دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Infiradi Koshish Main 25 Hikayaat e Attaria | انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

book_icon
انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

پوچھا ، ’’مَافَعَلَ اللّٰہُ بِکَ ۔اللہ  تَعَالٰی نے تیرے ساتھ کیا معاملہ فرمایا ؟‘‘تو اس نے جواب دیا ، ’’اللہ   عَزَّ وَجَلَّ  نے مجھے اس کنیز کے بدلے ایک جنتی کنیز (یعنی حور)عطا فرمائی ہے جو مجھے شراب ِ طہور یہ کہہ کر پلاتی ہے کہ یہ اس کے بدلے میں پی لو جو تم نے دنیا میں چھوڑی تھی ۔‘‘(کتاب التوابین، ص۲۵۸ )

(50) گناہ کی ترغیب دینے والی پر انفرادی کوشش

         کچھ لوگوں نے ایک عورت کو ایک ہزار درہم کے بدلے اس بات پر تیار کیا کہ وہ حضرت سیدنا ربیع بن خثیم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کو بہکائے گی ۔ وہ عورت بن سنور کر آپ کے راستے میں کھڑ ی ہو گئی ۔ جب حضرت سیدنا ربیع بن خثیم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   مسجد سے نکلے تو وہ عورت چہرہ کھولے آپ کے سامنے آگئی ۔ آپ نے اس عورت سے فرمایا، ’’اگر تیرے جسم پر بخار طاری ہوجائے تو تمہارا رنگ روپ غائب ہوجائے اور تمہارے چہرے کی رونق جاتی رہے ، یاد کرو !وہ وقت کیسا ہوگا جب ملک الموت ں تشریف لاکر تمہاری روح قبض کریں گے؟‘‘ یہ سن کر اس عورت پر غشی طاری ہوگئی ۔ جب اسے ہوش آیا تو وہ سب برائیوں سے کنارہ کش ہو کر اپنے رب   عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت میں مشغول ہوگئی ۔ (کتاب التوابین ، ص۲۶۳)

(51) نصیحت کے طالب نوجوان پر انفرادی کوشش

        حضرت سیدنا ابراہیم ادھم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کی خدمت میں ایک نوجوان حاضر ہوا اور کہنے لگا، ’’میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے ، مجھے کچھ نصیحت ارشادفرمائیں جو مجھے گناہوں کو چھوڑنے میں معاون ہو۔‘‘آپ نے ارشاد فرمایا کہ، ’’اگر تم پانچ خصلتوں کو اپنا لو تو گناہ تمہیں کوئی نقصان نہ دیں گے اور ان کی لذت ختم ہوجائے گی ۔‘‘ اس نے آمادگی کا اظہار کیا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   نے فرمایا،

        ’’پہلی بات یہ ہے کہ جب تم گناہ کا ارادہ کرو تو اللہ  تَعَالٰی کا رزق مت کھاؤ۔‘‘ وہ نوجوان بولا، ’’پھر میں کھاؤں گا کہاں سے ؟ کیونکہ دنیا میں تو ہر شے اللہ   عَزَّ وَجَلَّ  کی عطا کردہ ہے ۔‘‘ آپ نے فرمایا، ’’کیا یہ اچھا لگے گا کہ تم رب تعالیٰ کا رزق بھی کھاؤ اور اس کی نافرمانی بھی کرو ؟‘‘ اس نوجوان نے کہا ، ’’نہیں ، دوسری بات بیان فرمائیے۔‘‘

  آپ نے فرمایا، ’’دوسری بات یہ ہے کہ جب تم کوئی گناہ کرنے لگو تو اللہ   عَزَّ وَجَلَّ  کے ملک سے باہر نکل جاؤ۔‘‘ وہ کہنے لگا ، ’’یہ تو پہلی بات سے بھی مشکل ہے کہ مشرق سے مغرب تک اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  ہی کی مملکت ہے ۔‘‘ آپ نے ارشاد فرمایا، ’’تو کیا یہ مناسب ہے کہ جس کا رزق کھاؤ یا جس کے ملک میں رہو ، اس کی نافرمانی کرو؟‘‘ نوجوان نے نفی میں سر ہلایا اورکہا، ’’تیسری بات بیان فرمائیں ۔‘‘

        آپ نے ارشاد فرمایا، ’’تیسری بات یہ ہے کہ جب تم کوئی گناہ کرو تو ایسی جگہ کرو جہاں تمہیں کوئی نہ دیکھ رہا ہو ۔‘‘ اس نے کہا، ’’حضور! یہ کیسے ہوسکتا ہے اللہ  تَعَالٰی تو ہر بات کا جاننے والا ہے ، کوئی اس سے کیسے چھپ سکتا ہے ؟‘‘ تو آپ نے فرمایا ، ’’ تو کیا یہ اچھا لگے گا کہ تم اس کا رزق بھی کھاؤ، اس کی مملکت میں بھی رہو اور پھر اسی کے سامنے اس کی نافرمانی بھی کرو ؟‘‘ نوجوان نے کہا، ’’ نہیں ، چوتھی بات بیان فرمائیں ۔‘‘

        آپ نے فرمایا، ’’چوتھی بات یہ ہے کہ جب ملک الموت ں  تمہاری روح قبض کرنے تشریف لائیں تو ان سے کہنا ، ’’کچھ دیر کے لئے ٹھہر جائیں تاکہ میں توبہ کر کے چند اچھے اعمال کرلوں ۔‘‘اس نے کہا ، ’’یہ تو ممکن ہی نہیں ہے کہ وہ اس مطالبے کو مان لیں ۔‘‘تو آپ نے ارشاد فرمایا، ’’جب تم جانتے ہوکہ موت یقینی ہے اور اس سے بچنا ممکن نہیں تو چھٹکارے کی توقع کیسے کر سکتے ہو؟‘‘ اس نے عرض کی ، ’’پانچویں بات ارشاد فرمائیں ۔‘‘

        آپ نے فرمایا، ’’پانچویں بات یہ ہے کہ جب  زَبانِیَہ آئے(یعنی عذاب کے فرشتے آئیں ) اور تجھے جہنم کی طرف لے جایا جائے تو مت جانا ۔‘‘ اس نے عرض کی ، ’’وہ نہیں مانیں گے اور نہ مجھے چھوڑیں گے ۔‘‘تو آپ نے ارشاد فرمایا، ’’تو پھر تم نجات کی امید کیسے رکھ سکتے ہو؟‘‘

        وہ نوجوان پکار اٹھا ، ’’مجھے یہ نصیحت کافی ہے ، اب میں اللہ  تَعَالٰی سے معافی مانگتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں ۔‘‘اس کے بعد وہ نوجوان مرتے دم تک عبادت میں مشغول رہا۔

 (کتاب التوابین ، ص۲۸۵)

(52) مفلسی کی شکایت کرنے والے پر انفرادی کوشش

        ایک شخص نے کسی بزرگ کی خدمت میں اپنی غریبی اور مفلسی کی شکایت کی تو آپ نے ارشاد فرمایا ’’کیا تو اس بات کے لئے تیار ہے کہ اپنی آنکھ دے دے اور دس ہزار درہم لے لے؟‘‘ اس نے عر ض کی ’’ہر گز نہیں ۔‘‘ آپ نے فرمایا ’’اچھا اپنے ہاتھ دے دے اور دس ہزار درہم لے لے۔‘‘ اس نے عرض کی ’’یہ بھی منظور نہیں ۔‘‘ فرمایا ’’اچھا اپنے کان دے دے اور دس ہزار درہم لے لے۔‘‘ اس نے عرض کی ’’یہ بھی منظور نہیں ۔‘‘ فرمایا ’’اچھا اپنے پیر دے دے اور دس ہزار درہم لے لے۔‘‘ اس نے عرض کی ’’یہ بھی قبول نہیں ۔‘‘ اس پر آپ نے ارشاد فرمایا کہ چالیس ہزار درہم کا مال تیرے پاس موجود ہے اور تو پھر بھی مفلسی کا شکوہ کر رہا ہے؟‘‘(کیمیائے سعادت، ج۲، ص۷۰۵ )

(53) ایک نوجوان پر انفرادی کوشش

        حضرت سیِّدُنَا عبداللہ  بن محمد بلوی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں :  ’’میں حضرت سیِّدُنا امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ  الکافیکے ساتھ بغداد کے کسی علاقے میں تھا۔آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے ایک نوجوان کودیکھاجو اچھے طریقے سے وضو نہ کر رہا تھا۔ تو اُسے ارشاد فرمایا :  ’’اے لڑکے! اپنا وضو ٹھیک کر، اللہ  عَزَّ وَجَلَّ    دُنیاو آخرت میں تجھ پر احسان فرمائے گا۔‘‘پھر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  تشریف لے گئے۔  نوجوان نے جلدی سے وضو مکمل کیا اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے جا ملا۔وہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کو پہچانتا نہ تھا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  اس کی طرف متوجہ ہوئے اور استفسار فرمایا :  ’’کیا کوئی کام ہے؟‘‘عرض کی :  ’’جی ہاں ! مجھے بھی وہ علم سکھائیے جو اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  نے آپ کو سکھایاہے۔‘‘ تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے فرمایا : ’’جان لے! جس نے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی معرفت پالی وہ نجات پاگیا۔جس نے اپنے دین کے معاملے میں خوف کیا وہ تباہی سے بچ گیا۔ جس نے دُنیا میں زُہد اختیار کیاتو کل (بروزِ قیامت)جب وہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ   کی طرف سے اس کا ثواب دیکھے گا تو اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں گی۔‘‘ (پھر فرمایا) ’’کیا تجھے کچھ مزید نہ بتاؤں ؟‘‘اس نے عر ض کی :  ’’جی ہاں ! ضرور بتائیے۔‘‘تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے ارشاد فرمایا : ’’جس میں تین خوبیاں جمع ہو گئیں اس کا ایمان مکمل ہو گیا :  ٭جو نیکی کا حکم دے اور خود بھی اس پر عمل کرے ٭جو برائی سے منع کرے اور خود بھی اس سے بازرہے اور ٭جو حدودِ الٰہی عَزَّ وَجَلَّ   کی حفاظت کرے۔‘‘ پھر ارشاد فرمایا :  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن