دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Imtihan Ki Tayyari Kaisay Karain? | امتحان کی تیاری کیسے کریں؟

book_icon
امتحان کی تیاری کیسے کریں؟

            ’’ا لمد ینۃ العلمیۃ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلٰیحضرت اِمامِ اَہلسنّت، عظیم البَرَکت، عظیمُ المرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامیٔ سنّت ، ماحیٔ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِ طریقت، باعثِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولیٰنا الحاج الحافِظ القاری الشّاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوسعسَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے  ۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی ، تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اورمجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِ س کی ترغیب دلائیں  ۔

            اللہ عزوجل ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول’’المد ینۃ العلمیۃ‘‘ کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے ۔ ہمیں زیرِ گنبدِ خضرا  شہادت، جنّت البقیع میں مدفن اور جنّت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے  ۔

                               اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

 

 

                                                           

                                                         رمضان المبارک ۱۴۲۵ھ

پیشِ لفظ

                الحمد للہ عزوجل! منفرد موضوع پر لکھا گیا رسالہ’’امتحان کی تیاری کیسے کریں ؟‘‘ اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔ اس رسالے میں اُن تمام مسائل کا حل بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو ایک طالب علم کو امتحانات کی تیاری کے دوران درپیش ہوسکتے ہیں ۔ یہ رسالہ بنیادی طور پردرسِ نظامی کے طلباء اسلامی بھائیوں کو مدِ نظر رکھ کر لکھا گیا ہے ، لیکن اسکول وکالج میں پڑھنے والے طلباء (Students)کے لئے بھی یکساں مفید ہے  ۔ اس لئے انفرادی کوشش کرنے والے اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ وہ یہ رسالہ اِن طلباء تک بھی پہنچائیں کیونکہ اس رسالہ میں اپنے مدنی مقصد’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ ‘‘ کو پیش ِ نظر رکھتے ہوئے بہت سے مقامات پر نیکی کی دعوت بھی پیش کی گئی ہے ۔

            یہ رسالہ  دعوت ِ اسلامی کے جامعات کے انتظامی وتعلیمی امور کو چلانے والی   مجلس جامعۃ المدینہ کی طرف سے طلباء اسلامی بھائیوں کی تعلیم میں مزید بہتری کے جذبہ کے تحت پیش کیا جارہا ہے  ۔ اور اسے مرتب کرنے کی سعادت مجلس المدینۃ العلمیہ کے شعبۂ اصلاحی کتب کوحاصل ہوئی  ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے  ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

شعبہ اصلاحی کتب (المدینۃ العلمیۃ )

 

 الحمد للہ رب العٰلمین والصلوۃ والسلام علی سیدالانبیاء والمرسلین

اما بعدفاعوذباللہ من الشیطٰن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم

ابتدائیہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

            علمِ دین کا حصول یقینا بہت بڑی سعادت ہے ۔ علم کے حصول کی کوشش کرنے والے کے لئے احادیث مبارکہ میں کثیر فضائل بیان کئے گئے ہیں جیسا کہ …

            ابن ماجہ میں ہے کہ حضرتِ ابودَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کو فرماتے ہو ئے سناکہ، ’’جو علم کی تلاش میں کسی راستے پر چلتاہے تواللہ تعالی اس کے لئے جنت کا راستہ آسان فرمادیتاہے اور بے شک فرشتے طالب العلم کے عمل سے خوش ہوکر اس کے لئے اپنے پر بچھا دیتے ہیں اور بے شک زمین وآسمان میں رہنے والے یہاں تک کہ پانی میں مچھلیاں عالم دین کے لئے استغفار کرتی ہیں اور عالم کی عابد پر فضیلت ایسی ہے جیسی چودھویں رات کے چاند کی دیگر ستاروں پر اور بے شک علماء وارث ِانبیا ء ہیں بیشک انبیاء عَلَیْہِمُ السَّلام درہم ودینار کا وارث نہیں بناتے بلکہ یہ نفوس ِ قدسیہ  علیہم السلام تو صرف علم کا وارث بناتے ہیں تو جس نے اسے حاصل کرلیا اس نے بڑا حصہ پالیا ۔ ‘‘

(سنن ابن ماجہ ، کتاب السنۃ ، ج۱، ص۱۴۵، رقم الحدیث:۲۲۳ ، مطبوعۃ دارالمعرفۃ بیروت)

            طبرانی شریف میں امیرالمومنین حضر ت علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ الکریم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا کہ ’’جو بندہ علم کی جستجو میں جوتے یا موزے یا کپڑے پہنتا ہے ، اپنے گھر کی چوکھٹ سے نکلتے ہی اس کے گناہ معاف کردئیے جاتے  ہیں ‘‘ ۔ (طبرانی اوسط ، باب المیم ، ج ۴ ص ۲۰۴، رقم: ۵۷۲۲ ، مطبوعۃ دارالفکر بیروت)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن