دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Imam Malik Ka Ishq-e-Rasool | امام مالِک کا عشقِ رَسُول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

book_icon
امام مالِک کا عشقِ رَسُول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کےفرزند حضرتِ سَیِّدُنا اِبراہىم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ پىدا ہوئے ۔([1])

مُعاف کرنے والے کو اللہ پاک مُعاف فرماتا ہے

سُوال:جو کسى کو  مُعاف کر دے اس کے لىے کىا حکم ہے؟

جواب:جو کسى کو  مُعاف کرے گا اللہ پاک اپنی رَحمت سے اُسے مُعاف فرما دے گا ۔([2])مُعافى دىنا ہمارے  پیارےآقا  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی بہت پىارى سُنَّت ہے اور اللہ پاک نے بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو عفو و دَرگزر اِختیار کرنے کا حکم دیا جیسا کہ قرآنِ پاک میں ہے:) خُذِ الْعَفْوَ وَ  ((پ۹،الاعراف:۱۹۹)ترجمۂ کنز الایمان:”اے محبوب مُعاف کرنا اِختیار کرو۔“ہم لوگ بات  دِل میں لے کر بیٹھ جاتے ہیں بلکہ بعض لوگ تو ایسےعجیب و غریب کینہ پَرور(سینے میں دُشمنی رکھنے والے) ہوتے ہیں کہ  اگر کوئی ان پر طنز کر دے یا کوئی  ایسی بات کہہ دے تو وہ اسے  لکھ لیتے ہیں اور یہ ذہن بناتے ہیں کہ اگر کبھی موقع ملا تو نمبر وار اِنتقام لیں گے حالانکہ یہ طریقہ ٹھیک نہیں اور ایسی باتوں کو بھول جانا اچھا اور مُعاف کردینا عمدہ ہے۔اللہ پاک کرے کہ ہمارا  مُعاف اور دَرگزر کرنے کا ذہن بن جائے اور ہمارا مُعاشرہ صحیح ہو جائے ۔

پیشہ ور بھکارى کو بھیک دینا جائز نہیں

سُوال:آج کل لوگ نئے نئے اَنداز اِختیار کر کے بھیک مانگنے آتے ہیں کیا انہیں بھیک نہ دینے والا گناہ گار ہو گا؟

جواب:اگر کسی کے بارے میں یہ پتا ہو کہ وہ  پیشہ ور بھکارى ہے تو اُسے بھیک دىنا ہی  جائز نہىں ہے کیونکہ ایسوں کو بھیک مانگنا گناہ ہے اور انہیں بھیک  دینا گویا ان کی اس گناہ پر  مدد کرنا ہے کہ اگر انہىں بھیک نہیں دىں گے تو پھر وہ کوئى کام دھنداکریں گے البتہ  جو پیشہ ور بھکاری نہیں بلکہ حقدار ہے اور اُس نے بھیک مانگی تو اس کو دینا جائز اور کارِ ثواب ہے ۔([3])

کیا مانگنے والوں کو زکوٰۃ دینے سے زکوٰۃ ادا ہو جائے گی ؟

سُوال:ہمارے یہاں لوگ رَجَبُ الْمُرَجَّب،شَعْبَانُ الْمُعَظَّم اور بالخصوص رَمَضانُ المبارک مىں زکوٰة ادا کرتے ہىں تو


 

 



1       مدارج النبوة  ، قسم سوم ، جوابی که  مقوقس نوشت ، ۲ / ۲۲۷ 

2       معجم کبیر ، مکحول الشامی  عن ابی امامة  ، ۸ / ۱۲۸ ، حدیث:۷۵۸۵  دار احیاء التراث العربی بیروت

3      فتاویٰ رضویہ ، ۱۰ / ۲۵۴ ماخوذاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن