دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Imtihan Ki Tayyari Kaisay Karain? | امتحان کی تیاری کیسے کریں؟

book_icon
امتحان کی تیاری کیسے کریں؟

نما یاں پوزیشن کیسے لی جا ئے ؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

             اس سلسلے میں سب سے پہلے اپنے دل پر غور کر لیا جائے کہ کہیں آپ اس لئے تو پوزیشن(Position) نہیں لینا چاہتے کہ اپنے مد مقابل طالب علم کو نیچا دکھا سکیں یا سب پر اپنی برتری ظاہر کر سکیں یا آپ کو شہرت حاصل ہوجائے ؟اگر خدانخواستہ جواب ہاں میں ملے تو محنت ترک کرنے کی بجائے فوراً اپنی نیت کو درست کر لیں مثلاًرضائے الہی کوپیش نظر رکھتے ہوئے یوں نیت کریں کہ ’’میرے استاذ محترم یا والدین یا پیرومرشد کا دل خوش ہوجائے گااور وہ مجھے دعائیں دیں گے ، ‘‘کیونکہ اُخروی فائدے کے حصول کے لئے مذکورہ ہستیوں کا دل خوش کرنے کے لئے کوئی کام کرنا اخلاص کے منافی نہیں جیسا کہ حدیث ِمبارکہ میں ہے ، ’’جس نے میرے بعد کسی مسلمان کا دل خوش کیا اس نے مجھے میری قبرِ انور میں خوش کیا اور جس نے مجھے خوش کیا ، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن خوشی عطا فرمائے گا  ۔ ‘‘واللہ اعلم بالصواب(کنزالعمال ، کتاب الزکوۃ ، ج۶، ص۱۸۴، رقم الحدیث:۱۶۴۰۹ مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)

            نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء اسلامی بھائیوں کو چاہئے تمام پرچوں پر یکساں توجہ دیں کہ ہر مضمون میں اچھے نمبر لے کر ہی وہ اس دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ اگر  کوئی پرچہ کمزور رہ جائے تو ہمت نہ ہاریں کہ عین ممکن ہے کہ آپ کے مدمقابل کا بھی کوئی پرچہ کمزور رہ گیا ہواور آپ ابھی تک اس دوڑ سے خارج نہ ہوئے ہوں ۔

پڑھائی میں برکت کا مد نی نسخہ

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

            جو طلباء اسلامی بھائی اپنی پڑھائی میں برکت کے خواہش مند ہوں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے علاقے میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچائیں اوراس سلسلے میں بڑھ چڑھ کر بارہ مدنی کاموں میں حصہ لیں مثلاً ابوابِ فیضان سنت کا درس دینا، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنا، مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھنا یا پڑھانا ، مدنی قافلوں میں سفر کرنا، اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کرنا وغیرہ ۔ کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ امتحانات میں نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں میں اکثریت ان طلباء کی ہوتی ہے جو اسلامی بھائی اپنے جامعہ کے علاقے میں بڑھ چڑھ کر مدنی کام کرتے ہیں  ۔

مد نی گزارش

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

            الحمد للہ عَزَّ وَجَلَّ  !بانی ٔدعوتِ اسلامی، شیخ طریقت، امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی نے ہمیں اپنے شب وروز شریعت کے مطابق گزارنے کے لئے ۷۲ مدنی انعامات عطا فرمائے ہیں  ۔ ہمیں چاہئیے کہ ان انعامات پر عمل کریں اور باکردار مسلمان بننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے مدنی انعامات کا کارڈ حاصل کریں اورروزانہ فکرمدینہ یعنی اپنے محاسبے کے ذریعے کارڈ پر کر کے ہر مدنی یعنی قمری ماہ کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں کے مدنی انعامات کے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیں  ۔ ان شاء اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! ہماری زندگی میں حیرت انگیز طور پر مدنی انقلاب برپا ہوگا  ۔

            دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے لئے عاشقان ِ رسول کے بے شمار مدنی قافلے شہر بہ شہر گاؤں بہ گاؤں سفر کرتے رہتے ہیں ، آپ بھی راہِ خدا میں سفر کرکے اپنی آخرت کے لئے نیکیوں کا ذخیرہ اکٹھا کیجئے ۔ اپنی روزمرہ کی دنیاوی مصروفیات ترک کرکے اپنے گھر والوں اور دوستوں کی صحبت چھوڑ کر جب ہم ان مدنی قافلوں میں سفر کریں گے تو ان مدنی قافلوں میں سفر کے دوران ہمیں اپنے طرزِزندگی پر دیانت دارانہ غوروفکر کا موقع میسر آئے گا ، اپنی آخرت کو بہتر سے بہتر بنانے کی خواہش دل میں پیدا ہوگی، جس کے نتیجے میں اب تک کئے جانے والے گناہوں کے ارتکاب پر ندامت محسوس ہوگی ، ان گناہوں کی ملنے والی سزاؤں کا تصور کر کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے ، دوسری طرف اپنی ناتوانی وبے کسی کا احساس دامن گیر ہوگااوراگر دل زندہ ہوا توخوفِ خدا کے سبب آنکھوں سے بے اختیار آنسوچھلک کررخساروں پر بہنے لگیں گے ۔

            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ان مدنی قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں فحش کلامی اور فضول گوئی کی جگہ زبان سے درود ِ پاک جاری ہوجائے گا ، یہ تلاوت قرآن ، حمد ِ الٰہی اور نعت ِرسول کی عادی بن جائے گی ، دنیا کی محبت سے ڈوبا ہوا دل آخرت کی بہتری کے لئے بے چین ہوجائے گا ۔ ان شاء اللہ عزوجل

            اس کے علاوہ اپنے اپنے شہروں میں ہونے والے دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندیٔ وقت کے ساتھ شرکت فرما کر خوب خوب سنتوں کی بہاریں لُوٹیں  ۔                          

الحمدللہ رب العٰلمین

تمت بالخیر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن