دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Infiradi Koshish Main 25 Hikayaat e Attaria | انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

book_icon
انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

میرے ہاتھ میں تھما دیں تاکہ میدان ِ محشر میں میرے مومن ہونے کا ثبوت بن سکے ۔ یہ وصیت کرنے کے بعد اس نے کلمہ شہادت پڑھا اور اس کی روح قفس ِ عنصری سے پرواز کر گئی ۔ آپ نے اس کی وصیت پر کامل طور پر عمل کیا ۔

        اسی شب آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   نے خواب میں دیکھا کہ وہ بہت قیمتی لباس اور نقش ونگار سے مزین تاج پہنے جنت کی سیر میں مصروف ہے ۔ جب آپ نے اس سے پوچھا کہ ، ’’تجھ پر کیا گزری ؟‘‘ اس نے عرض کی ، ’’خدا  عَزَّ وَجَلَّ  نے میری مغفرت فرما دی اور مجھے ایسے ایسے انعامات سے نوازا کہ میں بتا نہیں سکتا ، لہذا! اب آپ پر کوئی بار نہیں اوریہ عہد نامہ واپس لے لیجئے کیونکہ اب مجھے اس کی حاجت نہیں ۔‘‘ جب آپ بیدار ہوئے تو وہ عہد نامہ آپ کے ہاتھ میں موجود تھا ۔ آپ نے اس کامیابی پر اللہ  تَعَالٰی کا شکر ادا کیا ۔(تذکرۃ الاولیاء، ج۱، صفحہ ۴۱)

(46) خلیفہ پر انفرادی کوشش

        حضرت سیدنا شقیق بلخی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سفرِحج کے دوران جب بغداد پہنچے تو خلیفہ ہارون رشید نے آپ کی دعوت کی اور بہت احترام سے پیش آیا اور آپ سے کچھ نصیحتیں کرنے کی درخواست کی ۔ آپ نے ارشاد فرمایا، ’’تم خلفائے راشدین کے نائب ہو اور اللہ   عَزَّ وَجَلَّ  تم سے علم وحیاء اور صدق وعدل کے بارے میں باز پرس کرے گا ، … اس نے تمہیں شمشیر وتازیانہ اور دولت اس لئے عطاکئے کہ تم دولت کو ضرورت مندوں میں تقسیم کرو اور تازیانے سے شریعت کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دو اور تلوار کے ذریعے خون کرنے والوں کا خون بہا دو ، … اگر تم نے اس پر عمل نہ کیا تو روزِ حشر تمہیں اہل ِ جہنم کا سردار بنا دیا جائے گا ، … تمہاری مثال دریا جیسی ہے اور عُمّال وحُکّام اس سے نکلنے والی نہریں ہیں ، لہذا! تمہارا فرض ہے کہ عادلانہ طریقے سے حکومت کرو کہ اس کا عکس تمہارے ماتحت لوگوں پر بھی پڑے کیونکہ نہریں دریا کے تابع ہوا کرتی ہیں (یعنی جو کچھ دریا میں ہوتا ہے وہی نہروں میں آتا ہے ۔)‘‘

        پھر آپ نے خلیفہ سے سوال کیا ، ’’اگر تم ریگستان میں پیاس سے تڑپ رہے ہو اور کوئی شخص تمہیں ایک گلاس پانی کے بدلے نصف حکومت بطور ِ معاوضہ طلب کرے تو کیا تم اسے قبول کر لو گے ؟‘‘ خلیفہ نے جواب دیا ، ’’یقینا قبول کرلوں گا ۔‘‘ پھر آپ نے دوسرا سوال کیا ، ’’اگر اس پانی کو استعمال کرنے کے بعد تمہارا پیشاب بند ہوجائے اور تمہیں شدید تکلیف محسوس ہو ، ایسے میں کوئی طبیب تم سے علاج کے معاوضہ میں آدھی سلطنت مانگے تب تم کیا کرو گے ؟‘‘ ہارون رشید نے جواب دیا ، ’’میں آدھی سلطنت اس کے حوالے کردوں گا ۔‘‘ یہ سن کر آپ نے ارشاد فرمایا ، ’’اس حکومت پر کیا اِترانا جس کی قیمت محض چند گھونٹ پانی اور اس کا پیشاب ہو ۔‘‘ یہ جواب سن کر ہارون رشید بہت دیر تک روتا رہا اور بصد احترام آپ کو رخصت کیا ۔(تذکرۃ الاولیائ، ج۱، صفحہ ۱۴۰)

(47) ایک رئیس پر انفرادی کوشش

         ایک رئیس ، حضرت سیدنا عثمان ِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے قلبی عناد رکھتا تھا اور (معاذ اللہ   عَزَّ وَجَلَّ ) آپ کو یہودی تک کہہ جایا کرتا تھا ۔ امام اعظم ابوحنیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے ایک مرتبہ اس سے فرمایا ، ’’میں تیری بیٹی کی شادی ایک یہودی کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں ۔‘‘ یہ سن کر اس نے غصے سے کہا ، ’’آپ مسلمانوں کے امام ہو کر ایسی بات کرتے ہیں ؟ میں تو ایسی شادی کو قطعاً حرام تصور کرتا ہوں ۔‘‘ آپ نے فرمایا، ’’ تیرے حرام جاننے سے کیا فرق پڑتا ہے جبکہ حضور اکرم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے اپنی دو صاحبزادیاں (معاذ اللہ   عَزَّ وَجَلَّ )ایک ’’یہودی‘‘ کے نکاح میں دے دیں ؟‘‘ وہ رئیس آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کا اشارہ سمجھ گیا اور توبہ کر کے اپنے برے خیالات سے باز آگیا ۔(تذکرۃ الاولیاء، ج۱، صفحہ ۱۷۹)   

(48) ایک کنیز کی انفرادی کوشش

        حضرت سیدنا عبداللہ  بن مرزوق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   پہلے پہل دنیا ہی میں مشغول رہا کرتے تھے۔ ایک دن انہوں نے شراب پی اور مدہوشی کی حالت میں مزامیر سننے میں مشغول رہے یہاں تک کہ ظہر ، عصر اور مغرب کی نماز بھی نہ پڑھ سکے ۔ حالانکہ ان کی کنیز ہر نماز کے لئے کہنے آتی رہی ۔ پھر جب نمازِعشاء کا وقت بھی نکلنے لگا تو وہ ایک انگارہ اٹھا لائی اور آپ کے پاؤں پر رکھ دیا ۔آپ شدتِ تکلیف سے تڑپ اٹھے اور پوچھا ، ’’یہ کیا ہے؟‘‘ کنیز نے جواب دیا ، ’’یہ تو دنیا کی آگ ہے ، آخرت کی آگ کیسے برداشت ہو گی؟‘‘یہ سن کر آپ بہت روئے اور نماز کے لئے کھڑے ہوگئے ۔ بعد میں اپنی دولت راہِ خدا  عَزَّ وَجَلَّ  میں صدقہ کر کے یادِ الٰہی  عَزَّ وَجَلَّ  میں مشغول ہوگئے ۔ (کتاب التوابین ، ص۱۶۲)

(49) غفلت کا شکار ہونے والے پر انفرادی کوشش

        حضرت علی بن حسین علیہ الرحمۃ کہتے ہیں کہ ہمارا ایک پڑوسی بہت زیادہ عبادت گزار تھا ۔ وہ اس قدر نمازیں پڑھا کرتا کہ اس کے قدم سوج جاتے اور اتنا روتا کہ اس کی بینائی کمزور ہوگئی ۔ ایک مرتبہ اس کے گھر والوں اور لوگوں نے مل کر اسے شادی کرنے کا مشورہ دیا۔ یہ سن کر اس نے ایک کنیز خرید لی ۔ یہ کنیز نغمہ سرائی کی شوقین تھی لیکن اس عابد کو یہ بات معلوم نہ تھی ۔ایک دن عابد اپنی عبادت گاہ میں کھڑا نماز پڑھ رہا تھا کہ کنیز نے بلند آواز میں گانا شروع کردیا ۔ گانے کی آواز سن کر عابد بے چین ہوگیا ۔ اس نے عبادت میں لگے رہنے کی بہت کوشش کی مگرناکام رہا ۔ آخر ِ کار کنیز اس سے کہنے لگی ، ’’ میرے آقا! تمہاری جوانی ڈھلنے کو ہے ، تم نے عین جوانی میں دنیا کی لذتوں کو چھوڑ دیا ، اب تو مجھ سے کچھ فائدہ اٹھا لو۔‘‘ یہ بات سن کر عابد عبادت چھوڑ کر اس کے ساتھ لذتوں میں مشغول ہوگیا ۔ جب اس کے بھائی کو یہ بات پتہ چلی تو اس نے اپنے بھائی کو (نیکی کی دعوت پر مشتمل )ایک خط لکھا،

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

        یہ خط ایک مشفِق وناصح اور طبیب دوست کی طرف سے اس شخص کی طرف ہے جس سے حلاوتِ ذکر اور تلاوت ِ قرآن کی لذت سلب ہو گئی ، جس کے دل سے خشوع اور اللہ   عَزَّ وَجَلَّ کا خوف جاتا رہا ۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ تم نے ایک کنیز خریدی ہے جس کے بدلے اپنا ، ’’حصۂ آخرت ‘‘ بیچ دیا ہے ، …تم نے کثیر کو قلیل کے بدلے اور قرآن کو نغمات کے بدلے بیچ دیا، … میں تمہیں ایسی شے سے ڈراتا ہوں جو لذّات کو توڑنے والی ، شہوتوں کو ختم کرنے والی ہے ، … جب وہ آئے گی تو تیری زبان گنگ ہوجائے گی ، اعضاء کی مضبوطی رخصت ہوجائے گی اورتجھے کفن پہنایا جائے گا ، … تیرے اہل وعیال اور پڑوسی تجھ سے وحشت کھائیں گے ، … میں تمہیں اس چنگھاڑ سے ڈراتا ہوں جب لوگ بادشاہ جبار  عَزَّ وَجَلَّ  کی ہیبت سے گھٹنوں کے بل گر جائیں گے ، … میرے بھائی !میں تمہیں اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کے غضب سے ڈراتا ہوں ۔‘‘

        پھر یہ خط لپیٹ کر اس کے پاس بھیج دیا ۔ جب اس عابد کو یہ خط ملا وہ رقص وسرور کی محفل میں تھا ۔ یہ خط پڑھتے ہی اس کے منہ سے جھاگ نکلنے لگا ۔ وہ ساری لذت بھول کر اس محفل سے اٹھا اور شراب وغیرہ کے برتن توڑ دئیے ۔کنیز کو آزاد کر نے کے بعد قسم کھائی کہ اب نہ کھانا کھائے گا اور نہ ہی سوئے گا ۔ جب اس کا انتقال ہوگیا تو خط لکھنے والے بھائی نے اسے خواب میں دیکھا اور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن