30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت حماد بن زید رحمۃُ اللہِ علیہ کی خدمت میں ایک شخص کوئی مسئلہ پوچھنے آیا جس میں لوگوں کا اختلاف تھا تو آپ رحمۃُ اللہِ علیہ نے فرمایا : اے بھائی ! اگر تُو اپنے دین کی سلامتی چاہتا ہے تو عالِمِ مدینہ سے پوچھ اور اِن کی بات توجہ سے سُن ، کیونکہ وہ حُجّت (یعنی دلیل ) ہیں اور لوگوں کے امام ہیں ۔ (المدونۃ الکبریٰ ، 1 / 64 )
حضرتِ ابو قُدَامَہ رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں : حضرت امام مالک بن انس رحمۃُ اللہِ علیہ اپنے زمانے کے سب سے بڑے “ حافِظُ الحدیث “ تھے۔ (ترتیب المدارک وتقریب المسالک ، 1 / 150) آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کا عِلمی مقام یہ تھا کہ آپ کے اساتذہ بھی آپ کے پاس مسائل کے حل کے لئے آتے تھے۔ (وفیات الاعیان ، 4 / 3مفہوما)
مسجدِ نبوی شریف میں آپ کی نشست اُس جگہ ہوتی تھی جہاں مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرتِ عمر فاروقِ اعظم رضی اللہُ عنہ بیٹھتے تھے اور یہ وہ جگہ تھی جہاں اللہ پاک کے پیارے پیارےآخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اعتکاف کے دوران آرام فرماتے تھے۔ نیز مدینۂ پاک میں جس گھر میں آپ رہتے تھے وہ صحابیٔ رسول حضرتِ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہُ عنہ کا مکان تھا ۔ (ترتیب المدارک ، 1 / 124)
امام شافعی رحمۃُ اللہِ علیہ حضرت امام مالک رحمۃُ اللہِ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی : میں آپ سے مؤَطَّا(یعنی حدیثِ پاک کی کتاب )پڑھنا چاہتا ہوں۔ حضرت امام مالک رحمۃُ اللہِ علیہ نے فرمایا : میرے کاتب(Writer) حبیب کے پاس چلے جاؤ ، وہ اس کی قراءَت کرتاہے۔ آپ رحمۃُ اللہِ علیہ نے عرض کی : اللہ پاک آپ سے راضی ہو! مجھ سے ایک صفحہ سن لیجئے ، اگر میراپڑھنا اچھا لگے تو میں آپ کو پڑھ کر سناؤں گا ورنہ چھوڑ دوں گا۔ حضرت امام مالک رحمۃُ اللہِ علیہ نے ارشاد فرمایا : پڑھئے! آپ نے ایک صفحہ پڑھا اور خاموش ہو گئے۔ فرمایا : مزید پڑھئے۔ آپ ایک صفحہ پڑھ کر پھرخاموش ہو گئے۔ امام مالک رحمۃُ اللہِ علیہ نے پھر ارشاد فرمایا : مزید پڑھئے! آپ نے پھر پڑھا تو امام مالک کو بہت اچھا لگا۔ پھر آپ نے امام مالک کے ہاں پوری مؤطَّا پڑھی اورجب دوبارہ حاضرِ خدمت ہوئے توامام مالک رحمۃُ اللہِ علیہ نے ارشاد فرمایا : کوئی ایسا شخص تلاش کرو جو تمہیں پڑھائے۔ توحضرت امام شافعی رحمۃُ اللہِ علیہ نے عرض کی : حضور! میں چاہتا ہوں کہ آپ خود مجھ سے سُنیں ، اگراچھا نہ پڑھ سکوں تو کوئی پڑھانے والا تلاش کر لوں گا۔ امام مالک رحمۃُ اللہِ علیہ نے ارشاد فرمایا : اچھا! ٹھیک ہے ، پڑھئے! تو حضرت امام شافعی رحمۃُ اللہِ علیہ نے پوری مؤطَّاشریف زبانی سُنادی ۔ آپ فرماتے ہیں : اس پرامام مالک رحمۃُ اللہِ علیہ نے مجھے دُعا دیتے ہوئے نہایت خوشی کا اظہار فرمایا۔ (حلیۃ الاولیاء ، 9 / 78 ، حدیث : 13177 ، 13180 ، 13178 ، بتغیر)
اللہ ربُّ العزت کی ان پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ آمین بِجَاہ ِالنّبیِّ الْاَمین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
حضرت عبد العزيز بن محمد دَرَاوَرْدِى رحمۃُ اللہِ علیہ ارشاد فرماتے ہیں : میں مسجد ِنبوی میں ریاضُ الجنّۃ (یعنی جنت کی کیاری) میں آرام کر رہا تھا کہ مجھے نور کے پیکر ، تمام نبیوں کے سَرْوَر صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زیارت ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم حضرت ابو بکر وعمر رضی اللہُ عنہما کے ساتھ اپنے مزارِ پُر اَنوارسے باہر تشریف لائے۔ میں نے کھڑے ہو کر عرض کی : یا رسول اللہ !آپ کہاں سے تشریف لا رہے ہیں؟ ارشاد فرمایا : مالک کے لئے سیدھی راہ قائم کررہا ہوں۔ بیدار ہو کرجب میں امام مالک رحمۃُ اللہِ علیہ کے پاس حاضر ہواتو آپ مؤطَّا شریف کو ترتیب دے رہے تھے ، میں نے آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کو اِس خواب کے بارے میں بتایا تو آپ رحمۃُ اللہِ علیہ رو پڑے۔ (ترتیب المدارک وتقریب المسالک ، ، 2 / 70)
امام مالک رحمۃُ اللہِ علیہ کے پاس جب لوگ کچھ پوچھنے کے لیے آتے تو خادِمہ آپ کے مکانِ عالیشان سے نکل کر پوچھتی کہ حدیث پوچھنے کے لئے آئے ہو یا شرعی مسئلہ ؟ اگر وہ کہتے کہ شرعی مسئلہ معلوم کرنے کے لیے آئے ہیں تو امام مالک رحمۃُ اللہِ علیہ فوراً باہر تشریف لے آتے ۔ ‘‘اور اگر وہ کہتے کہ حدیث شریف سننے کے لیے آئے ہیں ، تو آپ پہلے غسل فرما کر عمدہ (Elegant dress) لباس پہنتے ، خوشبو لگاتے ، عمامہ شریف باندھتے پھر اپنے سرپر چادر اُوڑھ لیتے ۔ آپ کے لیے تخت بچھایا جاتا ، جس پرآپ انتہائی عاجزی واِنکساری کے ساتھ بیٹھ کر حدیث شریف بیان فرماتے اورشُروع ِمجلس سے آخر تک خُوشبو سُلگائی جاتی اور یہ تخت صِرف حدیث شریف بیان کرنے کے لیے مخصوص کیا گیا تھا ، جب آپ رحمۃُ اللہِ علیہ سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو آپ نے فرمایا : میں یہ بات پسند کرتاہوں کہ حدیثِ رسول کی خُوب تعظیم کروں۔ (الشفاء ، 2 / 45)
امام عبدالوہاب شَعْرانی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتےہیں : ہمارے استاذشیخُ الاسلام امام ناصِرُ الدّین لَقانی مالکی رحمۃُ اللہِ علیہ کا جب انتِقال ہوا (تو)بعض نیک لوگوں نے اُنہیں خواب میں دیکھا ، پُوچھا : اللہ پاکنے آپ کے ساتھ کیا کیا؟ کہا : جب مُنکَر نَکِیر نے مجھے سُوال کے لئے بٹھایا توامام مالک( رحمۃُ اللہِ علیہ ) تشریف لائے اوراُن(یعنی مُنکَر نَکِیر ) سے اِرشاد فرمایا : (کیا) ایسا شخص(یعنی اتنا زبردست عالمِ دین) بھی اِس (بات) کی حاجت رکھتا ہے کہ اس سے خدا و رسول پر ایمان کے بارے میں سُوال کیا جائے! الگ ہو(جایئے) اس کے پاس سے۔ (امامِ مالک کے) یہ فرماتے ہی نکیرَین مجھ سے الگ ہو گئے۔ جب مشائخِ کرام صُوفِیہ رحمۃُ اللہِ علیہم سختی کے وقت دنیا و آخِرت میں اپنی پیروی کرنے والوں (Followers ) اور مُریدوں کا لحاظ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع