30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امتحانات کی تیاری کے سلسلے میں طلباء کی راہنمائی کرنے والی تحریر
امتحان کی تیاری کیسے کریں ؟
پیش کش
مجلس جامعۃ المدینہ
مرتب
مجلس المدینۃ العلمیۃ (شعبہ اصلاحی کتب )
ناشر
مکتبۃ المد ینہ باب المدینہ کراچی
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللّٰہ ِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
از:بانیِ دعوتِ اسلامی ، عاشق اعلیٰ حضرت شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت
حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالَیَہ
الحمد للّٰہ علٰی اِحْسَا نِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلم
تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے ، اِن تمام اُمور کو بحسن و خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدَّد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس ’’المد ینۃ العلمیۃ‘‘بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے عُلماء و مُفتیانِ کرام کَثَّرَ ھُمُ اللّٰہُ تعالٰی پر مشتمل ہے ، جس نے خالص علمی، تحقیقی او راشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے ۔ اس کے مندرجہ ذیل پانچ شعبے ہیں :
(۱)شعبۂ کتُبِ اعلیٰحضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ
(۲)شعبۂ درسی کُتُب
(۳)شعبۂ اصلاحی کُتُب
(۴)شعبۂ تراجمِ کتب
(۵)شعبۂ تفتیشِ کُتُب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع