دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Imam Malik Ka ishq-e-Madina | امام ما لک کا عشق مدینہ

book_icon
امام ما لک کا عشق مدینہ

عاشقِ مدینہ حضرت امام مالِک  رحمۃُ اللہِ علیہ  نے سب سے پہلےفنِّ حدیث کی باقاعدہ کتاب مُرتَّب فرمائی جوکہ مُؤطّاامام مالِک کے نام سے مشہور ہے۔ آپ  رحمۃُ اللہِ علیہ  خُلوص کے پیکر تھے۔ چُنانچِہ حضرتِ شیخ محمد بنعبدُالباقی زُرْقانی  رحمۃُ اللہِ علیہ  نَقْل کرتے ہیں : امام مالِک جب’’ مُؤطّا‘‘کی تصنیف سے فارغ ہوئے تو آپ نے اپنے اخلاص کو آزمانے کے لئےمُؤطّاکے مُسَوَّدے کے تمام اَوراق (Papers)پانی میں ڈال دیئے اور فرمایا : اگر ان میں سے ایک وَرَق بھی بھیگ گیا تو مجھے اِس کی کوئی حاجَت نہیں ہے ۔ لیکن (یہ حضرت امام مالِک  رحمۃُ اللہِ علیہ  کی صِدْقِ نیّت اور اِخلاص کا ثَمرہ تھا کہ) ایک وَرَق بھی نہ بھیگا۔   (شرح الزرقانی علی المؤطاء ، 1 / 36ملخصا)

بنادے مجھ کو الٰہی خُلوص کا پیکر               قریب آئے نہ میرے کبھی رِیا یاربّ

 (وسائل بخشش ، ص93)

 (8)عشقِ رسول میں رونے والے محدّث کی قدر دانی

 حضرتِ امام مالِک  رحمۃُ اللہِ علیہ  سے کسی نے(آپ کے استاذِ محترم) حضرت ایّوب سَخْتِیَانی  رحمۃُ اللہِ علیہ  کے بارے میں پوچھا توفرمایا : میں جن حضرات سے احادیثِ مبارَکہ روایت کرتا ہوں وہ اُن سب میں افضل ہیں ، میں نے انہیں دو مرتبہ سفرِ حج میں دیکھا کہ جب ان کے سامنے نبیِ کریم  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کا ذکرِ انور ہوتا تو وہ اتنا روتے کہ مجھے ان پر رحم آنے لگتا۔ جب میں نے تعظیمِ مُصطفٰے اورعشقِ رسول کا یہ عالَم دیکھاتو مُتأَثِّر ہو کر ان سے حدیث روایت کرناشُروع کی ۔ (الشفاء ، 2 / 41 ملخصا)

یادِ نبیِّ پاک میں روئے جو عمر بھر               مولیٰ مجھے تلاش اُسی چشمِ تَر کی ہے

(9)خاکِ مدینہ کی توہین کرنے والے کیلئے سزا

حضرت امام مالِک  رحمۃُ اللہِ علیہ  نے مدینے کی مِٹّی(یعنی زمین) کو خراب کہنے والے کے بارے میں  فتویٰ دیا کہ اِس گستاخ کو تیس دُرّے لگائے جائیں اور قید میں ڈال دیا جائے۔(الشفاء ، 2 / 57 )

جس خاک پہ رکھتے تھے قدم سیِّدِ عالَم         اُس خاک پہ قرباں دلِ شیدا ہے ہمارا

 (حدائقِ بخشش ، ص32)

(10)قضائے حاجت کے لئے حرم سے باہَر جایا کرتے

حضرتِ امام مالک  رحمۃُ اللہِ علیہ  نے( تعظیمِ مدینہ کی خاطِر) مدینہ شریف میں کبھی بھی قَضائے حاجت نہیں کی ، اس کیلئے ہمیشہ حرمِ مدینہ سے باہَر تشریف لے جاتے تھے ، البتّہ حالتِ مَرَض میں مجبورتھے۔   (بستان المحدثین ، ص19)

اے خاکِ مدینہ تُو ہی بتا کس طرح پاؤں رکھوں یہاں

تُو خاکِ پا سرکار کی ہے آنکھوں سے لگائی جاتی ہے

(11)مسجدِنبوی میں آواز دھیمی رکھو

حضرتِ امام مالِک  رحمۃُ اللہِ علیہ  سے مسجدِنبوی شریف میں گفتگو کے دَوران خلیفہ ابو جعفر نے آواز بُلند کی توآپ نے اُس سےارشاد فرمایا : اے خلیفہ! اِس مسجد میں آواز بلند مت کرو ، اللہ پاک نے بارگاہِ رسالت میں آوازیں دھیمی رکھنے والوں کی مَدْح (یعنی تعریف) فرمائی ہے ، چُنانچِہ پارہ 26سورۃُ الحُجُرات کی تیسری آیتِ مبارَکہ میں فرمایا :

اِنَّ الَّذِیْنَ یَغُضُّوْنَ اَصْوَاتَهُمْ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ امْتَحَنَ اللّٰهُ قُلُوْبَهُمْ لِلتَّقْوٰىؕ-لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ عَظِیْمٌ(۳)  (پ26 ، الحجرات : 3)                                           

ترجَمۂ کنز الایمان : بیشک وہ جو اپنی آوازیں پَست کرتے ہیں رسولُ اللہ کے پاس ، وہ ہیں جن کا دل اللہ نے پرہیزگاری کے لئے پَرَکھ لیا ہے ان کے لئے بخشِش اور بڑا ثواب ہے ۔

جبکہ آوازیں بُلند کرنے والوں کی ان الفاظ میں مَذَمَّت بیان فرمائی ہے ، چُنانچِہ اسی سورت کی چوتھی آیتِ کریمہ ہے :

اِنَّ الَّذِیْنَ یُنَادُوْنَكَ مِنْ وَّرَآءِ الْحُجُرٰتِ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ(۴)  (پ26 ، الحجرات : 4)

ترجَمۂ کنز الایمان : بیشک وہ جو تمہیں حُجروں کے باہَر سے پکارتے ہیں ان میں اکثر بے عقْل ہیں ۔

تاجدارِ رسالت  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی عزّت وحُرمت یقیناًآج بھی اُسی طرح ہے جس طرح حیاتِ ظاہِری میں تھی۔ امام مالک  رحمۃُ اللہِ علیہ  کی اس گفتگو سے ابوجعفر خاموش ہوگیا۔ (الشفاء ، 2 / 41)

تجھ سے چھپاؤں منہ تو کروں کس کے سامنے               کیا اور بھی کسی سے توقع نظر کی ہے

 (حدائقِ بخشش ، ص226)

 (12) روضۂ رسول کی طرف منہ کرکے دُعا مانگو

حضرتِ امام مالِک  رحمۃُ اللہِ علیہ  سے خلیفہ ابو جعفر منصور نے دریافت کیا کہ میں (روضۂ انور پر حاضِری کے مو قَع پر) قبلے کی طر ف مُنہ کر کے دُعا مانگوں یا نبیِ اکرم  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی طرف رُخ رکھوں؟حضرت امام مالِک  رحمۃُ اللہِ علیہ  نے فرمایا : نبیِ پاک  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے تم کیونکر منہ پھیرسکتے ہو؟ حضور تاجدارِ رسالت  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تو بروزِقیامت اللہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن