دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Infiradi Koshish Main 25 Hikayaat e Attaria | انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

book_icon
انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

’’کیا کچھ اور بھی بتاؤں ؟‘‘ عرض کی :  ’’کیوں نہیں ، ضرور بتائیے۔‘‘ توارشاد فرمایا :  ’’دنیا سے بے رغبت اور آخرت کا شوق رکھنے والا ہو جااور اپنے ہر کام میں اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  سے سچ کا معاملہ کر نجات پانے والوں کے ساتھ نجات پاجائے گا۔‘‘ پھر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  چل دیئے۔ بعد میں اس نوجوان نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے متعلق پوچھا تو اسے بتایا گیا :  ’’یہ حضرت سیِّدُنا امام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الکافی تھے۔‘‘(احیاء علوم الدین  ج۱ ص۴۵ بتغیرٍ)

(54) اپنے دوست پر انفرادی کوشش

        منقول ہے کہ بزرگانِ دین میں سے دو اشخاص آپس میں دوست تھے۔ان میں سے ایک خواہشِ نفس کے تحت کسی کے عشق میں مبتلاء ہو گیا اور اپنے دوست سے کہاکہ’’میرا دل بیمار ہو گیا ہے ، اگر تو چاہتا ہے کہ مجھ سے محبت و دوستی کا تعلق ختم کر لے تو تجھے اس کا اختیار ہے ۔‘‘اس کے دوست نے جواب دیا کہ ’’معاذ اللہ ! یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ صرف ایک گناہ کی وجہ سے میں تجھ سے رشتۂ دوستی منقطع کر لوں ۔‘‘پھر اس نے پختہ ارادہ کر لیا کہ جب تک اللہ  تَعَالٰی میرے دوست کو اس گناہ سے نجات عطا نہ کرے گا ، میں کھانا نہ کھاؤں گا۔‘‘

        پھر وہ وقتاً فوقتاً اس سے پوچھتا رہتا کہ ’’کیاحال ہے؟‘‘وہ یہی جواب دیتا کہ ’’بدستور مبتلائے مرض ہوں ۔‘‘یہ دوست مسلسل کھانے سے کنارہ کش رہااور غم میں اندر ہی اندر گھلتا رہا، آخر ِکاراس کا جذبۂ اصلاح، اللہ  تَعَالٰی کی بارگاہ میں مقبول ہو گیا اور ایک دن وہ دوست اس کے پاس آیا اور خوشخبری سنائی کہ’’اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ !اللہ  تَعَالٰی نے مجھے اس مرض سے نجات عطا کر دی ہے اور میرا دل معشوق کے عشق سے متنفر ہو گیا ہے ۔‘‘جب اس نے یہ سنا تواللہ  تَعَالٰی کا شکر ادا کیااور پھر کھانا کھایا۔(کیمیائے سعادت,ص۳۸۱)   

(55)  عشق میں مبتلاء ہونے والے دوست پر انفرادی کوشش

        مروی ہے کہ بنی اسرائیل میں دو دوست تھے ۔یہ دونوں ایک پہاڑ پر اللہ  تَعَالٰی کی عبادت میں مشغول رہا کرتے تھے ۔ایک مرتبہ ان میں سے ایک‘ شہر میں کچھ خریدنے آیا تو اس کی نگاہ ایک فاحشہ عورت پر پڑ گئی اور وہ اس کے عشق میں گرفتار ہو گیااور اس کی مجلس اختیار کر لی۔جب کچھ روز گزر گئے اور وہ واپس نہ آیا تو دوسرا دوست اسے تلاش کرتا ہوا شہر میں پہنچا، معلومات کرنے پر اس کے بارے میں سب کچھ جان گیا۔

        یہ اس سے ملنے پہنچا تو عاشق دوست نے شرمندہ ہو کر کہا کہ ’’میں تو تجھے جانتاہی نہیں ۔‘‘اس نے اس کی بات کو نظر انداز کر کے شفقت سے سمجھاتے ہوئے کہا ، ’’پیارے بھائی!دل کو اس کام میں مشغول نہ کر، میرے دل میں جس قدر شفقت آج پیدا ہوئی ہے پہلے کبھی نہ ہوئی تھی۔‘‘یہ کہہ کر اسے اپنے سینے سے لگا لیا۔گناہ گار دوست نے جب اس کی طرف سے محبت کایہ مظاہرہ دیکھا تو جان لیا کہ ’’میں اس کی نگاہوں سے گرا نہیں ہوں ۔‘‘ پس فوراً طوائف کی محفل سے اٹھا ، توبہ کی اور اس کے ساتھ واپس آ گیا۔(کیمیائے سعادت، جلداول ، ص۳۸۱)

(56) آتش پرست ہمسائے پر انفرادی کوشش

        حضرت سیدنااحمد حرب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا ہمسایہ آتش پرست تھا ۔ ایک مرتبہ وہ سفر میں تھا کہ اسے ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔ آپ اس کی غم خواری کے لئے اس کے یہاں تشریف لے گئے ۔ وہ آپ کے ساتھ بڑے احترام سے پیش آیا ۔قحط سالی کا دور ہونے کی بناء پر اس نے سوچا شاید آپ کھانا کھانے آئے ہوں ۔چنانچہ اس نے کھانے کا انتظام کرنا چاہالیکن آپ نے منع فرمادیا کہ میں محض تمہاری دل جوئی کے لئے آیا ہوں ۔اس نے عرض کی کہ ، ’’اگرچہ میرا مال لٹ گیا لیکن تین باتیں لائق ِ شکر ہیں ، پہلی :  یہ کہ دوسروں نے میرا مال لوٹا ، میں نے کسی کا مال غصب نہیں کیا، دوسری :  یہ کہ اب بھی میرے پاس نصف دولت باقی ہے ، تیسری :  یہ کہ میرا مذھب سلامت ہے ۔ ‘‘

        یہ سن کر آپ نے اس سے پوچھا ، ’’تم آگ کی پوجا کیوں کرتے ہو؟‘‘اس نے کہا ، ’’اس لئے کہ روزِ محشر جہنم کی آگ سے محفوظ رہ سکوں اور خدا  عَزَّ وَجَلَّ  کا قرب بھی نصیب ہوجائے ۔‘‘ آپ نے فرمایا ، ’’آگ کی حقیقت تو اتنی سی ہے کہ ایک چھوٹا سا بچہ بھی اس پر پانی ڈال دے تو بجھ جائے ، علاوہ ازیں تم ستّر سال سے اس کی پوجا کر رہے ہو لیکن اس نے آج تک تمہاری کیا رعایت کی ہے جس کی بنا پر تم قیامت میں اس سے بہتری کی امیدلگائے بیٹھے ہو ؟‘‘آپ کی بات سے متأثر ہو کر اس نے عرض کی ، ’’اگر آپ میرے چار سوالوں کا جواب دے دیں تو میں اسلام قبول کر لوں گا ، پہلا :  یہ کہ خدا  عَزَّ وَجَلَّ  نے مخلوق کیوں بنائی ؟ دوسرا :  تخلیق کرنے کے بعد اس کو رزق کیوں دیا ؟ تیسرا :  رزق دینے کے بعد موت سے دوچار کیوں کیا؟ چوتھا :  مارنے کے بعد زندہ کرنے کی کیا حاجت ہے ؟ ‘‘

        آپ نے جواب دیا ، ’’ مخلوق کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ خالق کی پہچان ہو سکے ، رزق عطا کرنے میں حکمت یہ ہے کہ اس کی رزّاقی کا اندازہ کیا جاسکے ، موت سے اس کی صفت جباری وقہاری کا اظہار مقصود ہے ، بعد ِ موت زندگی عطا کرنے میں حکمت یہ ہے کہ اس کی قدرت کو تسلیم کیا جائے ۔‘‘یہ کہہ کرآپ بہت دیر تک آگ میں ہاتھ ڈالے بیٹھے رہے لیکن آپ کے دست مبارک پر آگ نے کچھ اثر نہیں کیا ۔ یہ دیکھ کر وہ آتش پرست فوراً مسلمان ہو گیا ۔(تذکرۃ الاولیائ، ج۱، صفحہ ۲۱۹)   

(57) ایک عالمِ باعمل کی انفرادی کوشش

        منقول ہے کہ والی مصراحمدبن طولون بڑاہی سفّاک اورخون ریزبادشاہ تھا۔ مگراس کے باوجود اسے مقدمات میں ظالم اورمظلوم کے درمیان عدْل کرنے کا بڑا جذبہ تھا۔ایک دِن اس کالڑکاعباس ایک گانے والی عورت کے ساتھ چلا جارہا  تھااوراُس کاغلام ہاتھ میں ’’سِتار‘‘لیٔ جارہاتھا۔جب ایک عالمِ باعمل نے یہ منظر دیکھا تو ایک دم نیکی کی دعوت پیش کرنے کاعظیم جذبہ ان کے سینے میں بیدارہوگیا۔غضب  وجلال میں بے قرارہوکردوڑپڑے اورغلام کے ہاتھ سے’’ستار‘‘چھین کرزمین پراس  طرح پٹخ دیاکہ وہ چورچورہوکربکھرگیا۔عبّاس نے غَضَب ناک ہوکراپنے باپ احمدبِن  طُولُون کی کچہری میں اُس حقّانی عالم پرمقدمہ دائر کردیا۔

        جب یہ پیکر ِعلم وعمل کچہری میں پہنچاتواحمدبن طولون نے آپ سے سوال کیا، ’’کیا واقعی تم نے ’’ستار‘‘کوتوڑاہے؟‘‘آپ نے فرمایا ، ’’ جی ہاں ۔‘‘یہ جواب سن کر احمد بن طولون نے تیوربدل کربڑے غصے میں پوچھا، ’’کیاتمہیں معلوم تھاکہ وہ ستارکس کاتھا؟‘‘آپ نے فرمایا، ’’ جی ہاں !وہ آپ کے فرزندعباس کاتھا۔‘‘احمدبن طولون نے پوچھا، ’’ پھربھی تم نے میرے اعزازکاکچھ خیال نہیں رکھا؟‘‘عالم صاحب اس کے رعب ِ شاہی کو ذرا بھی خاطر میں نہ لائے اور بھر پور خود اعتمادی سے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے فرمایا ،

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن