اپنے بھانجے پر انفرادی کوشش
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Infiradi Koshish Main 25 Hikayaat e Attaria | انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

book_icon
انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ عطاریَّہ

قبول فرما لیں تو کرم نوازی ہوگی۔‘‘آپ نے فرمایا، ’’تجھ پر بے حد افسوس ہے ، میری ساری نصیحتیں بے کار گئیں ۔میں تو تجھے نجات کا راستہ دکھا رہا ہوں اور تو مجھے ہلاکت میں گرانا چاہتا ہے۔یہ مال مستحقین کو ملنا چاہیئے اور تو اسے ایک غیرمستحق کو دے رہا ہے۔‘‘یہ کہہ کر عبادت میں مشغول ہوگئے۔ (تذکرۃ الاولیاء۔ج۱، صفحہ ۸۰)

( 40) اپنے بھانجے پر انفرادی کوشش

          حضرت سہل بن عبداللہ  تستری رحمۃ اللہ  علیہ تین سال کی عمر میں ہی اپنے ماموں کے ہمراہ مشغول عبادت ہوگئے تھے۔آپ کے ماموں نے اولاًتلقین فرمائی کہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے یہ کلمات ایک بار پڑھ لیا کرو، ’’اَللّٰہُ مَعِیَ اَللّٰہُ نَاظِرِیْ اَللّٰہُ شَاھِدِیْ۔یعنی اللہ  میرے ساتھ ہے، اللہ  مجھے دیکھنے والا ہے، اللہ  مجھ پر گواہ ہے۔‘‘جب آپ اس پر عامل ہوگئے، توارشاد فرمایا، ’’اب اسے روزانہ سات بار پڑھا کرو۔‘‘جب سات مرتبہ پڑھنے پر بھی عمل کی سعادت حاصل کر لی، تو اس کی تعداد پندرہ کروا دی۔پھر آپ تاحیات اس پر عامل رہے۔‘‘(تذکرۃ الاولیاء، ج۱، صفحہ ۲۲۸)

(41) ایک راہ گیر پر انفرادی کوشش

         حضرت سیدنا ابراہیم بن بشار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ    فرماتے ہیں کہ میں سیدنا ابویوسف فسولی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے ہمراہ شام جارہا تھا کہ راستے میں ایک شخص اچھل کر ان کے سامنے آیا اور سلام کرنے کے بعد عرض کرنے لگا ، ’’ اے ابویوسف ! مجھے کچھ نصیحت فرمائیے جسے میں یاد رکھ سکوں ۔‘‘ یہ سن کر آپ رو پڑے اور(نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے) فرمایا، ’’ اے بھائی ! بے شک شب وروز کا آنا جانا تیرے بدن کے گُھلنے ، تیری عمر کے ختم ہونے اور تیری موت کے آنے میں تیزی پیدا کرتا ہے ۔اس لئے میرے بھائی تمہیں چاہئیے کہ تم ہرگز مطمئن نہ ہو یہاں تک کہ تمہیں معلوم ہوجائے کہ تمہارا ٹھکانہ کہا ں ہے ؟(جنت میں یا جہنم میں ؟ )تمہارا انجام کیا ہوگا ؟ (کامیابی یا ناکامی ؟) تمہارا رب عَزَّ وَجَلَّ  تم سے تمہاری معصیت وغفلت کی وجہ سے ناراض ہے یا اپنے فضل ورحمت کے سبب تم سے راضی ہے ؟ اے ضعیف انسان!(یاد رکھ) تُو گزرے ہوئے ایام میں ایک ناپاک قطرہ تھا اور آنے والے وقت میں سڑے ہوئے مردار کی طرح ہوگا ۔ اگر تجھے یہ نصیحت کافی نہیں تو عنقریب وہ وقت آئے گا جب تُو قبر میں جائے گا ، پھر تجھے یہ سب باتیں معلوم ہوجائیں گی ، اس وقت تُو اپنے کئے پرشرمندہ ہوگالیکن ندامت کام نہ آئے گی ۔‘‘

        یہ کہہ کر آپ رونے لگے اوروہ شخص آپ کو روتا دیکھ کر رونے لگا ۔ ان دونوں کو روتا دیکھ کر میں بھی رونے لگا یہاں تک کہ وہ دونوں بے ہوش ہو کر گر گئے ۔

(ذم الھوٰی، الباب الخمسون، ص۵۰۰)

(42) اپنے بھائی پر انفرادی کوشش

           حضرت سیدنا امام اوزاعی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   نے(بذریعہ تحریر نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے) اپنے بھائی کو خط میں لکھا کہ ، ’’یاد رکھو! تمہیں ہر طرف سے گھیر لیا گیا ہے (یعنی تم احکامِ شرعی کے پابند ہو )، اور تمہیں دن رات (موت کی منزل کی طرف ) ہانکا جارہا ہے ۔ پس تم اللہ  تَعَالٰی اور اس کی بارگاہ میں حاضری سے ڈرتے رہو اور دمِ واپسی تک اس پر قائم رہو۔  والسلام ‘‘    

(ذم الھوٰی، الباب الخمسون، ص۴۹۹)

(43) حضرت سیدنا جنید بغدادی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کی انفرادی کوشش

          ایک شخص کسی حسین نوجوان یہودی کو دیکھنے میں مشغول تھا کہ حضرت سیدنا جنید بغدادی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   آن پہنچے ۔ وہ شخص آپ سے کہنے لگا، ’’ایسی حسین صورت بھی جہنم میں جلے گی ؟‘‘ آپ نے(نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے) فرمایاکہ، ’’اس پر نگاہ ڈالنا بھی نفسانی خواہش کے سبب ہے ، اگر عبرت کا حصول ہی مقصود ہے تو دنیا میں اور بھی بہت سی چیزیں ہیں ۔‘‘

(تذکرۃ الاولیاء، ج۲ ، ص ۵۳ )  

(44) بذریعہ تحریر انفرادی کوشش 

         ایک مرتبہ حضرت سیدنا عمر بن العزیز رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   نے حضرت سیدنا حسن بصری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کی خدمت میں بذریعہ مکتوب درخواست کی کہ’’ مجھے کوئی ایسی نصیحت فرمائیے جو میرے تمام کاموں میں مدد گار ثابت ہو۔‘‘ آپ نے اس کے جواب میں لکھا ، ’’اگر اللہ  تَعَالٰی تمہارا معاون نہیں ہے تو پھر کسی سے بھی امداد کی توقع نہ رکھو، اس دن کو بہت نزدیک تصور کرو جس دن ساری دنیا فناہوجائے گی اور صرف آخرت باقی رہے گی ۔‘‘(تذکرۃ الاولیاء، ج۱، صفحہ ۳۹)

(45) ایک آتش پرست پر انفرادی کوشش

        شمعون نامی ایک آتش پرست حضرت سیدنا حسن بصری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کا پڑوسی تھا ۔ جب اس کے انتقال کا وقت قریب آیا تو آپ اس کے پاس گئے اور دیکھا کہ اس کا سارا جسم آگ کے دُھویں کی وجہ سے سیاہ پڑ گیا ہے ۔ آپ نے اسے اسلام قبول کرنے کی دعوت پیش کی اور رحمت الٰہی  عَزَّ وَجَلَّ کی امید دلائی ۔ اس نے عرض کی کہ ، ’’میں تین چیزوں کی وجہ سے اسلام سے دور ہوں ، پہلی :  جب دنیا مسلمانوں کے اعتقاد میں بہت بری شے ہے تو پھر تم لوگ اس کے حصول کی جستجو کیوں کرتے ہو؟ دوسری :  موت کو یقینی تصور کرنے کے باوجود اس کے لئے تیاری کیوں نہیں کرتے ؟ تیسری :  تمہارے کہنے کے مطابق دیدارِ الٰہی  عَزَّ وَجَلَّ بہت بڑی نعمت ہے تو پھر تم دنیا میں اس کی مرضی کے خلاف کام کیوں کرتے ہو؟‘‘

        آپ نے ارشاد فرمایا، ’’ ان سب چیزوں کا تعلق تو افعال وکردار سے ہے لیکن تم غور کرو کہ آتش پرستی میں وقت ضائع کر کے تمہیں کیا حاصل ہوا ؟ مؤمن خواہ جیسا بھی ہو کم از کم اللہ   عَزَّ وَجَلَّ کی وحدانیت کو تو تسلیم کرتا ہے ۔تم نے سترسال اس آگ کو پوجا ہے اس کے باوجود اگر ہم آگ میں کودیں تو یہ ہم دونوں کو برابر جلائے گی یا تیرا اس کی عبادت کرنا تجھے بچا لے گا ؟ لیکن میرے مولیٰ  عَزَّ وَجَلَّ  میں یہ طاقت ہے کہ اگر وہ چاہے تو یہ آگ مجھے ذرہ برابر نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔‘‘ یہ فرما نے کے بعد آپ نے اپنے ہاتھ میں آگ کو اٹھا لیا لیکن اس نے آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچایا ۔ یہ دیکھ کر شمعون بڑا متاثر ہوا اور عرض کرنے لگا کہ ’’میں ستر سال آتش پرستی میں مبتلاء رہا ، اب آخری وقت میں کیا مسلمان ہوں گا؟‘‘

        لیکن آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   نے اس کی ڈھارس بندھائی اور مسلمان ہوجانے کی ترغیب دیتے رہے ۔ آخر کار اس نے عرض کی، ’’میں اس شرط پر مسلمان ہوسکتا ہوں کہ آپ مجھے یہ عہد نامہ لکھ کر دیں کہ میرے مسلمان ہوجانے کے بعد اللہ  تَعَالٰی میرے تمام گناہوں کی بخشش فرما دے گا ۔‘‘ آپ نے اسی مضمون کا عہد نامہ لکھ کر اس کے حوالے کر دیا ۔ لیکن اس نے کہا ، ’’اس پر عادل لوگوں کی گواہی بھی درج کروائیے۔‘‘ آپ نے اس کا یہ مطالبہ بھی پورا کردیا ۔ اس کے بعد وہ مسلمان ہوگیا اور وصیت کی کہ میرے مرنے کے بعد مجھے آپ ہی غسل دیجئے گا اور یہ عہد نامہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن