دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Infiradi Koshish Main 25 Hikayaat e Attaria | انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

book_icon
انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

میں حاضری ہو گی تو کیا منہ دکھاؤں گا ؟

        اے میرے رب کریم!میں اب تیرے سوا کس کے سامنے اپنا دکھ بیان کروں ؟ کس سے التجاء کروں ؟کس کی جانب دوڑوں ؟کس پر اعتماد کروں ؟

        اے مالک و مولیٰ!میں اس لائق تو نہیں کہ تجھ سے جنت کا سوال کروں ، میں تو بس تیری شانِ کریمی سے محض اتنے کرم کا متمنی ہوں کہ میری مغفرت فرمادے۔‘‘

 حج کے بعد اس نے وہیں اقامت اختیار کر لی اور اسی طرح مشغولِ عبادت رہتے ہوئے دارِ فانی سے کوچ کر گیا۔(روض الریاحین ، الحکایۃ السابعۃ عشرۃ، ص۸۸)

(59) طبیب پر انفرادی کوشش

        حضرت سَیِّدُناشیخ شبلی رحمۃ اللہ  علیہ ایک مرتبہ بہت بیمار ہوگئے ۔ لوگ آپ کو علاج کے لئے ایک شفاء خانے لے گئے ۔ شفاء خانے میں بغداد کے وزیر علی بن عیسیٰ نے آپ کی حالت دیکھی تو فوراًبادشاہ سے رابطہ کیا کہ کوئی تجربہ کار معالج بھیجئے۔ بادشاہ نے ایک طبیب ِ حاذق کو بھیج دیا جو اپنے فن میں بہت ماہر تھا لیکن اس کا مذہب نصرانی تھا۔ اس نے شیخ کے علاج کے لئے سرتوڑ کوششیں کیں لیکن آپ کو شفاء نہ ہوئی ۔ایک دن طبیب کہنے لگا ، ’’اگر مجھے معلوم ہوجائے کہ میرے پارۂ گوشت سے آپ کو شفاء مل جائے گی تو اپنے بدن کا گوشت کاٹ کر دینا بھی مجھ پر کچھ گراں نہ ہوتا ۔‘‘

        یہ سن کر شیخ شبلی علیہ الرحمۃ نے ارشاد فرمایا، ’’میرا علاج اس سے بھی کم میں ہوسکتا ہے ۔‘‘ طبیب نے دریافت کیا ، ’’وہ کیا؟‘‘ ارشاد فرمایا، ’’زُنّار(کمر میں باندھا جانے والا دھاگہ جو کہ عیسائیوں کی مذہبی علامت ہے) توڑ دے اور مسلمان ہوجا۔‘‘ یہ سن کر اس نے عیسائیت سے توبہ کرلی اور مسلمان ہوگیا اور اس کے مسلمان ہونے پر شیخ شبلی علیہ الرحمۃ بھی تندرست ہو گئے ۔

(روض الریاحین ، الحکایۃ الرابعۃ والثلاثون بعد المئۃ، ص۲۱۲)   

(60) خلاف ِسنت لباس پہننے والے پر انفرادی کوشش

        ایک جگہ حضرت شیخ سیدنا صلت بن اثیم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   اپنے شاگردوں کے ساتھ تشریف فرما تھے کہ ان کے سامنے سے ایک شخص گزرا جس کا پاجامہ زمین پر گھسٹ رہا تھا (جو کہ خلاف ِ سنت ہے )۔ آپ کے شاگردوں نے اس پراسے ڈانٹ ڈپٹ کرنا چاہی لیکن آپ نے انہیں روک دیا اور فرمایا، ’’میں خود اس کی اصلاح کی کوئی تدبیر کرتا ہوں ۔‘‘پھر اس شخص کو پکار کر کہا، ’’بھائی ! مجھے تم سے کوئی کام ہے ۔‘‘ اس نے پلٹتے ہوئے پوچھا ، ’’کیا کام ہے ؟‘‘ آپ نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انتہائی نرم لہجہ میں فرمایا، ’’پیارے بھائی ! اپنا پاجامہ ٹخنوں سے ذرا سا اوپر کر لو کہ ٹخنوں سے نیچے لٹکانا خلاف ِ سنت ہے ۔‘‘ اس نے عرض کی ، ’’بہت بہتر۔‘‘اور اپنا پاجامہ ٹخنوں سے اوپر کر لیا۔ (کیمیائے سعادت، جلد اول، ص۴۸۶ )

(61) ایک نوجوان پر انفرادی کوشش

        حضرت سَیِّدُناسری سقطی رحمۃ اللہ  علیہ ایک دن بغداد کی جامع مسجد میں بیان فرما رہے تھے کہ ایک خوش حال ، خوش پوشاک جوان اپنے دوستوں کے ہمراہ آیا اور بیان سننے لگا ۔ دورانِ بیان حضرت سری سقطی علیہ الرحمۃ نے فرمایا ، ’’حیرت ہے کہ کمزور کیسے قوی کی نافرمانی کرتاہے ؟‘‘ یہ سن کر اس نوجوان کا رنگ فق ہوگیا اور وہ بیان سن کر چلاگیا۔ دوسرے دن وہ حضرت سری سقطی علیہ الرحمۃ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی ، ’’کل آپ نے فرمایا تھا کہ حیرت ہے کہ کمزور کیسے قوی کی نافرمانی کرتا ہے ، ذرا اس کا مطلب مجھے سمجھا دیں ۔‘‘     

        آپ رحمۃ اللہ  علیہ نے ارشاد فرمایا، ’’مولا  عَزَّ وَجَلَّ  سے قوی کوئی نہیں اور بندے سے زیادہ کمزور کوئی نہیں ، پھر بھی بندہ اس کی نافرمانی کرتا ہے۔‘‘یہ سن کر وہ نوجوان چلا گیا ۔ دوسرے دن وہ پھرحضرت سری سقطی رحمۃ اللہ  علیہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس کے جسم پر صرف دو سفید کپڑے تھے ۔ اس نے عرض کی ، ’’مجھے رب تبارک وتعالیٰ تک پہنچنے کا طریقہ بتا دیجئے ۔‘‘آپ نے فرمایا، ’’اگر عبادت کرنا چاہتے ہو تو دن کوروزہ رکھو اور رات کو نوافل میں مشغول رہو ، اوراگر اللہ   عَزَّ وَجَلَّ  کے طالب ہو تو اس کے سواء ہر ایک کو چھوڑ دو اسے پالوگے اور رہنے کے لئے مساجد ، ویرانوں اورقبرستانوں کو اختیار کرو(یعنی خلوت اختیار کرو) ۔ ‘‘یہ سن کر اس نے کہا ، ’’واللہ  ! میں تو وہی راہ اختیار کروں گا جو سب سے مشکل اور دشوار ہے ۔‘‘ اور چلا گیا ۔

(روض الریاحین ، الحکایۃ الثامنۃ والاربعون بعدالمئۃ ، ص۲۲۸)

 (62)  ویرانے میں انفرادی کوشش

        ایک بادشاہ جوشکار کے لئے نکلاتھا ، جنگل میں اپنے ساتھیوں سے بچھڑ گیا ۔ اس نے جنگل میں ایک جگہ کمزور‘غم زدہ نوجوان کو دیکھا جو بیٹھا انسانی ہڈیوں کو الٹ پلٹ کر رہا ہے ۔ بادشاہ نے نوجوان سے پوچھا ، ’’تمہیں کیا ہوا؟اور اس سنسان ویرانے میں اکیلے کیا کررہے ہو ؟‘‘ اس نوجوان نے جواب دیا ، ’’ مجھے طویل سفر درپیش ہے ، دوموَکل (یعنی دن اور رات)میرے پیچھے لگے ہوئے ہیں اور مجھے خوف دلا کر آگے (یعن موت )کی جانب دوڑا رہے ہیں  ، … میرے سامنے تنگ وتاریک ، تکالیف سے بھرپور قبر ہے ، … آہ ! عنقریب مجھے زیر ِ زمین گلنے سڑنے کے لئے چھوڑ دیا جائے گا ، …آہ! وہاں تنگی ووحشت کا بسیرا ہوگا ، مجھے کیڑوں کی خوراک بننا ہوگا یہاں تک کہ میری ہڈیاں الگ الگ ہوجائیں گی ، … صرف یہی نہیں بلکہ اس کے بعد قیامت کا کٹھن مرحلہ بھی ہوگا ، میں نہیں جانتا کہ اس کے بعد مجھے داخل ِ جنت ہونا نصیب ہوگا یا (معاذ اللہ  )مجھے جہنم میں پھینک دیا جائے گا ، … اب تم ہی بتاؤ کہ جسے اتنے خطرناک مراحل سے گزرنا ہو وہ کس طرح خوش رہ سکتا ہے ؟‘‘

         یہ باتیں سن کر بادشاہ بھی رنج وغم سے نڈھال ہوگیا اور گھوڑے سے اتر پڑا ۔ پھر اس نوجوان سے کہنے لگا ، ’’اے بندہ خدا! تمہاری باتوں نے میرا چین وسکون چھین لیا ہے اور میرے دل کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے ، ذرا اپنی باتوں کی وضاحت تو کرو۔‘‘ اس نوجوان نے کہا ،

        ’’میرے سامنے جمع شدہ ہڈیوں کو دیکھ رہے ہو ، یہ ان بادشاہوں کی ہڈیاں ہیں جنہیں دنیا نے اپنی زینت وآرائش میں الجھا کر فریب دیا اور ان کے دل پرچھائی رہی ، یہ فکر ِ آخرت سے غافل رہے حتی کہ انہیں موت نے آ لیا ، اس وقت ان کی آرزوئیں ناتمام رہ گئیں ، نعمتیں سلب کر لی گئیں ۔ عنقریب ان ہڈیوں کو پھر زندگی ملے گی ، پھر انہیں اپنے کئے کا بدلہ ملے گا اور یہ نعمتوں والے گھر جنت میں جائیں گے یا عذاب والے گھر دوزخ میں ۔‘‘

        اتنا کہنے کے بعد وہ نوجوان بادشاہ کی نگاہوں سے اوجھل ہوگیا ۔ دوسری جانب جب بادشاہ کے خدام اس کے پاس پہنچے تو اس کاچہرہ ملول اور آنکھوں سے سیلاب ِ اشک رواں تھا ۔ جب رات ہوئی تو بادشاہ نے لباس ِ شاہی کو خیر آباد کہا اور دوچادریں جسم پر ڈال کر راہِ فقر میں نکل گیا ۔( روض الریاحین۔الحکایۃ التاسعۃ بعدالمئتین ، ص۲۶۹)   

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن