجھے اپنے پاس بٹھا لیا اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے رہے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! آپ کی انفرادی کوشش کی برکت سے نہ صرف وساوس سے چھٹکارا ملا بلکہ پھر سے مدنی کاموں کے لئے فعال ہوگیا اور آج عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ میں مدنی تربیت گاہ میں ذمہ داری سر انجام دے رہا ہوں ۔
(6) ناراض ہمسائے پر انفرادی کوشش
پہلے پہل امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی موسیٰ لین باب المدینہ (کراچی )میں ایک فلیٹ میں رہا کرتے تھے ۔ ایک مرتبہ پڑوس میں رہنے والی خاتون کی آپ کے گھر والوں سے کچھ بدمزگی ہوگئی ۔ اس خاتون نے اسی وقت گھر میں موجود اپنے بچوں کے ابو کو سارا قصہ اپنے انداز میں جاسنایا ۔ وہ اس کی بات سن کر بھڑک اٹھا اورخطرناک تیور لئے آپ کے گھر پہنچا اور آپ سے ملنے کا تقاضا کیا لیکن آپ اس وقت راہ ِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں سفر کرنے والے مدنی قافلے میں سفر اختیار کئے ہوئے تھے ۔ یہاں سے ناکام ہونے کے بعد وہ اس مسجد میں جاپہنچا جہاں آپ امامت فرماتے تھے اور آپ کی غیر موجودگی میں آپ کے خلاف واویلا مچانا شروع کردیا اور مختلف قسم کی دھمکیاں دے ڈالیں ۔
جب آپ قافلے سے واپسی پر مسجد میں پہنچے تو آپ کو اس کے بارے میں بتایا گیا ۔ آپ نے تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی انتقامی کاروائی نہ کی بلکہ اس کو منانے کی فکر میں لگ گئے ۔ چند دن بعد مسجد سے گھرکی طرف جاتے ہوئے وہی شخص اپنے گھر کے باہرکچھ لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوا مل گیا ۔ آپ اسے دیکھتے ہی اس کی طرف بڑھ گئے اور سلام کیا۔آپ کو دیکھ کر اس کے چہرے پر شدید غصے کے آثار نمودار ہوئے لیکن آپ نے اس کے غصے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نہایت نرمی اور شفقت سے کہا، ’’بھائی !آپ تو بہت ناراض دکھائی دیتے ہیں ؟…‘‘ آپ کا پیار بھرا انداز دیکھ کر اس کا دل پسیج گیا اوراس کی ناراضگی دور ہوگئی ۔یہاں تک کہ وہ باصرار آپ کو اپنے گھر لے گیا اور ٹھنڈے مشروب سے آپ کی خاطر تواضع کی
(7) اپنے مدنی مُنّے پر انفرادی کوشش
دعوت ِ اسلامی کے اوائل کی بات ہے کہ ایک مرتبہ امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی کاموں میں مصروفیت کی بناء پر رات گئے کچھ اسلامی بھائیوں کے ہمراہ کتاب گھر(یعنی اپنی لائبریری)میں پہنچے تو وہاں آپ کے بڑے شہزادے حاجی احمد عبید رضا عطاری سلمہ الباری سوئے ہوئے تھے جو اس وقت بہت کم سن تھے ۔آپ نے فرمایا ، ’’اِنہیں تہجد پڑھوانی چاہئیے ۔‘‘ اور مدنی منے کو بیدار کرنا چاہا لیکن ان پر نیند کا بے حد غلبہ تھا لہذا ! پوری طرح بیدار نہ ہوپائے ۔ لیکن امیر اہل سنت مدظلہ العالی انفرادی کوشش فرماتے ہوئے مدنی منے کو گود میں اٹھا کرکھلے آسمان تلے لے گئے اور انہیں چاند دکھا کر پوچھا ، ’’یہ کیا ہے ؟‘‘ مدنی منے نے جواب دیا ، ’’چاند۔‘‘پھر آپ نے پوچھا ، ’’یہ کیا کررہا ہے ؟‘‘ مدنی منے نے جواب دیا ، ’’گنبد ِ خضریٰ کو چوم رہا ہے ۔‘‘ اس گفتگو کے دوران مدنی منّا پوری طرح بیدار ہو چکا تھا چنانچہ آپ نے اسے وضو کرکے تہجد پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ۔
(8) شدیدتھکن کے باوجود انفرادی کوشش
۹۹۱اء میں راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں سفر کرتے ہوئے جب شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنت بانیٔ دعوت ِ اسلامی علامہ ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ھند کے شہر دہلی میں پہنچے تو وہاں جامع مسجد نورُ النبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں قیام کیا ۔طویل سفر کی تھکن کی وجہ سے اکثر شرکائے قافلہ عشاء کے بعد بہت جلد نیند کی آغوش میں پہنچ گئے لیکن آپ شدید تھکاوٹ کے باوجود آدھی رات تک وہاں پر ملاقات کی غرض سے آنے والے اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش فرماتے رہے ۔
( 9) گونگے بہرے اسلامی بھائی پر انفرادی کوشش
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! قوت ِ گویائی سے محروم یعنی گونگے اسلامی بھائی بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہیں ۔ جن کی تربیت اشاروں کی زبان میں کی جاتی ہے ۔ اور تربیت کرنے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع