30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرتے (یعنی ایک دوسرے کو سنایا کرتے تھے ) ۔ (المستدرک علی الصحیحین ، کتاب العلم ، ج۱، ص۲۸۵، رقم الحدیث:۳۲۶، مطبوعۃ دارالمعرفۃ بیروت)
(۳) حضرت سیدنا علی المرتضی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اپنے اصحاب سے فرمایا کرتے ’’احادیث ایک دوسرے سے بیان کرتے رہا کرو ، اگر تم ایسا نہ کرو گے تو چلی جائیں گی ۔ ‘‘
(المستدرک علی الصحیحین ، کتاب العلم ، ج۱، ص۲۸۶، رقم الحدیث:۳۲۹، مطبوعۃ دارالمعرفۃ بیروت)
(۴)حضرت عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بھی اس بات کی تاکیدفرمایا کرتے تھے کہ ’’حدیثیں ایک دوسرے سے سنتے اور سناتے رہا کرو ، اسی طرح یہ باقی(یعنی یاد) رہ سکتی ہیں ۔ ‘‘(المستدرک علی الصحیحین ، کتاب العلم ، ج۱، ص۲۸۷، رقم الحدیث:۳۳۰، مطبوعۃ دارالمعرفۃ بیروت)
سبق کو زبانی یاد کرنے کے لئے ہوسکے توایسے مقام کا انتخاب کریں جہاں آپ کامل یکسوئی کے ساتھ سبق یاد کرسکیں اور اگر ایسی جگہ میسر نہ آسکے تو ایسی جگہ بیٹھیں جہاں آپ کو کچھ نہ کچھ یکسوئی (Concentration)حاصل ہوجائے ۔ اس کے لئے آنکھ کا قفل ِ مدینہ لگانا فائدہ مند ثابت ہوگا ۔ اب بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیجئے کہ نیک کام سے قبل بسم اللہ پڑھنا مستحب بھی ہے اور حدیث پاک میں ارشاد ہوا ، ’’کل امر ذی بال لم یبدأ ببسم اللہ فھو اقطع یعنی جو کام بسم اللہ سے شروع نہیں کیا جاتا وہ ادھورا رہ جاتا ہے ۔ ‘‘(کنزالعمال ، کتاب الاذکار ، ج۱، ص۲۷۷، رقم الحدیث: ۲۴۸۷، مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
پھرحمد ِ باری تعالیٰ کی نیت سے الحمدللہ رب العالمین کہہ لیں کہ ذکر اللہ کا ثواب بھی ملے گا اور حدیثِ پاک میں ہے ، ’’’’کل امر ذی بال لم یبدأ بحمد اللہ فھو اقطع یعنی جو کام اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی حمد سے شروع نہیں کیا جاتا وہ ادھورا رہ جاتا ہے ۔ ‘‘(کنزالعمال ، کتاب الاخلاق ، ج۳، ص۱۰۷، رقم الحدیث: ۶۴۵۹، مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
اس کے بعد دل ہی میں سہی اللہ تعالیٰ سے دعا کر لیجئے کہ’’ یا اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں تیرے دین کو سیکھنے کے لئے اس سبق کو یاد کرنا چاہتا ہوں ، میری مدد فرما اور میرے حافظے کو قوی فرما دے ۔ ‘‘
اب جس سبق کو یاد کرنا مقصود ہو ، اسے پوری توجہ سے اول تاآخر پڑھ لیں اور اس میں بیان کردہ مفہوم کو بھی سمجھ لیجئے ۔ اگر عربی کتاب سے یاد کر رہے ہوں تو پہلے عبارت پڑھ کر ترجمہ کریں پھر اس کے مفہوم کو بھی سمجھ لیجئے ۔ اب اگر سبق طویل ہوتو اسے دویا تین حصوں (Parts)میں تقسیم کرلیجئے اور ہر حصے کے اہم الفاظ کو نشان زد (Highlight)کر لیں ۔ پھر پہلے حصے کو چند مرتبہ (مثلاً ۴ یا ۵ مرتبہ ) درمیانی آواز کے ساتھ اس طرح پڑھیں کہ آپ کے آس پاس بیٹھنے والے اسلامی بھائی تشویش میں مبتلاء نہ ہوں ۔ آواز کے ساتھ پڑھنے کا فائدہ یہ ہو گا کہ یاد کرنے میں ہمارے تین حواس یعنی آنکھ ، زبان اور کان استعمال ہوں گے اورجو بات تین حواس کے ذریعے دماغ تک پہنچے گی ان شاء اللہ عَزَّ وَجَلَّ جلد یاد ہوگی ۔ اس کے بعد سبق کے مذکورہ حصے پر ہاتھ یا کوئی کاغذ وغیرہ رکھ کر نگاہیں جھکا کر یا آنکھیں بند کر کے اسے زبانی دہرانے کی کوشش کریں ، نگاہیں جھکانے یا آنکھیں بند کرنے کا فائدہ یہ ہوگا کہ سبق کے الفاظ کا نقشہ ہمارے ذہن میں بیٹھ جائے گا کہ پہلی سطر میں کون سے الفاظ تھے اور دوسری میں کون سے ؟علی ھذا القیاس ۔ اس دوران اگر کوئی لفظ بھول جائے تو ہاتھ اٹھا کر صرف اسی لفظ کو دیکھ کر دوبارہ ہاتھ رکھ دیجئے ۔ اپنی اس مشق(Exercise) کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک آپ بغیر دیکھے اس حصے یا پیراگراف کو دہرانے میں کامیاب نہ ہو جائیں ۔ پہلے حصے کو یاد کرنے کے بعد دوسرے حصے کی طرف بڑھ جائیں پھر اسے بھی اسی طرح یاد کریں پھر تیسرے حصے کو یاد کریں ۔ جب سبق کے تمام حصوں کو الگ الگ یاد کرچکیں تو مکمل سبق کو اتنی مرتبہ زبانی دہرا ئیں کہ زبان میں روانی آجائے ۔
زبانی یاد کرچکنے کے بعد اگر وقت میں وسعت ہو تو اس سبق کو لکھ کربھی دہرالیں ۔ اس کے بعداسے ضرور بالضرور کسی اسلامی بھائی کو سنا کر پختہ کرلیں ۔
(۱) سبق کو بغیر سمجھے رٹنے کی کوشش نہ کریں کہ بغیر سمجھے رٹا ہوا سبق جلد بھول جاتا ہے ۔ ( یاد رہے !علمِ صرف کی گردانوں کا معاملہ اس کے علاوہ ہے ۔ )
(۲) دئیے گئے طریقے کے مطابق سکون کے ساتھ سبق یاد کریں ، جلد بازی مت کریں کہ سوائے وقت کے ضیاع کے کچھ حاصل نہ ہوگا ۔
(۳)یاد کرنے میں ترتیب یوں رکھئے کہ پہلے آسان سبق یاد کریں پھر مشکل پھر اس سے مشکل ۔ علی ھذا القیاس
(۴)اس دوران کسی سے گفتگو نہ فرمائیں ۔
(۵) نگاہ کو آزاد‘ نہ چھوڑیں کہ سبق یاد کرنے میں خلل پڑے گا ۔
(۶) اگر نفس سبق یاد کرنے میں سستی دلائے تو اسے سزا دیجئے مثلاً کھڑے ہو کر سبق یاد کرنا شروع کردیں یا پھرجب تک سبق یاد نہ ہوجائے اس وقت تک کھانا نہ کھائیں یا پانی نہ پئیں ۔
(۷)ذہن کو ادھر ادھر نہ بھٹکنے دیں کہ کبھی تو(اپنے یا ماموں وغیرہ کے ) گھر پہنچے ہوئے ہوں اور کبھی جامعہ کے مطبخ (Kitchen)میں ، بلکہ انہماک کے ساتھ سبق یاد کریں ۔ اس سلسلے میں اکابرین کے چند واقعات ملاحظہ فرمائیے اور دیکھئے کہ ہمارے بزرگان ِ دین کس قدرشوق اور انہماک سے مطالعہ فرمایا کرتے تھے ۔
{1}ایک دن کسی علمی مجلس میں امام مسلم بن حجاج قشیری علیہ الرحمۃ سے کسی حدیث کے بارے میں استفسار کیا گیا تو آپ نے گھر آکر وہ حدیث تلاش کرنا شروع کر دی ۔ قریب ہی کھجوروں کا ٹوکرا بھی رکھا ہوا تھا ۔ آپ حدیث کی تلاش کے دوران ایک ایک کھجور اٹھا کر کھاتے رہے ۔ دورانِ مطالعہ امام مسلم علیہ الرحمۃ کے استغراق اور انہماک کا یہ عالم تھا کہ کجھوروں کی مقدار کی جانب آپ کی توجہ نہ ہوسکی اور حدیث ملنے تک کھجوروں کا سارا ٹوکرا خالی ہوگیا ۔ غیر ارادی طور پر اتنی زیادہ کھجوریں کھا لینے کی بناء پر آپ بیمار ہوگئے اور اسی مرض میں آپ کا انتقال ہوگیا ۔ {تذکرۃ المحدثین ص۲۲۶، مطبوعہ فرید بک اسٹال لاہور}
{2} امام اعظم ابوحنیفہ علیہ الرحمۃ کے ہونہار شاگرد امام محمد علیہ الرحمۃ کومطالعے کا اتنا شوق تھا کہ رات کے تین حصے کرتے ، ایک حصہ میں عبادت ، ایک حصہ میں مطالعہ اور بقیہ ایک حصہ میں آرام فرماتے تھے ۔ (تذکرۃ المحدثین ، ص۱۴۳ مطبوعہ فرید بک اسٹال لاہور )
{3}مشہور محدث امام محمد بن مسلم ابن شہاب زہری علیہ الرحمۃ کے شوقِ مطالعہ کا یہ عالم تھا کہ کتابوں کے انبار میں بیٹھ کر مطالعہ کرنے میں اس طرح مصروف ہوجاتے کہ آس پاس کی خبر نہ رہتی ۔ ان کی زوجہ محترمہ ہررات تیار ہو کر ان کے انتظار میں بیٹھ رہتیں کہ میری طرف متوجہ ہوں گے لیکن آپ بدستور مطالعہ میں منہمک رہتے ۔ آخر ایک دن وہ بگڑ کر کہنے لگیں ، ’’خدا کی قسم ! یہ کتابیں مجھ پر 3 سوکنوں سے بھی زیادہ بھاری ہیں ۔ (روحانی حکایات ، ص۳۱، مطبوعہ ضیاء الدین پبلیکیشنز کراچی )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع