30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رَسُول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم مىں رو دىتے،ىہاں تک کہ مجھے ان کے حال پر رحم آنے لگتا۔([1])
امام مالِک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ مدینے شریف میں جانور پر سوار نہ ہوتے
حضرتِ سَیِّدُنا امام شافعى رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کے دَروازے پر خُراسان ىا مِصر کے گھوڑے بندھے دىکھے۔ان سے زىادہ عمدہ گھوڑے مىں نے کبھى نہ دىکھے تھے ۔مىں نے امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ سے عرض کى:ىہ کتنے عمدہ گھوڑے ہىں۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے فرماىا:مىں ىہ سب آپ کو تحفے مىں دىتا ہوں۔امام شافعى رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہىں :مىں نے عرض کى کہ اىک گھوڑا آپ اپنے لىے بھى رکھ لىتے ۔فرماىا: مجھے اللہ پاک سے حىا آتى ہے کہ اس زمىن کو اپنے گھوڑے کے قدموں تلے روندوں جس میں رَسولِ مقبول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم تشرىف فرما ہىں۔([2])
قضائے حاجت کے لیےمدینہ شریف سے باہر جاتے
حضرتِ سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ خاکِ مدىنہ کا اِتنا اِحترام کرتے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے مدىنۂ منورہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْماً مىں کبھى بھى قضائے حاجت نہىں کى ىعنى پىشاب وغىرہ کے لىے ہمىشہ حرمِ مدىنہ سے باہر تشرىف لے جاتے البتہ بىمارى کى حالت مىں مجبورى تھى۔([3])
امام مالِک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کے حدیثِ پاک کی تعظیم کے واقعات
سُوال: امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کے تعظىمِ حدىث کے واقعات بىان فرمادىجیے۔(سمہ سٹہ ضلع بہاولپور پنجاب سے سُوال)
جواب:حضرتِ سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے 17برس کى عمر سے ہی دَرسِ حدىث دىنا شروع کر دیاتھا ۔([4])حالانکہ 17
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع