دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Imam Malik Ka Ishq-e-Rasool | امام مالِک کا عشقِ رَسُول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

book_icon
امام مالِک کا عشقِ رَسُول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

اچھی خبر ملنے پر اللہپاک کا شکر ادا کرتے ہوئے سجدۂ شکر بجا لائیے

اِس واقعے سے پتا چلا کہ کوئى اچھى خبر ملے تو بندہ اللہپاک کا شکر ادا کرے اور سجدۂ شکر بجا لائے جیسا کہ حضرتِ سَیِّدَتنا  زىنب رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا نے خوشخبری لانے والی کو اِنعام مىں اپنا زىور اُتار کر تحفے میں دے دىا اور پھر مَاشَآءَ اللّٰہ دو ماہ کے روزے رکھنے کى بھى نذر مانى۔یہ اُن کاخوشی مَنانے کا اَنداز تھا جبکہ  ہمارے ىہاں تو خوشى میں مَعَاذَاللّٰہ تالىاں بجاتے ہىں حالانکہ تالىاں بجانا ناجائز ہے۔([1]) خوشی منانے کے لیے بعض لوگ سىٹىاں بجاتے ہىں اور نہ جانے کىا کىا کرتے ہىں تو ان کاموں سے بچنا چاہیے۔ جب بھى کوئى خوشى کى خبر آئے تو سجدۂ شکر کرنا  مستحب یعنی ثواب کا کام ہے([2])

(جبکہ مکروہ وقت  نہ ہو)۔([3]) یہ اللہ کے نىک بندوں کا طرىقہ ہے اور خود  پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا اَنداز ہے۔([4])

زینب  بنتِ جحش خشوع کرنے اور گِڑگِڑانے والی ہے

حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا:اے عمر!بے شک زینب بنتِ جحش اَوَّاہ ہے۔ ایک شخص نے عرض کی:یَارَسُوْلَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اَوَّاہ سے کیا مُراد ہے؟اِرشاد فرمایا:خُشُوع کرنے والی اور خُدا کے حضور گِڑگِڑانے والى۔([5])

نکاح کا پیغام سُن کر اُمُّ الْمُؤْمِنِیْن سَیِّدَتنا میمونہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا نے کیا کہا؟

سُوال: جب اُمُّ الْمُؤْمِنِیْن حضرتِ سَیِّدَتنا مىمونہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا کو سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کى طرف سے نکاح کا پىغام 


 

 



1       بہارِ شریعت ،  ۳ / ۵۱۱ ،  حصہ: ۱۶

2       در مختار  ، کتاب الصلاة ،  باب سجود التلاوة ،  ۲ / ۷۲۰  دار المعرفة بیروت

3       ردالمحتار ، کتاب الصلاة، مطلب یشترط العلم بدخول الوقت ،  ۲ / ۳۸  دار المعرفة بیروت

4       مصنف ابن ابی شیبه،  کتاب الفضائل،  باب ما اعطی الله تعالٰی محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ،  ۷ /  ۴۴۲ ، حدیث:۱۵۱ دار الفکر بیروت

5       حلية الاولیاء ، زینب بنت جحش ، ۲ / ۶۴ ، حدیث:۱۴۹۴ دار الکتب العلمیة بيروت- ’’اَوَّاہ‘‘ صفت کی خوبی یہ ہے کہ جس میں یہ صفت پائی جائے وہ بکثرت دُعائیں کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ کے ذِکر اور ا س کی تسبیح میں مشغول رہتا ہے ،  کثرت کے ساتھ قرآنِ مجید کی تلاوت کرتا ہے ،  اُخرَوی ہولناکیوں اور دہشت انگیزیوں کے بارے میں سُن کر گِریہ و زاری کرتا ہے ،  اپنے گناہوں کو یاد کر کے ان سے مغفرت طلب کرتا ہے ،  نیکی اور بھلائی کی تعلیم دیتا ہے اور اللہتعالیٰ کے ناپسندیدہ ہر کام سے بچتا ہے ۔ (صراط الجنان  ، پ۱۱ ، التوبہ:۱۱۴ ،  ۴ / ۲۵۲ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن