دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Imam Malik Ka Ishq-e-Rasool | امام مالِک کا عشقِ رَسُول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

book_icon
امام مالِک کا عشقِ رَسُول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم بے مثل ہىں۔

اُمُّ الْمُؤْمِنِیْن زینب بنتِ جحش کے نکاح کی دِلچسپ حکایت

سُوال:اُمُّ الْمُؤْمِنِیْن  حضرتِ سَىِّدَتنا زىنب بنتِ جحش رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کا نکاح سرکارِ مدىنہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے ساتھ کس طرح ہوا؟ (عارف والا ضلع پاک پتن پنجاب سے سُوال)

جواب: اُمُّ الْمُؤْمِنِیْن حضرتِ سَىِّدَتنا زىنب بنتِ جحش رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کے نکاح کى حکاىت بڑى پىارى ہے چنانچہ جب پىارے آقا،مکى مَدَنى مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ سَیِّدَتنا زىنب بنتِ جحش رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کو نکاح کا پىغام بھجواىا  تو انہوں نے جواب میں کہا کہ مىں اپنے رب عَزَّ وَجَلَّ سے مشورہ کىے بغىر کچھ نہىں کر سکتى۔ پھر آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا اپنى نماز پڑھنے کى جگہ تشرىف لائىں اور سجدے مىں سر رکھ کر اللہ پاک کی بارگاہ مىں عرض گزار ہوئىں: اے پاک پَروردگار!تىرے پاک پىغمبر صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے مجھے نکاح کا پىغام دىا ہے،اگر مىں تىرے نزدىک ان کى زوجىت مىں داخِل ہونے کے لائِق ہوں تو اے اللہ! تو ان کے ساتھ مىرا نکاح فرما دے۔ چنانچہ دُعا قبول ہوئی اور اللہ کرىم نے پارہ 22،سورۂ اَحزاب کی آىت نمبر 37 نازِل فرمائى:(فَلَمَّا قَضٰى زَیْدٌ مِّنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنٰكَهَا)

 ترجمۂ کنز الایمان:پھر جب زید کی غرض اس سے نکل گئی تو ہم نے وہ تمہارے نکاح میں دے دی۔

اِس آىتِ مُبارَکہ کے نُزول کے بعد حضور تاجدارِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے مسکراتے ہوئے اِرشاد فرماىا کہ کون ہے جو زىنب کے پاس جائے اور اس کو خوشخبرى سنائے کہ اللہ پاک نے اسے  مىرى زوجىت مىں دے دىا ہے؟ىہ سُن کر پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى اىک خادِمہ حضرتِ سَیِّدَتنا سلمہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا دوڑتى ہوئى حضرتِ سَیِّدَتنا زىنب بنتِ جحش رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کے پاس پہنچىں اور ىہ آىت سُنا کر خوشخبرى دى۔ حضرتِ سَیِّدَتنا زىنب رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا اِس بشارت سے اِس قدر خوش ہوئىں کہ اپنا زىور اُتار کر اُس خادِمہ کو  اِنعام مىں دے دىا۔سجدۂ شکر بجا لائىں اور دو ماہ کے روزے رکھنے کی نذر بھی مانى۔([1])سُبْحٰنَ اللہ!حضرتِ سَیِّدَتنا زىنب رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کىسى باکرامت صحابىہ تھىں ۔


 

 



1       مدارج النبوة ، قسم پنجم ، باب دوم در ذکرِ ازواجِ مطھرات ، ۲ / ۴۷۷ مرکز اھل سنت برکات رضا ھند-فيضانِ امہات المؤمنین ،  ص١۹۸-۱۹۹ملخصاًمکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن