دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Imtihan Ki Tayyari Kaisay Karain? | امتحان کی تیاری کیسے کریں؟

book_icon
امتحان کی تیاری کیسے کریں؟

            {4}حضرت سیدنا شاہ عبدالحق محدث دہلوی علیہ الرحمۃ اپنی کتب بینی کا حال بتاتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں ، ’’ مطالعہ کرنا میرا شب وروز کا مشغلہ تھا ۔ بچپن ہی سے میرا یہ حال تھا کہ میں نہیں جانتا تھا کہ کھیل کود کیا ہے ؟آرام وآسائش کے کیا معانی ہیں ؟ سیر کیا ہوتی ہے ؟بارہا ایسا ہوا کہ مطالعہ کرتے کرتے آدھی رات ہوگئی تو والد ِ محترم سمجھاتے ، ’’بابا ! کیا کرتے ہو؟‘‘یہ سنتے ہی میں فوراً لیٹ جاتا اور جواب دیتا ، ’’سونے لگا ہوں  ۔ ‘‘ پھر جب کچھ دیر گزر جاتی تو اٹھ بیٹھتا اور پھر سے مطالعے میں مصروف ہوجاتا ۔  بسا اوقات یوں بھی ہوا کہ دوران ِ مطالعہ سر کے بال اور عمامہ وغیرہ چراغ سے چھو کر جھلس جاتے لیکن مطالعہ میں مگن ہونے کی وجہ سے پتہ نہ چلتا  ۔ ‘‘(اشعۃ اللمعات، جلد اول ، مقدمہ ، ص۷۲، مطبوعہ فرید بک اسٹال لاہور)

            {5}امام اہل سنت مجدد ِ دین وملت الشاہ مولانا احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کے شوقِ مطالعہ اور ذہانت کا بچپن ہی میں یہ عالم تھا کہ استاذسے کبھی چوتھائی کتاب سے زیادہ نہیں پڑھی بلکہ چوتھائی کتاب استاذسے پڑھنے کے بعد بقیہ تمام کتاب کا خود مطالعہ کرتے اور یاد کر کے سنا دیا کرتے تھے  ۔ (حیات اعلیٰ حضرت ، ج ۱، ص۷۰، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

            اسی طرح دو جلدوں پر مشتمل عقود الدریہ جیسی ضخیم کتاب فقط ایک رات میں مطالعہ فرمالی  ۔ (حیاتِ اعلیٰ حضرت ، ج۱، ص۲۱۳)

            {6}  محدث ِ اعظم پاکستان حضرت مولانا سردار احمد علیہ الرحمۃ کو مطالعے کا اتنا شوق تھا کہ مسجد میں نمازِ باجماعت میں کچھ تاخیر ہوتی تو کسی کتاب کا مطالعہ کرنا شروع کر دیتے ۔  جب آپ منظر الاسلام بریلی شریف میں زیر ِ تعلیم تھے تو ساتھی طلباء کے سوجانے کے بعد بھی محلہ سوداگران میں لگی لالٹین کی روشنی میں اپناسبق یاد کیا کرتے تھے ۔  آپ کے اساتذہ کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے آپ کے کمرے میں لالٹین کا بندوبست کردیا  ۔ (سیرت ِ صدرالشریعہ، ص۲۰۱، مطبوعہ مکتبۂ اعلیٰ حضرت لاہور)

            {7} بانی ٔ دعوتِ اسلامی ، شیخ طریقت امیرِ اہلِ سنت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی اس قدر منہمک ہوکر مطالعہ فرماتے ہیں کہ بارہا ایسا ہوا کہ کتاب گھر کے اسلامی بھائیوں میں سے کوئی اسلامی بھائی کسی مسئلے کے حل کے لئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے لیکن مطالعے میں مصروف ہونے کی بناء پر آپ کو اس کی آمد کی خبر نہ ہوئی اور کچھ دیر بعد اتفاقاً نگاہ اٹھائی تو اس اسلامی بھائی نے اپنا مسئلہ عرض کیا ۔  آپ نہ صرف خود مطالعے کا شوق رکھتے ہیں بلکہ اپنے مریدین ومتوسلین ومحبین کو بھی دینی کتب بالخصوص فتاوی رضویہ ، بہار شریعت ، تمہیدالایمان ، منہاج العابدین اور نصاب ِ شریعت کے مطالعہ کی ترغیب دلاتے رہتے ہیں  ۔

کتنی مرتبہ د ہرائی کریں ؟

 

 

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

                         اس سوال کے جواب کا انحصار اس بات پر ہے کہ امتحانات میں کتنا عرصہ باقی ہے ۔ لہذا ! اگر وقت میں وسعت ہو تو امتحانات سے قبل کم ازکم دومرتبہ تمام اسباق کی دہرائی کر لیں  ۔ دہرائی کر چکنے کے بعد کوشش کر کے سابقہ امتحانی پرچہ جات کو حل کرنا بے حد مفید ہے  ۔

 

 

امتحان د ینے کا طریقہ

 

 

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

            جب امتحانات کا آغاز ہونے والا ہوتو درجِ ذیل گزارشات پر عمل کرنے کی کوشش کریں ، …

            (1) کسی بھی مضمون کے پرچہ (Paper)سے ایک دن قبل اس کی اجمالی طور پر دہرائی کر لیں ۔

            (2) جس تاریخ کو پرچہ ہو ، اس میں ساری رات جاگنے سے گریز کریں ۔ کیونکہ ساری رات جاگنے کی صورت میں صبح پرچہ دیتے وقت تھکن کا احساس غالب رہے گا اور ذہن پر غنودگی چھائی رہے گی جس کی وجہ سے ساری محنت پر پانی پھر سکتا ہے  ۔

            (3) جب امتحان دینے کے لئے جائیں توغسل یا کم ازکم وضو کر کے جائیں ، اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ذہن بھی فریش رہے گا  ۔

            (4) جانے سے پہلے ہلکا پھلکا ناشتہ ضرور کر لیں ۔ خالی پیٹ امتحان دینے جائیں گے تو پرچہ دیتے وقت توانائی صرف ہوگی جس کے نتیجے میں آپ کو نقاہت (Weakness)کا احساس ہوگا اور ذہن بھی ٹھیک طرح سے کام نہ کر سکے گا  ۔

            (5)  امتحانی مرکز(Examination Centre) کے لئے روانہ ہونے سے پہلے وہ اشیاء ضرور لے لیں جن کی دوران ِ امتحان ضرورت پڑتی ہے مثلاًقلم ، مارکر، روشنائی ، اریزر(eraser)، اسکیل ، رولنمبر سلپ وغیرہ  ۔

            (6) پہلے دن امتحانی مرکز میں ذرا جلدی چلے جائیں تاکہ کسی قسم کی پیچیدگی سے بچا جاسکے  ۔

            (7) امتحانی مرکزپہنچنے کے بعد اپنے بیٹھنے کی جگہ معلوم کر لیں ۔

            (8) پرچہ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے ذہن کو آرام دینے کے لئے کتاب وغیرہ کا مطالعہ ترک کر دیں ۔

            (9) غیر ضروری گفتگو میں مشغول ہونے کی بجائے درود پاک پڑھتے رہیں  ۔

            (10)  ذہن پر کسی قسم کی ٹینشن (Tension)نہ لیں کہ نہ جانے کیا ہوگا؟ میں کچھ لکھ بھی پاؤں گا یا نہیں ؟ میں تو کوئی خاص تیاری بھی نہیں کر سکا وغیرہ ، بلکہ اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے پُرسکون رہیں ۔ ہوسکے تو ساتھ میں کوئی چبانے والی چیز مثلاً الائچی وغیرہ ضرور لے لیں  ۔ پرچہ دینے کے دوران یا اس سے پہلے ذہنی دباؤ (Agitation)  محسوس ہو تو الائچی منہ میں ڈال لیں ، ان شاء اللہ عَزَّ وَجَلَّ  ذہنی دباؤ میں کمی واقع ہونا شروع ہوجائے گی  ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن